کلرسیداں کے مسائل

کلرسیداں جو معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے اس تحصیل کے باسی حکومت کو اسالان کروڑوں روپے محصول ادا کرتے ہیں اور معاشی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں یہاں کے عوام نے ہر پارٹی کے امیدوار پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور جس نے بھی عوامی مسائل کے حل کا نعرہ لگایا اس پر اندھا دھند بھروسہ کیا ہے شاید اس وجہ سے کہ ہو سکتا ہے یہی نمائندہ ان کے دکھوں کا مداوا ثابت ہو سکے لیکن اس علاقے کی صورت حال پر عوام چلاتے رہتے ہیں لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر ان کی صدا ارباب اختیار سننے سے قاصر نظر آ تے ہیں بلدیاتی الیکشن بھی بہت قریب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں تحصیل کلرسیداں کی چیرمین شپ کیلیئے بہت سے چہرے میدان میں موجود ہیں الیکشن کے انعقاد کے بعد تحصیل چیرمین کیلیئے کلرسیداں میں موجود بے پناہ مسائل سے نمٹنا کسی چیلنج سے کم نہ ہو گا چیرمینی کا عہدہ سنبھالتے ہی ان کو بہت سارے مسائل ورثے میں ملیں گئے جن سے نبرد آزما ہونا مشکل ترین مرحلہ ہو گا سیاسی نمائندوں تک ہر کسی کی دسرعس نہیں ہوتی ہے لیکن تحصیل چیرمین کا ایک مخصوص دفتر قائم ہو گا وہاں پر ہر کسی کو آنے جانے کی مکمل دسترس ہو گی مسائل جن کو بروقت حل کرنا بہت ضروری ہے چوآ خالصہ روڈ پر مرید چوک کے قریب کلر سیداں نالہ کانسی پر پل کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے اس کی حالت انتہائی مخدوش ہوچکی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے واضع رہے یہ پل کلرسیداں کے مضافاتی علاقوں سمیت ریاست کشمیر کو ملاتا ہے جس کی وجہ سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں اس پل پر سے گزرتی ہین جبکہ پل کی حالت بہت خراب ہونے کی وجہ سے یہ کسی بڑے حادثے کا منتظر ہے پل کی تعمیر نہ ہونے سے کوئی جانی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری کس پر ہو گی اور اگر موجودہ صورتحال میں اس کو مرمت کر دیا جائے تو کسی بڑے حادثے سے بچاجا سکتا ہے اور اس پر لاگت بھی خاصی کم ہو گی ۔ شاہراہ کشمیر کو بہت جلد تعمیر و مرمت کرنا بہت ضروری ہے کلر سیداں نالہ کانسی پل کو بروقت نئے رے سے تعمیر کرنا بہت بڑا عوامی مطالبہ بن چکا ہے اس تحصیل کی بہت ساری یو سیز ابھی بھی گیس جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جن میں گف، غزن آباد ،بشندوٹ ، چوآخالصہ،دوبیرن کلاں شرقی یونین کونسل حلقہ این اے 58حلقہ پی پی 7 شامل ہیں گرلز ڈگری کالج چوآخالصہ وقت کی اہم ضرورت ہے ریسکیو 1122میں سٹاف کی تعیناتی /ریسکیو 1122کی ایمبولینس کی تعداد میں اضافہ سے بہت سارے مسائل میں کمی ممکن ہو سکتی ہے بی ایج یو چوآخالصہ کو آر ایچ سی میں تبدیل کرنا علاقے بھر کا مطالبہ بن چکا ہے کلر سیداں سٹی میں جنازہ گاہ کا قیام بہت ضروری ہے لائبریری کا قیام طلبہ و طالبات کی سہولت کیلیئے بہت اہم مسئلہ سمجھا جا رہا ہے بوائز کالج کی اپ گریڈیشن اور اس کے احاطہ کی ریکوری سے مزید گنجائش پیدا کی جا سکتی ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے تا کہ آنے والے مریضوں کو سہولیات میسر ہو سکیں گرلز کالج میں سائنس اور انجینئرنگ سٹاف کی تعیناتی طالبات کیلیئے روشن مستقبل ثابت ہو سکتے ہیں کلر سیداں میں ایک اور پولیس اسٹیشن یا اس کی استعداد کار بڑھانے اور پولیس کا عوام کے ساتھ رویہ کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے محکمہ زراعت اور دیگر کئی سرکاری اداروں کو سرکاری بلڈنگ کی فراہمی سے گورنمنٹ کو سالانہ کرایوں کی مد میں ادا کرنے والی رقم بچائی جا سکتی ہے بنیادی مرکز صحت غزن آباد کی تعمیر ایک درینہ عوامی مطالبہ بن چکا ہے شاہ باغ سے نوتھیہ روڈ جو کہ اب بلکل خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے اور اس پر سے گزرنے والے سخت زہنی اذیت میں مبتلا ہیں اس کی بھی تعمیر و مرمت کی اشد ضرورت ہے فنڈز مختص ہوتے ہیں اور پھر جاری کیے جاتے ہیں زبانی جمع خرچ ہوتا رہتا ہے اخباروں میں خبریں بھی شائع ہوئیں اور الیکڑانک میڈیا میں رپوٹس بھی ہوتی رہی جائز ے بھی لیے جاتے رہے پل کی خستہ حالی کے بارے میں حکومتی ایوانوں میں بیٹھے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے نوٹس میں کئی مرتبہ لانے کے باوجود اس کو مرمت یا بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی چلتا ہے تو چلنے دو کے پالیسی پر عمل پیرا ہو کر آنکھیں بند کر رکھی ہیں بوائز ڈگری کالج کلر سیداں کی اگر بات کی جائے جو کلر سیداں کا واحد ڈگری کالج ہے جس کی عمارت عدم توجہ کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے عمارت کے کچھ حصے پر محکمہ مال نے اپنے دفاتر بنا رکھے ہیں گزشتہ ادوار میں یہاں کچھ حصے پر عدالتی نظام قائم رہا اب عدلیہ کیلیئے ایک الگ اور بہترین عمارتقائم کر دی گئی ہے لیکن محکمہ مال کیلیئے کہیں کوئی بھی علحدہ بلڈنگ کا بندوبست نہیں کیا جا سکا ہے کالج کی عمارت کو اپ گریڈ کر کے سٹاف کی تعیناتی کو مکمل کرتے ہوئے طلباء کے بہتر تعلیمی مستقبل کیلئے اس پر توجہ دینا بہت ضروری ہے ا کلرسیداں ایم سی میں صفائی ستھرائی کا کام انجام دینے والی کمپنی کا دائرہ کار بڑھایا جانا بھی ضروری ہے اور نہیں تو کم ا زکم چوکپنڈوڑی تک اس کو پھیلا دینے سے یہاں بھی مسائل میں کمی لائی جا سکتی ہے ان کے علاوہ بھی بہت سے بنیادی مسائل ایسے ہیں جن کو بروقت حل کرنا ایک بہت بڑی عوامی ضرورت ہے ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی بہت ضروری ہے منتخب نمائندگان صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کو کلرسیداں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہو گی یہاں کے عوام نے بڑی بھاری اکثریت کے ساتھ ان کو کامیابی دلوائی ہے صرف اس امید سے کہ ان کے مسائل حل ہوں گئے اس کے باوجود ان کے مسائل کے حل میں تاخیر جنرل الیکشن میں پیدا ہونے والے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف سمجھا جائے گا اور آئندہ کیلیئے ان کے جذبات دیگر نمائندوں کے ساتھ بھی منسلک ہو سکتے ہیں
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 145842 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.