کرونا حقیقت یا صرف ڈرامہ

ملکی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پورے پاکستان میں ایک ہی بات سامنے آتی ہے کہ کرونا سے بچو, پاکستان میں کروناکے مریضوں کی بڑھتی تعداد نے ریکارڈ توڑ دیئے, کرونا سے اتنی ہلاکتیں ہوئیں, اتنے لوگ صحت یاب ہوگئے, لیکن ابھی تک ہماری قوم کا یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کرونا حقیقت ہے یہ صرف ڈرامہ! اگر صورتحال امریکہ کی کچھ گزشتہ دنوں سے دیکھیں تو پھر ملک پاکستان میں ڈرامہ ہے کیونکہ وہاں سیاہ فام لوگ اپنا احتجاج پچھلے ہفتے سے لاکھوں کی تعداد میں کر رہے ہیں لیکن کسی کو کرونا کا ڑر نہیں.آخر وہ تو ہم سے زیادہ لاپرواہی کا مظاہرہ کر چکے ہیں کسی حد تک وہ بھی ٹھیک ہیں کہ گوروں کا سیاہ فام لوگ پر ظلم کرنا ,ان پر تشدد کرنا بہت حد تک غیر مناسب ہے. ہر انسان انصاف رکھتا ہے,تو امریکی حکومت کو چاہیے کے وہ انصاف کریں.

اب اگر انصاف کی بات آہی گئی ہے تو پھر عمران خان صاحب کا ذکر بھی ضروری ہے, اس وبا کی صورتحال میں اگر تو نقصان ہوا ہے وہ صرف اور صرف غریب لوگ, وہ طبقہ جو دیہاڑی دار مزدور تھا, وہ لوگ جو دن بھر کام کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے تھے, امیروں کی کیا ہی بات ہے وہ تو اپنی جمع پونجی سے سالوں سال گزارا کر لیں گے لیکن غریب عوام کا کیا بنے گا,انہیں انصاف کون دے گا.چلیں مان لیتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت نے ریلیف فنڈ پیش کرکے غریب عوام کی مدد کی لیکن اس بارہ ہزار اور چار ہزار کی امداد سے ایک غریب آدمی اپنے چار سے پانچ مہینے کس طرح گزارے گا؟ اور اپنی عید جو کہ سالہا سال بعد آتی ہیں وہ کیسے منائے گا؟ اس وبأ نے خوشیوں کے ساتھ ساتھ مالی حالات کے دروازے بھی بند کر دیے ہیں؟چلیں خیر یہ سب چلتا رہے گا سیاست اسی چیز کا نام ہے.

آجکل پیپلز پارٹی بھی ایک وبأ کا شکار ہے. یہ ایک ایسی وبأ ہے جس کا بیج 2011 میں بو دیا گیا تھا.لیکن اس کا اثر سن 2020 میں نظر آرہا ہے.جی ہاں تو اس وبا کا نام سنتھیا رچی ہے جو کہ ایک امریکی خاتون ہیں.جنہیں پورے نو سال بعد احساس ہوا کہ وہ ایک سیاسی پارٹی سے زیادتی کا شکار ہوئیں تھی.ان امریکی خاتون کے مطابق ان کی زیادتی کرنے میں پیپلز پارٹی کے کافی نامور سیاستدان ہیں.ان کا تعلق امریکی میڈیا سے ہے, اور دراصل یہ ساؤتھ ایشن میگزین کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی ہیں.یہاں سوال یہ اٹھتا ہے یہ کون سی زیادتی ہے جس کا اثر پورے نو سال بعد ہوا ہے یا تو یہ اس پارٹی کو گندا کرنا چاہتی ہیں یا تو کوئی چال ہے انکی, یہ بھی ہوسکتا ہے کسی نے انہیں یہ مشن سونپا ہو, جس طرح مسلم لیگ نواز کا خاتمہ ہوا, اسی طرح اس پارٹی کو ختم کرنے کے لیے کوئی ثبوت نا ملنے پر یہ کوئی کھیل رچایا جا رہا ہو.بہرحال اس حقیقت سے کوئی وابسطہ نہیں نہ جانے اس کے پیچھے کیا راز ہے .لیکن امید رکھتے ہیں کہ جو بھی فیصلہ ہو اچھا ہو اس میں ہمارے ملک پاکستان کی عزت کا معاملہ ہے.بات یہی ہے ہمارا ملک پاکستان کئ مشکل راستوں سے گزر رہا ہے تو بہتر یہی ہے کے أپ سب اپنے گھروں میں محفوظ رہیں.

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Hammad Javed
About the Author: Hammad Javed Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.