روس میں 30مارچ سے لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ اس میں 31مئی تک
توسیع بھی کردی گئی ہے لاک ڈاؤ ن کے باوجود کورونا وائرس کنٹرول سے باہر
ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ روس میں کوروناوائرس کے روزانہ 1لاکھ 88ہزار ٹیسٹ
کئے جارہے ہیں اور اب تک 5.6ملین ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔روس میں کورونا وائر س
کے مریضوں کی تعداد سوا2لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد
2ہزارسے بڑھ گئی ہے روس میں کورونا وائرس کی اموات دیگر ممالک سے بہت کم ہے
جسے ناقدین تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں روس میں میڈیکل نظام بہت فعال
ہے اور متاثرہ مریضو ں کا بہت اچھا علاج ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ روس میں اب
تک 30ہزار سے زائد مریض شفاپاچکے ہیں۔اٹلی،فرانس،جرمنی،انگلینڈاورسپین میں
کوروناوائرس کے پھیلاؤمیں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن
میں کمی جی جارہی ہے اور معمولات زندگی بھی کھولے جارہے ہیں لیکن روس میں
اس کے برعکس متاثرہ مریضوں میں تیزہ سے اضافہ ہورہا ہے اس وجہ سے روس سب سے
زیادہ متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر آچکا ہے ،روسی وزیراعظم میخائل
میشوستین سمیت روسی کابینہ کے 3اعلیٰ عہدیداربھی کورونا وارس کا شکارہوچکے
ہیں جن کا اعلاج جاری ہے ۔کورونا وائر س سے دوران ڈیوٹی 90کے قریب
ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف کے ارکان جان کی بازی ہارچکے ہیں۔روس کے تمام
بارڈرزاور ہوائی اڈے تاحال بند ہیں اور غیرملکیوں کے داخلے پر بھی سخت
پابندی ہے جبکہ روسی شہریوں کودوسرے ممالک سے لانے کا سلسلہ جاری ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپریل سے گیارہ مئی تک سرکاری و غیرسرکاری
اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کررکھا تھا جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے نان
ورکنگ دنوں میں توسیع کی بجائے 12مئی سے تمام سرکاری ادارے عوام کی خدمت
کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، صدرپوتن کا کہنا تھا کہ چھٹیاں ختم ہوگئی
ہیں لیکن کورونا وائرس کے خلاف متحد ہوکر لڑنے کا عمل جاری رہے گا ۔حکومت
نے روسی بچوں کو ملنے والا وظیفہ بھی دوگنا کر دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ
27ملین بچوں کی خصوصی امداد کی جائے گی جبکہ کورونا وائرس سے بیروزگار ہونے
والے 14لاکھ افراد کی مددکا بھی اعلان کیا گیا ہے اس کے علاوہ حکومت نے
2020کے پہلے 6ماہ کے سیلز ٹیکس کے علاوہ تمام ٹیکسزمعاف کردئیے ہیں حکومت
نے سمال بزنس کی مدد کرنے والے فنانس آرگنائزیشنزکو 12ملین روبل دینے کا
بھی اعلان کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے این جی اوزکو ہرماہ
60ہزار روبل دئیے جائیں گے۔روس میں تاحال تمام تعلیمی ادارے و کاروباری
مراکز بند ہیں۔صدر پوتن کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام گورنرز اپنے علاقوں میں
لاک ڈاؤن اپنی مرضی سے کھولیں گے اور خود فیصلہ کریں گے کہ ان کے علاقوں
میں کاروبار کھولنے ہیں یا نہیں۔جبکہ روس کی نائب وزیراعظم ٹٹیانا گالکوفا
نے کہا ہے کہ روس کے کوروناوائرس سے کم متاثرہ 11شہروں کو جلدکھولا جاسکتا
ہے جبکہ موسم گرما میں ساحلی شہر کریمیا، کرسنادار،سوچی وغیرہ کے بیچزکھول
دئیے جائیں گے۔
روس ہر سال 9مئی کو دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی سے عظیم الشان فتح کا
جشن بھرپور شان و شوکت سے مناتا ہے گزشتہ روز 9مئی کو روس نے دوسری جنگ
عظیم کی فتح کا 75سالہ جشن منایا جس کیلئے گزشتہ چندمہینوں سے اس کا
تیاریاں جاری تھیں جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پوری دنیا کے رہنماؤں
سمیت سابق فوجیوں کو مدعو کررکھا تھا، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے روسی
قیادت کو یہ 75سالہ عظیم الشان جشن منسوخ کرنا پڑا۔ماسکو کے ریڈ سکوائر پر
اصل فوجی طاقت اور سالانہ پریڈدکھانے کی بجائے سابقہ پریڈ آن لائن دکھائی
گئی روسی صدر نے کریملن کی دیوار کے ساتھ شہدا کی یادگار پر پھول بھی
چڑھائے۔روس کی فضائیہ میں شامل سینکڑوں ہیلی کاپٹرزاور جیٹ طیاروں نے
دارالحکومت ماسکواور ملک کے دیگر شہروں میں بھرپور فضائی شو کا مظاہرہ
کیا۔کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر روس کا نازی جرمنی سے فتح کا
یہ75سالہ جشن پریڈ کے بغیرسادہ ضرور تھامگرروسیوں نے اسے بھرپور جوش و جذبہ
کے ساتھ منایا۔
|