وزن کا بڑھنا آج ایک عام مسئلہ ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق
اس وقت دنیا بھر میں 70 فیصد افراد موٹاپے یا اضافی وزن کا شکار ہیںجواپنا
وزن کم کرنے کیلئے جہاں ڈائٹ کرتے ہیں وہیں وہ مختلف طرح کی ورزشیں بھی
کرتے ہیں کیوں کہ آج لوگ اس امر سے اچھی طرح سے واقف ہیں کہ موٹاپا اپنے
ساتھ دل کا عارضہ‘ ذیابیطس ‘ بلند فشار خون اور جوڑوں کے دردسمیت بے شمار
بیماریاں لے کر آتا ہے۔
غذائی عادات پر قابو پانے سے وزن میں کمی کی جاسکتی ہے اگر آپ چاہیں کہ آپ
ایک دن میں تین یا چار وقت کا کھانا کھانا‘ یا صبح پراٹھے ‘نہاری ‘پائے اور
مرغی کے مزے لیں تو وزن میں کمی کو بھول جائیں ۔ان سب چیزوں کو کھانے سے
طاقت نہیںبلکہ بیماریاں ملتی ہیںجبکہ اسلامی طریقے کے مطابق صرف دو وقت کا
سادہ کھانا ہی صحت کیلئے بہتر ہے۔اگر آپ بڑھے ہوئے وزن کا شکار ہیں تو آپ
کو چاہئے کہ اپنی روزمرہ کی خوراک کی مقدار آدھی کردیں یعنی اگر دو روٹیاں
کھاتے ہیں تو ایک روٹی کھائیں۔ بعض اوقات لوگ کہتے ہیں کہ تین کے بجائے
ڈھائی روٹیاں بھی کھائیں تو چکر آنے لگتے ہیںجبکہ یہ نہایت غلط سوچ اور محض
نفسیاتی مسئلہ ہے۔تین کے بجائے ایک روٹی پر آجانے سے بھی کوئی فرق نہیں
پڑتا اور نہ ہی کمزوری محسوس ہوتی ہے کیونکہ جسم میں جمع شدہ چکنائی بھرپور
طاقت کی فراہمی کا ذریعہ ہوسکتی ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق وزن میں کمی کیلئے دوائیں کھانا درست نہیں ہے ۔بڑھتے
ہوئے وزن پر قابو پانا ہے تواپنی خوراک کو آدھا کردیں ‘ ملٹی وٹامن لیں اور
آدھے گھنٹے کی چہل قدمی کو زندگی کا لازمہ بنالیں‘اس سے جسم سڈول ہونا شروع
ہوجائےگا اور چربی گھلنا شروع ہوجائے گی۔ اس کےساتھ روزانہ صبح اُٹھ کر
شیشے کے سامنے کھڑے ہوجائیں‘ خود کو جیسا دیکھنا چاہتے ہیں ویسا دیکھیں ۔
اگر وزن 100کلو بھی ہے تب بھی شیشے میں خود کو 50کلو کا محسوس کرکے دیکھیں
کہ وزن میں کمی کے بعد آپ کیسے لگیں گے‘ یہ عمل وزن میں کمی کیلئے تحریک
دیتا ہے۔یاد رکھیں !سب کچھ کھائیں اور وزن بھی قابو میں رکھیں ایسا نہیں
ہوسکتا اس کیلئے حراروں کو قابو میں رکھتے ہوئے کھانا ضروری ہے ۔
جسم کی چربی کو گھلانے کیلئے دوچائے کے چمچے اسپغول کی بھوسی ‘ ایک چٹکی
پسی ہوئی کلونجی ‘ایک چائے کا چمچہ شہد ‘چارسے پانچ پودینے کے پتے‘ ایک
چائے کا چمچہ لیموں کا ر س اور ایک چائے کا چمچہ سیب کا سرکہ ایک گلاس پانی
میں اُبال کر چھان لیں‘ہر کھانے کے بعد ایک پیالی بطور قہوہ پئیں۔ یہ قہوہ
جسم کی چربی پگھلانے کیلئے بہترین ہے اور جسم پر مضر اثرات مرتب نہیں کرتا
۔اس قہوے کو زیادہ مقدار میں بناکر فریج میں محفوظ بھی کیا جاسکتا ہے۔
رات کے وقت ڈیڑھ گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچہ سناپتی‘ املتاس کی پھلی کا
ایک بیج‘ ایک پتا برگ اجوائن یا آدھا چائے کا چمچہ اجوائن اور 5پودینے کی
پتیاں ڈال کر رکھ دیں۔ صبح اسے سبز چائے کے ایک ساشے کے ہمراہ پانی آدھا رہ
جانے تک پکائیں ‘پھرچھانیں‘اس میں شہد اور لیموں کا رس ملاکر صبح نہار منہ
اور رات میں سونے سے پہلے پئیں ۔ اسکے علاوہ ہر آدھے گھنٹے بعد ایک گلاس
سادہ پانی پئیں‘اس کے ساتھ ساتھ ورزش کا سلسلہ بھی جاری رکھیں۔
کھانے سے پہلے ایک چائے کا چمچہ اسپغول کی بھوسی کھاکرپانی پی لیں۔کینو یا
لیموں کے چھلکے پانی میں خوب پکائیں‘ اسے چھانیں اور شہد ملاکر کھانے
کےساتھ پئیں۔یہ قہوہ پینے سے آپ کتنا بھی کھانا کھالیں وزن نہیں بڑھے گا ۔
تین ایک ‘ایک لیٹر کی بوتلیں پانی بھر کر رکھ لیں۔ ایک میں دیسی گلاب کی
6تازہ پتیاں‘ دوسرے میں آدھا چائے کا چمچہ میتھی دانے اور تیسرے میں آدھا
چائے کا چمچہ سونف ملاکر رکھ دیں۔ اس پانی کو سارا دن میں تھوڑا تھوڑا کرکے
پی لیں۔دومہینوں میں ہی وزن قابو میں آجائےگا‘کمرتین انچ تک اور وزن آٹھ سے
دس کلو کم ہوسکتا ہے۔اسے بچے اور بڑے سب استعمال کرسکتے ہیں۔
|