کالے جادو کے جسم پر اثرات کو پہچاننے کی نشانیاں

کالے جادو کے جسم پر اثرات کو پہچاننے کی نشانیاں

کالا جادو وہ شیطانی وظائف ہیں جن کے عامل شیطانی قوتیں حاصل کرنے کے لیے ان کو پڑھتے ہیں اور پھر ان شیطانی قوتوں سے انسانوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ کالا جادو انسان کو بہت سے طریقوں سے نقصان پہنچا سکتا ہے اور غور کرنے والے مختلف نشانیوں سے کالے جادو کے اثرات کو پہچان لیتے ہیں ۔اس آرٹیکل میں ہم اُن نشانیوں کا ذکر کریں گے جن کا رونما ہونا کالے جادو کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔

نمبر 1 ڈراونے خواب

ہم سب زندگی میں کبھی نہ کبھی ڈراونے خواب دیکھتے ہیں مگر اگر یہ خواب یک دم آنا شروع ہوئے ہیں اور مسلسل آ رہے ہیں اور آپ کو نیند سے بیدار کر دیتے ہیں تو یہ پہلی نشانی ہے کے آپ پر کالے جادو کے اثرات پیدا ہو رہے ہیں۔

نوٹ: ڈراونے خواب عام طور پر پیٹ خراب یا پیٹ میں گیس کی صورت میں یا بعض اوقات ہائی شوگر کی وجہ سے بھی آنا شروع ہو جاتے ہیں اور آپ جیسے ہی بیماری پر قابو پا لیتے ہیں انکا سلسلہ ختم ہو جاتا ہے۔



نمبر 2 اپنے آس پاس کسی کو محسوس کرنا

کالے جادو کے اثرات کی یہ دوسری نشانی ہے جس میں کالے جادو کا شکار انسان اپنے آس پاس کسی کو محسوس کرتا ہے مگر دیکھ نہیں پاتا اُسے لگتا ہے کے کسی نے اُس کی بازو یا جسم کے کسی حصے کو چُھوا ہے مگر آس پاس کوئی نہیں ہوتا، ایسے موقع پر وہ یہ بھی محسوس کر سکتا ہے کہ کسی نے اُسے
 آواز دی ہے اور اُسکا نام پُکارا ہے اور پاس کوئی بھی نہیں ہوتا، عام استعمال کی چیزوں کا معمول کی جگہ سے غائب ہوجانا اور ڈھونڈنے سے نہ ملنا اور پھر تھوڑی دیر بعد اُس چیز کا معمول کی جگہ پر واپس نظر آنا بھی شیطانی قوتوں کے آس پاس ہونے کی ایک نشانی ہے۔

نمبر 3 معاشی حالات یک دم تبدیل ہونا

یہ کالے جادو کی تیسری نشانی ہے جس میں آپ کے بزنس کو نقصان پہنچ سکتا ہے یا جاب چھوٹ سکتی ہے آپ کے اردگرد بلا وجہ ایسے معاملات کھڑے ہو سکتے ہیں جن پرپیسے خرچ کرنے پڑ سکتے ہیں۔

نمبر 4 صحت میں تبدیلی

کالے جادو کے اثرات ظاہر کرنے والی یہ واضح نشانی ہے جس میں بغیر کسی بیماری کے آپ کی صحت متاثر ہونا شروع ہو جاتی ہے، آپ بلا وجہ تھکاؤٹ محسوس کرتے ہیں، توجہ میں کمی آ جاتی ہے، غُصہ زیادہ آنا شروع ہوجاتا ہے، دماغی فکر لاحق ہوتی ہے اور آپ کا کوئی کام کرنے اور گھر سے باہر جانے کو دل نہیں کرتا۔

کالے جادو کے اثرات آپ میں خوف پیدا کرتے ہیں، آپ کی نیند کو متاثر کرتے ہیں، آپکا زندگی سے رحجان ختم کرتے ہیں، آپ میں نااُمیدی پیدا کرتے ہیں اور آپ کو شدید پیاس لگتی ہے۔آپ اکثر ڈپریشن کا شکار رہنے لگتے ہیں، جسم اچانک ٹھنڈا ہوسکتا ہے اور رونگٹے کھڑے ہوسکتے ہیں، دوسرے لوگوں کے درمیان آپ کو الجھن ہونی شروع ہو سکتی ہے۔

نمبر 5 رشتوں میں دراڑیں پڑنا

یہ بھی گندے کالے جادؤ کے اثرات کی ایک واضح نشانی ہے جس میں اچانک آپ کے تعلقات رشتے داروں سے خاص طور پر بیوی سے یا ماں سے خراب ہوجاتے ہیں، جن رشتوں سے آپ پیار کرتے ہیں وہ بلاوجہ کی لڑائی کے بعد آپ سے دور ہوجاتے ہیں اور آپ اپنی فیملی سے جُدا ہوجاتے ہیں اور محبت کی جگہ دل میں نفرت پیدا ہوجاتی ہے۔

نمبر 6 بزنس میں نقصان

کالے جادو کے اثرات جب ظاہر ہوتے ہیں تو عین ممکن ہے کے آپ کے بزنس کو شدید نقصان پہنچائیں، بغیر کسی وجہ کے آپ اپنے ریگولر کسٹمرز کو کھونا شروع کر دیتے ہیں، اور بعض اوقات یہ اثرات آپ کو خودکشی کرنے کے ترغیب بھی دیتے ہیں اوریہ اثرات گہرے ہوں تو بہت سے لوگ اس کے ظاہر ہونے پر خودکشی کر بھی لیتے ہیں۔

کالا جادؤ جب پوری طرح اثر کر جائے تو پہچاننے کی نشانیاں
ا
وپر دئیے گئے اثرات جب ظاہر ہوتے ہیں اور انسان توجہ نہیں دیتا تو آہستہ آہستہ یہ اثرات گہرے ہوتے چلے جاتے ہیں اور جیسے جیسے آپ پر منتر پڑھنے والے اپنے عمل کو پُورا کرتے جاتے ہیں آپ میں مزید نشانیاں ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں جن میں آپ ایسے ڈراؤنے خواب دیکھتے ہیں جس میں آپکو کوئی قتل کرنا چاہتا ہے، خواب میں اکثر مُردہ لوگ دیکھائی دیتے ہیں، خواب میں سانپ اور گندی جگہیں نظر آنا شروع ہوجاتی ہیں، آپ اچانک خواب سے بیدار ہوتے ہیں اور آپ کی سانس پھولی ہوتی ہے۔

خواب میں اکثر کسی بُلند جگہ سے گرنا اور خوفزدہ ہونا بھی کالے جادؤ کے اثرات کا گہرا ہونا ثابت کرتی ہیں، آپکو خواب میں بچھو، کیڑے مکوڑے اور مکڑیاں تنگ کر سکتی ہیں، بیداری پر آنکھوں کے سامنے کالے دھبے اور دھند کا پھیلنا بھی کالے جادو کے اثرات گہرے ہونے کی نشانی ہے۔

کالا جادو جب پُوری طرح اثر کر جاتا ہے تو پیٹ حاملہ عورت کی طرح پھول جاتا ہے اور ناف کے اردگرد سختی پیدا ہو جاتی ہے اور چھونے پر لگتا ہے کہ اندر کوئی گیند ہے، کندھوں میں کھنچاؤ اور سینے پر بھاری پن محسوس ہوتا ہے، شیطانی قوتیں جب جسم پر پُوری طرح کنٹرول حاصل کر لیتی ہیں تو آپ کو شدید بھوک لگتی ہے اور بار بار لگتی ہے، مسلسل سردرد اور رنگ کالا ہونا شروع ہو جاتا ہے، ناخنوں کا رنگ بدل جاتا ہے، جسم پر خارش ہوتی ہے اور الرجی ہونا شروع ہو جاتی ہے، آپ محسوس کر سکتے ہیں کے کسی کیڑے نے آپ کو کاٹا ہے اور جسم کے کسی حصے پر شدید جلن اچانک شروع ہوجاتی ہے۔

کالے جادؤ کی آخری سٹیج

اس سٹیج سے واپس آنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے کیونکہ جادو جسم کے بہت سے اعضا کو ناکارہ کر چُکا ہوتا ہے اس سٹیج پر جو نشانیاں ظاہر ہوتی ہیں اُن میں خون کا کینسر اور جسم کے کسی اور اعضا کا کینسر سرفہرست ہے، گُردے سُکڑ سکتے ہیں اور ناکارہ ہوسکتے ہیں، ہارٹ اٹیک اور اچانک موت واقع ہو سکتی ہے، اس سٹیج کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ آپ پر ادویات کا اثر نہیں ہوتا اور ڈاکٹرز کو سمجھ نہیں آتی کے پرابلم کیا ہے جس پر وہ ادویات کو مزید بڑھا دیتے ہیں جو جسم کو مزید نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہیں۔

آخری سٹیج کی مزید نشانیاں

جسم کے نمی والےحصوں پر خاص طور پر ٹانگوں کے درمیان داغ پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں، خواتین میں ماہواری رُک جاتی ہے غیر مسلسل ہوجاتی ہے اور ماہواری میں درد پیدا ہوجاتی ہے اور خون کا رنگ گہرا ہو جاتا ہے، حاملہ عورتوں میں بچہ ضائع ہوجاتا ہے آپ کو ایسے خواب آتے ہیں جس میں کوئی گندی روح آپ کے ساتھ ممنوع فعل سرانجام دیتی ہے۔

آپ کا دل دُعا میں لگنا بند ہوجاتا ہے اور دُعا کرنے یہ صحت کے لیے وظیفہ پڑھنے کی صورت میں جسم کانپنا شروع کر دیتا ہے اور آپ کا دل شیطانی کاموں کی طرف راغب ہونا شروع کر دیتا ہے۔

یہ نشانیاں پُورے چاند سے دو تین دن پہلے اور اماؤس کی راتوں سے دو تین دن پہلے مزید گہری ہوجاتی ہیں جو اس بات کی خاص نشانی ہے کہ جسم کسی بیماری کا شکار نہیں بلکہ شیطانی قوتوں کا شکار ہے جس سے آپ کی جان کو خطرہ ہے اور آپ کو مدد اور روحانی علاج کی ضرورت ہے۔

نوٹ: عام طور پر بہت سے لوگ کسی جسمانی بیماری یا حالات میں تبدیلی کی وجہ سے بھی وہم کا شکار ہوجاتے ہیں کہ اُن پر کالا جادو ہو گیا ہے اور بلاوجہ جھوٹے عاملوں کے پاس جاکر اپنا وقت اور پیسہ ضائع کر دیتے ہیں اس لیے پہلے غور کیجئے اور آرٹیکل میں دی گئی نشانیوں کو پہچانیے اور روحانی علاج کے لیے کسی ایسے عامل سے رابطہ کریں جو آپ سے پیسوں کا طلبگار نہ ہو۔

 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Nasir Khan
About the Author: Nasir Khan Read More Articles by Nasir Khan: 23 Articles with 36512 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.