سردار آفتاب ۔۔۔تُو ہمیشہ یاد رہے گا؟

 میں زمانے کی تلخیوں سے لڑ رہا تھا ،
تیرے خیال نے آ کر اچھا نہیں کیا
تیر اخیال گیا ہی کب ؟تو تو خیالوں میں رہنے والا ہی نہیں دلوں کا حکمران بھی ہے تو تھا جب تک رنگ جہان و بو میں تب تک تیرا رتبہ پیر والا تھا چار جون 2017کو جب تو رخصت ہوا تب سے اب تک تو دلوں کا حکمران بن گیا تین دہائیاں پہلے جب ہمارا بچپن تھا تب تیری جوانی تھی اسی جوانی میں ہم تیرے مرید بنے شاہد اسی لیے کسی شاعر نے کہا ۔
اک سفر اچھا لگا ،۔۔اک ہمسفر اچھا لگا

تیرا سفر واقعی اچھا تھا تو ہمیں بھی تیری ہمسفری پہ ناز تھا گئے تین سال اٹھارہ مئی کو تیرے ساتھ آخری نشست ہوئی تھی کسی نے مذاق میں تجھ سے ناراضگی کا اظہا ر بھی کیا تو ہنسی خوشی گپ بھی لگائی نہ جانے یہ حادثہ کیسے ہوا کہ اس آخری ملاقات میں مجھ جاہل کو یہ اعتراف کرنا پڑا کہ ہم تیرے ساتھ ایسے ہیں جیسے امام کے پیچھے نمازی ہم نے بھی نیت باندھی تھی اور آج تک تیرے ساتھ ہیں ایک عشرہ گزرایہ درد ناک اطلاع ملی تو کومہ میں چلا گیا ہے پوری زندگی پتھر اور چٹان بن کر حالات کا مقابلہ کرنے والا بستر مرگ پہ تھا آج پھر میری ہمت جواب دے گئی ہنستے کھیلتے قہقے لگاتے سردار آفتاب تجھے اس حال کیسے دیکھتا ؟اس حال میں دانش ریاض کو بھی دیکھنے کی ہمت نہ ہوئی تھی تو قائد تحریک امان صاحب کی عیادت بھی نہ کی جا سکی ایک محسن تو دوسرا قائد اور تُو پیر و مرشد جو تھا اب پھر جون کا مہینہ آیا پھر رمضان کی مبارک ساعتیں آئیں پھر افطاری اور سحری کے چرچے لیکن تیری افطاری ابھی بھی نہیں ہوئی نہ جانے کتنا عرصہ قیامت کو باقی ہے ،تیری افطاری اب وہیں ہونی ہے ہاں اب اپنی افطاریوں میں تیری یاد بھی آتی ہے اس جون کے مہینے میں سخت دھوپ اور گرمی میں میری روح کھچ کر آنکھوں میں آجاتی ہے میں چشم نم میں سردار آفتاب تیرا پر نُور چہرہ محسوس کرتا ہوں اور پھر میری نس نس اس مرد قلندر کے لیے جنت کی بالانشینی کے لیے دعا کر تی ہے آج پھر آگ برساتی ،تپتی اور جھلسادینے والی لُو میں چار جون آیا ہے ہر برس یہ تاریخ ایسے ہی موسم میں آئے گی ہم سردار ۔آ ج آفتاب کو یاد کرتے ہیں تو جسم و جان میں ٹھنڈ پڑ جاتی ہے ایک اور برس گزر گیا ایک اور نسل جواں ہو چلی ذاکر مو سی عادل ڈاراور جنید صحرائی کی جدائی کا زخم بھی لگ چکاکرنل تصدق خورشید منتظر مسعود نذر، طارق عزیز ملک ،راحیل بیگ، چچا جنت ،غلام نبی وار، جسٹس شریف بخاری ،مبارک اعوان بھی تیرے پاس آ پہنچے۔ مگر سردار آفتاب کی یادیں محو نہیں ہوئیں وہ لوگ جو انھیں جانتے اور پہچانتے تھے انکے ذخم پھر ہرے ہو گئے ایک ایسی خلش ہے جو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بڑھتی جائے گی میں دھرتی ماں کی آزادی کی تحریک اور اسکی وحدت کے خلاف سازشوں کی روک تھام کے لیے کسی سردار آفتاب کو نہیں پاتا دکھوں اور تکالیف کے صحرا میں آبلہ پا عوام کے لیے کوئی دوسرا سردار آفتاب نظر نہیں آتا میں عالم تصور میں جنت کی من پسند زندگی سے لطف اندوز ہوتے سردار آفتاب سے پوچھتا ہوں تمھارا خلاء پُر کیسے ہو گا ؟اس ہجوم بے کراں میں چیختے چلاتے دھاڑتے اور منہ سے الزامات کی جھاگ اڑاتے رہبری کا دعوی کرنے والوں کی بہتات ہے لیکن ادراک کرنے والا کوئی نہیں اخلاق سے عاری اور ذاتی مفاد کے کیچڑ میں لت پت ان مداریوں کی تعداد دن بدن بڑھتی ہے سردار آفتاب کے لیے دل میں احساس کی چھُبن مجھے بے چین کر دیتی ہے اور میں پیر و مرشد کو پہلے سے زیادہ یاد کرتا ہوں جو کنول کا پھول تھا جس کے چاروں طرف بدبودار کیچڑ تھا اس کیچڑ میں پلنے والے گندے کیٹرے اس کو آلودہ کرنے بظاہر کامیاب رہے آج پھر اس کی کمی محسوس ہوئی جب اس کو چاہنے والے نعیم بٹ کو اپنوں نے شہید کیا تو کوئی ایسا نہ تھا جو ایسے ہجوم کو سنبھالتا ایک ناحق قتل اور ایک مقدس شہید کا خون ضائع ہوا ہاں یہ ضرور ہوا کہ اس شہادت نے تیرے ''فلسفہ '' کو زندہ کر دیا کہ کارکن طاقت ہیں کہ قیادتیں ایک سراب نام نہاد ڈسپلن کو جو اصل میں قیادت کی آمریت کا دوسرا نام ہے کی دھجیاں ہی نہیں بکھریں جوتے کی نوک پر ڈسپلن کو مارا گیا اور مختلف آزادی پسند دھڑوں سے وابستہ کارکنان نے پیغام دیا کہ ہمارا دشمن سانجھا ہے ہماری لڑائی مشترک ہے نعیم بٹ ایک دکھ بھی لے چلا جو تیرا دکھ تھا نعیم بٹ کی شہادت پر جسطرح اسکے نام لیواسرکاری ننگے ہوئے آج دل نہیں چاہ رہا کہ تیرے حوالے سے نعیم بٹ کا وہ دکھ سامنے لاکر ننگوں کو بر ہنہ کر دوں انہوں نے جب تک تو زندہ تھا تیرے ساتھ وہ سلو ک کیا جو محاذ رائے شماری نے مقبول بٹ کی گرفتاری کے بعد اُسکے ساتھ کیا تھا اور تیرے مرنے کے بعد یہ سیاسی یتیم تیرے ساتھ وہ کر رہے ہیں جو وادی میں انہوں نے جنرل بشارت رضا کی شہادت کے بعد اور عبدالقادر راتھر کی موت کے بعد اُسکے ساتھ کیا لیکن شکوہ اس لیے نہیں کہ تنخواہ دار جو حادثاتی لیڈر بنے ہیں اُنکی اوقات ہی یہی ہے کہ وہ ایسا کریں لیکن ایسا کرنے سے کچھ نہیں ہو گا مقبول بٹ کی شہادت پر بھی تو وادی اور جموں خاموش تھے اور آج اُنکی مرضی ہے کہ مقبول بٹ صرف اُنکے ہیں مجھے آج سیاسی یتیموں کی طرف سے تجھے بھلانے پر 2005کا وہ وقت یاد آتا ہے جب سب سے پہلے تو نے یاسین ملک کو پاکستان آمد پر استقبالیہ دے کر دوٹوک باور کروایا تھا کہ دھڑے بندی سے نکلے بغیر اور ایک ہوئے بغیر منزل کا حصول ممکن نہیں آج المیہ ہے کہ یاسین ملک کو غدار کہنے والے اس کے مشیر اور نمائندے بنے ہوئے ہیں ہاں 13مئی کو پھر تیری یاد بھی آئی او رکمی بھی محسوس ہوئی جب شہر راولاکوٹ میں شیخ زید ہسپتال میں سکیےورٹی اور انتظامی امور کی کمان سنبھالے میڈیکل کور کے خاکی پوش سپاہیوں نے شہر راولاکوٹ کے ایک ایم فل سکالر کو بربریت کے اس عمل سے دوچار کیا کہ سری نگر کو بھول گئے ہاں اگر تو زندہ ہوتا تو پھر ویسے ہی کرتا جیسے اپنی موت سے چند ماہ پہلے کیا جب ایک بزرگ حکومتی کارندے نے یوم مقبول بٹ پر راولاکوٹ میں مقبول بٹ پر وہ زبان درازی کی تھی جو جھوٹ بھی تھا اور غیر اخلاقی پن کا آخری اظہار ثبوت ۔پھر چند گھنٹے بھی نہ گزرے کہ تیرے حکم پر اناََ فاناََ مقبول بٹ سے وفا نبھاتے اس زبان درازی کا جواب بھی دیا گیا اور بوڑھے تنخواہ دار کا پتلا بھی سر عام نذر آتش ہوا آج تو زندہ ہوتا تو ان وردی والوں کے ہاتھوں اس دھرتی کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا ویسا ہی جواب دیتا جیسے ذوالفقار علی بھٹو کو میرپور میں این ایس ایف والوں نے دیا تھا اور مظفر آباد میں شہیدگل نوازنے مرحوم عبدالقیوم خان صاحب کو دیا تھا یا دو سال نعیم بٹ کے قتل میں مبینہ ملوث ڈپٹی کمشنر پونچھ کو سترہ دن اپنے دفتر میں بیٹھنے سے روک کر اہلیان راولاکوٹ نے دیاجن کا دعویٰ ہے کہ جسکی گردن پر جسکا پاؤں ہے اُسے نجات لینی چاہیے لیکن یہاں پاؤں والوں نے گردن دبو چی ہی نہیں ساروں کو ننگا بھی کر دیا لیکن راولاکوٹ سے لیکر جینوا تک سب خامو ش رہے اب جب دھر تی ماں جموں کشمیر کے اہم حصے لدا خ پر دو قا بض ممالک آپس میں دست و گریباں ہیں ہند مخالف اور پا کستان نواز اس پر شا دیا نے بجا ر ہے ہیں کہ لداخ پر چین کا قبضہ ہو نے جا رہا ہے آ زادی کے دعوے دار چین کی اس جا رحیت پر اور ہندو ستان کی منا فقت پر چپ کا رو زہ رکھے ہیں ہو سکتا ہے تو زندہ ہوتا توشا ہد سب کو ایک آ واز مزا حمت پر راضی کر جا تا اور خامو شی کا یہ سکو ت نہ رہتا ہاں ہمیں یا د ہے 89میں جب بھا رتی مقبو ضہ کشمیر میں امان صاحب کی قیا دت میں گو ریلہ جنگ عر وج پر تھی اسلام آ باد میں راجیو گا ند ھی کی آ مد پر شا دیا نے بج رہے تھے نا می گرا می کشمیری لیڈر شپ خاموش تھی تب تُو طلبا ء تنظیم جے کے این ایس ایف کا مر کزی صدر تھا دفعہ144کے نفا ذ اور پا بندیوں کے با وجو د اپنے سا تھیوں کولے کر تونے وہاں احتجاج کیا کہیں دنوں تو اور تیرے سا تھی اڈیالہ جیل میں اس جرم پر سزا کا سامنا کیے رہے لیکن جہاں جہاں دنیامیں اس سارک کا نفرنس کی اطلا ع گئی وہاں یہ گو نج بھی گئی کہ کشمیریوں نے اسلام آ با د میں ببانگ دہل آ زادی ما نگی اور بدلے میں وہی سلو ک ہوا جو سری نگر میں ہو رہا ہے تو جب طلبا ء سیاست سے فا رغ ہو کر امان صا حب کی قیا دت میں عوامی سطح پر آ زادی کی جنگ لڑ نے اترا تو شمالی کشمیر (جی بی ) میں جے کے ایل ایف کی بنیا د رکھی جو تیرا تحریکی سطح پر بڑا کا رنا مہ ٹھرا لیکن اپنوں سے اس کی کڑی سزا بھی ملی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ میں اور آپ بوجھ ہیں زمین کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔زمین کا بو جھ اٹھا نے والے کیا ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قدرت کے ہر کام میں بہتری ہے اچھا ہی ہوا تو زندہ نہیں رہا ورنہ آج تجھے شرمساری کا سامنا ہوتا ۔۔تُوتو کارکن تھا یہاں تو قیادت ہی چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہے تجھ سے حسد کرنے والے بھی آج خوش ہیں قربانی کے جانور پر بکنے والے اور ماہانہ تنخواہ لینے والے آج قیادت کے منصب پر فائز کہلاتے ہیں انکی اہلیت یہ ہے کہ 18سال کی معصوم عمر میں جا کر 43سال کی عمر میں لوٹنے والے ساجد بخاری جو بھارتی جیلوں میں قید کاٹنے والا سب سے طویل العمر قیدی ہے کا استقبال بھی مہاراجہ کے جھنڈے اٹھا کر کیا گیا تُو نہیں تو کوئی پوچھنے والا نہیں ،ہاں قرآن جب یہ کہتا ہے انسان مرنے کے بعد روز قیامت واپس اٹھایا جائے گا کہنے والے جب یہ کہتے ہیں کہ جس حالت میں موت آتی ہے انسان اسی حالت میں اٹھایا جائے گا تیری موت تو روزے کی حالت میں آئی واپس تو اس حالت میں اٹھایا جائے گا اس سے بڑی سعادت کیا ؟شاہد اس کی وجہ تیر احسن خلق تھا ،کاش ایسا حسن خلق مجھے اور تیرے سب ہی جاننے والوں کو میسر آسکے ؟
ٓٓٓاک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا ۔۔۔۔دکھوں کو ہمارے دل کا مہمان کر گیا
تھا تو تھی ہر اک شے میں کشش بہت ۔۔۔گیا تو سب کچھ بے جان کر گیا
 

Asif Ashraf
About the Author: Asif Ashraf Read More Articles by Asif Ashraf: 41 Articles with 33795 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.