قدرتی چیزوں کے استعمال سے اپنی جلد کو بنائیں خوبصورت

ہر انسان خوبصورتی چاہتا ہے۔ ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ خوبصورت لگے اس کی رنگت گوری ہو ، وہ اسمارٹ ہو اور اسی وجہ سے صدیوں سے انسان اپنے اوپر کوئی نہ کوئی ٹوٹکا آزماتا چلا آ رہا ہے۔ پرانے وقتوں کے لوگ خاص طور پر نانیاں دادیاں گھریلو ٹوٹکوں کو زیادہ ترجیح دیتی تھیں۔ مگر آج کل خوبصورت رہنے اور دیکھنے کے لئے مختلف کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے جو ایک طرح سے ہماری خوبصورتی کو بڑھانے میں مددگار ثابت تو ہوتے ہیں لیکن دوسری طرف ہماری سکن کو کئی طریقوں سے نقصان بھی پہنچا رہے ہوتے ہیں جس سے کینسر اور مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ پالر میں موجود کیمیکلز کا استعمال کم سے کم حد تک صحیح ہے ہم اپنے چہرے کو خوبصورت رکھنے کے لئے قدرتی چیزوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔

1) لیموں:
لیموں کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ یہ بلیچنگ ایجنٹ کی صورت میں کام کرتا ہے۔ آپ لیموں کے چند قطرے ہاتھ میں لے کر یا کاٹن کے استعمال سے اس کو اپنے چہرے پر مل سکتے ہیں۔ ہر ہفتے میں دو دن آپ ایسا کریں اور آپ کو اس کا رزلٹ خود نظر آئے گا. لیموں کو چہرے پر اپلائی کرنے کے بعد پندرہ منٹ تک لگا چھوڑ دیں اور اس کے بعد اس کو پانی سے واش کر لیں۔

اس کے علاوہ اگر آپ کے ڈارک انکلز (dark ankles) موجود ہیں تو آپ لیموں کے چھلکوں کی مدد سے اس کو کم کر سکتے ہیں اور ختم کر سکتے ہیں۔ آپ لیموں کے چھلکے کو ایک مہینے تک اپنے ڈارک انکلز میں رگڑیں ایک مہینے میں آپ کو اس کا رزلٹ نظر آنے لگے گا اس سلسلے کو کچھ مہینوں تک جاری رکھیں۔

2) ایلوویرا:
یہ تو آپ سب ہی کو معلوم ہوگا کہ ایلوویرا ہمارے چہرے کی خوبصورتی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کو ہر ہفتے میں ایک بار یا پورے ہفتے لگا سکتے ہیں اور یہ بھی ڈارک انکلز کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں ایلوویرا کا پودا نہیں ہے تو آپ اس کو خرید لیں اور پھر اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ پھر آپ کو پالر کے چکر بھی جلدی جلدی نہیں لگانے پڑیں گے۔ آپ اس کا استعمال کر کے اپنی رنگت کو گورا کر سکتے ہیں۔

3) بیسن:
بیسن آپ کے چہرے پر موجود گڈوں اور دانوں کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور رنگ کو گورا کرنے کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اگر آپ کے چہرے پر موجود گڈے یا دانے بہت زیادہ ہیں تو آپ بیسن کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔

کسی بھی چیز کا استعمال کرنے سے رزلٹ دو دن یا ایک ہفتے میں نہیں آ جاتا اس کے لیے آپ کو مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مستقل مزاجی سے کام لیتے ہوئے آپ بیسن یا اوپر بتائی گئی کسی بھی چیز کو اپنے چہرے پر اپلائی کرتے رہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو فرق واضح ہونے لگے گا۔

4) ٹماٹر:
ٹماٹر ہماری سکن کے ڈیٹ سیلز کو ختم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے اور شدید دھوپ کی وجہ سے ہماری سکن کو جو نقصان پہنچتا ہے اس کو ختم کرنے کے لیے بھی اس کا استعمال بہترین ہے۔ آپ ٹماٹر کا ایک موٹا پیس کاٹ کر اس کو باقاعدگی سے یا ہفتے میں تین دن اپلائی کریں اور پندرہ منٹ کےلئے چھوڑ دیں اور پھر پانی سے منہ دھو لیں اس سے نا صرف آپ کے چہرے کی رنگت اچھی ہوگی بلکہ جو ڈارک اسپوٹس موجود ہیں وہ بھی ختم ہو جائیں گے۔

5) کھیرا:
کھیرا ہماری آنکھوں میں موجود سیاہ حلقوں کو ختم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ اس کے علاوہ یہ ہمارے چہرے کو ترو تازہ رکھنے میں بھی ہماری مدد کرتا ہے ۔ puffy eyes , داغ ، blemishes ان سب کو ختم کرنے میں کھیرا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ان تمام قدرتی چیزوں جو میں نے آپ کو آج بتائی ان کے علاوہ بھی بہت سی قدرتی چیزوں کے استعمال سے آپ اپنے چہرے کی رنگت کو اچھا کر سکتے ہیں اور چہرے پر موجود داغ دھبوں کو ختم کرسکتے ہیں۔ مگر یاد رہے آپ کوئی بھی چیز استعمال کریں اس کے لئے آپ کو مستقل مزاجی سے کام لینا ہوگا۔ ایک مہینے میں آپ کو فرق واضح ہونا شروع ہوجاتا ہے لیکن مکمل ٹریٹمنٹ کے لئے آپ کو کچھ مہینوں تک کام کرتے رہنا ہے اور آپ چاہیں تو ان قدرتی چیزوں کو اپنے چہرے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی زندگی کا حصہ بھی بنا سکتے ہیں ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Afrah Imran
About the Author: Afrah Imran Read More Articles by Afrah Imran: 22 Articles with 50525 views She is a student of Mass Communication studying from Virtual University of Pakistan. In 2017, when she was XI student she started writing articles on .. View More