ماں کے پیٹ میں بےبی گرل ہے 8 نشانیاں

ماں کے پیٹ میں بےبی گرل ہے 8 نشانیاں

ماں کے پیٹ میں پلنے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی اس بات کا تعین حمل ٹھرنے کے 20 ہفتے بعد ڈاکٹر الڑاساونڈ کی رپورٹ دیکھ کر کرتے ہیں اور الٹرا ساونڈ کی یہ رپورٹ عام طور پر صحیح ہوتی ہے مگر 100 فیصد درست نہیں ہوتی کیونکہ کبھی کبھار الٹرا ساونڈ کا ایمج ماں کے پیٹ میں بچے کی پوزیشن کی وجہ سے جنس کا تعین کرنے کے لیے پُوری معلومات فراہم نہیں کرتا۔

ماں کے پیٹ میں لڑکا ہے یا لڑکی اس بات کی پیشگوئی صدیوں سے کی جارہی ہے جب ماڈرن میڈیکل سائنس کا وجود تک نہیں تھا، اس آرٹیکل میں ہم صدیوں پُرانی انہیں پیشگوئیوں کو شامل کریں گے اور جانیں گے کہ آج کی ماڈرن سائنس صدیوں پُرانی ان روایات کو مانتی ہے کہ نہیں۔

ماں کے پیٹ میں لڑکی ہے 8 نشانیاں

ماں کے پیٹ میں بچے کی جنس کا صحیح اندازہ ڈاکٹرز ہی لگا سکتے ہیں جسکے لیے وہ الٹرا ساونڈ رپورٹ کے علاوہ بھی اومنیوسٹیسس، کرونیک ویلس سیمپلینگ، نونیوسیلو ٹیسٹ وغیرہ کرتے ہیں مگر نیچے دی جانے والی نشانیاں روایات پر مبنی ہیں۔

نمبر 1نہار مُنہ ماں کی طبیعت کا زیادہ خراب ہونا
Woman, Blow, Blowing, Nose, Hand Chief, Grey, Blond

بہت سے طبیب حضرات کا کہنا ہے کہ نہار مُنہ ماں کی طبیعت کا زیادہ خراب ہونا اس بات کا نشان ہے کہ ماں کے پیٹ میں لڑکی ہے، جدید تحقیق کے مُطابق نہار مُنہ ماں کی طبیعت کا خراب ہونا بچے کی جنس کے تعین سے جُڑا ہوسکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مُطابق اگر ماں کے پیٹ میں لڑکی ہو تو ماں کا ایمیون سسٹم کمزور ہوتا ہے نسبتًا اُن ماؤں کے جن کے پیٹ میں لڑکا ہو اور ایسی صورت میں ماں پر بیکٹریا کا حملہ ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں اور ماں کی طبیعت صبح کے وقت زیادہ خراب ہونا نشانی ہوسکتی ہے کہ وہ ایک لڑکی کی ماں بننے والی ہے۔

نمبر 2 ماں کا بہت زیادہ مُوڈی ہوجانا
Emoji, Smiley, Bad Mood, Feeling, Emoticon, Businessman

حمل کے دوران ہارمونل تبدیلیاں ماں کے مُوڈ کو متاثر کرتی ہیں، بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ماں کے پیٹ میں لڑکی ہے تو اُس کے جسم میں ایسٹروجن (ایک ہارمون) کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور اُس کا مُوڈ زیادہ بگڑتا ہے مگر سائنس اس بات کو نہیں مانتی سائنس کا کہنا ہے کے ماں کے ہارمون حمل کے دوران بڑھتے ہیں اورزچگی کے بعد کم ہوجاتے ہیں چاہے اُس کے پیٹ میں لڑکا ہو یا لڑکی۔

نمبر 3 ماں کا وزن بڑھ جانا
Woman, Pregnant, Pier, Belly, Maternity, Pretty, Pose

کُچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر حمل کے دوران ماں کا وزن پیٹ کے درمیان میں بہت زیادہ بڑھ رہا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ بے بی گرل ہوگی اور ان لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ماں کا وزن پیٹ کے آگے بڑھ رہا ہے تو یہ نشانی ہے بےبی بوائے کی۔

سائنس ان دونوں باتوں کو نہیں مانتی میڈیکل سائنس کا کہنا ہے کہ ماں کا وزن پیٹ کے آگے یا درمیان میں بڑھنے کی وجہ اُس کی جسمانی ساخت پر منحصر ہوتی ہے۔

نمبر 4 پیٹ میں بچے کی پوزیشن کا اوپر ہونا
بچے کی پیٹ میں پوزیشن اگر اوپر کی طرف ہو تو یہ اس بات کی نشانی مانا جاتا ہے کہ بےبی گرل ہوگی مگر اس بات کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے اور سائنس کا کہنا ہے کہ بچے کی پوزیشن کا دارومدار ماں کی جسمانی ساخت، ماں کے وزن، ماں کے فٹنس لیول اور پٹھوں کی مضبوطی پر ہوتا ہے۔

نمبر 5 میٹھے کو دل للچانا
Valentine'S Day, Chocolates, Candy, Heart, Love

حمل کے دوران ماں کا بہت سی نئی چیزیں کھانے کو دل کرتا ہے اور بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ماں کا دل میٹھا کھانے کو چاہ رہا ہے تو یہ نشانی ہے بےبی گرل اور اگر نمکین کھانے کو چاہ رہا ہے تو یہ نشانی ہے بےبی بوائے کی۔

ان دونوں کا باتوں کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے اور سائنس کا ماننا ہے کہ ماں کے دل للچانے کا بچے کی جنس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

نمبر 6 سٹریس کا بڑھنا
Adult, Annoyed, Blur, Burnout, Concentration

ماں کے سٹریس لیول کا بڑھنا بچے کی جنس سے منسلک ہوسکتا ہے ایک تحقیق کے مُطابق ماں کے جسم میں کورٹیسل (ذہنی تناؤ پیدا کرنے والا ایک ہارمون) ہارمون کا بڑھنا بے بی گرل کی نشانی ہو سکتا ہے۔

گریک آئی لینڈ پر2013 کا زلزلہ آنے کے بعد ایک تحقیق کے مُطابق دو سال تک وہاں بےبی بوائے کی پیدائش میں نمایاں کمی دیکھی گئی اور ماہرین کا کہنا ہے اس کی وجہ وہاں کی ماؤں میں سٹریس لیول کا بڑھنا تھا۔

نمبر 7 آئلی جلد اور بالوں کی رنگت کا اُڑنا
کُچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ماں کی جلد کا آئلی ہونا اور بالوں کی رنگت کا اُڑ جانا بےبی گرل کی نشانی ہے مگر سائنس اس بات کو بلکل نہیں مانتی۔

سائنس کا کہنا ہے کہ جلد پر آئل آنا یا بالوں کی ساخت میں تبدیلی آنا ماں کے مارمون لیولز میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس کا بچے کی جنس کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔

نمبر 8 بچے کی دل کی دھڑکن کا تیز ہونا
Heartbeat, Heart, Hand, Cardiac, Rate, Heartbeat Line

روایات میں مانا جاتا ہے کہ اگر بچے کی دل کی دھڑکن تیز ہے تو یہ نشانی ہے کہ بے بی گرل ہے مگر سائنس کہتی ہے کہ بچہ چاہے بوائے ہو یا گرل دونوں کے دل کی دھڑکن ایک جیسی ہی ہوتی ہے۔

اوپر دی گئی تمام نشانیوں میں سے نہار مُنہ طبیعت کا خراب ہونا اور سٹریس لیول کا بڑھنا نکال کر باقی تمام نشانیوں کو سائنس یکسر مُسترد کرتی ہے۔

اگر آپ بے بی بوائے یا بے بی گرل کی ماں ہیں تو اوپر دی گئی نشانیوں کو پڑھ کر اپنا تجربہ ہمارے ساتھ بھی بانٹیے گا اور ہمیں بتائیے گا کہ یہ روایات کتنی حد تک دُرست ہیں۔

 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Nasir Khan
About the Author: Nasir Khan Read More Articles by Nasir Khan: 2 Articles with 2638 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.