حسن اللہ کی عطا ہے جس کی حفاظت کی جانی چاہئے۔ ہر کوئی
حسین لگنا چاہتا ہے اور اس خواہش کی تکمیل کیلئے کوئی کمی نہیں چھوڑتا ۔ اس
مقصد کیلئے بازار میں بے شمار کریمیں موجود ہیں لیکن بسا اوقات انتہائی
مہنگی کریمیں بھی نتائج نہیں دے پاتیں۔یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض اُوقات جڑی
بوٹیاں اور گھریلو ٹوٹکے مہنگی ادویات سے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔
ایلوویرا ایک ایسا ہی مفید پودا ہے جسکا استعمال حسن کےساتھ صحت کی حفاظت
کیلئے بھی نہایت مفید ہے۔آئیے آج آپ کو ایلوویرا کے چیدہ ‘چیدہ فوائد سے
آگاہ کرتے ہیں۔
ایلوویرا کے ٹکڑے کو کاٹ کر اسکا جیل نکالیں اورپانی سے دھولیں۔ساس پین میں
ایلوویرا جیل ‘ تھوڑا سا پانی ‘تھوڑی سی جیلیٹن اور تھوڑی سی چینی ملاکر
چند منٹ تک پکائیں ‘ پھر اسے چھوٹے پیالوں میں ڈال دیں ۔ جم جائے تو اسے
کھالیں‘ یہ جلد کی خوبصورتی کیلئے نہایت مفید ہے۔
صابن بنانے کیلئے ایلوویرا کو چھلکوں سمیت بلینڈر میں پیسیں‘ اس میں سوپ
بیس ملاکر کسی کنٹرینر میں ڈال دیں۔جم جائے تو ٹکڑے کاٹ کر استعمال کریں ‘
یہ جلد کی حفاظت کیلئے ایک انتہائی بہترین صابن ہے۔
بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کیلئے ایلوویرا کا جیل‘ ادرک‘ پودینہ ‘لیموں کا
رس اور کھیرا بلینڈر میں یکجان کرلیں۔روزانہ سونے سے قبل اس جوس کا استعمال
تیزی سے پیٹ کم کرتا ہے۔
اگر ہاتھ یا پیر میں کسی جگہ کٹ لگ گیا ہو اور خون نکل رہا ہو تو ایلوویرا
جیل میں تھوڑا سا وٹامن ای شامل کریں اور متاثرہ جگہ پر لگائیں‘ اس سے زخم
تیزی سے بھر جاتے ہیں۔
اگر ہاتھ یا چہرے پر گہرے داغ دھبے پڑگئے ہوں تو ٹوتھ پیسٹ‘ ہلدی اور
ایلوویرا جیل ملاکر دن میں ایک بار لگائیں ۔ اگر چہرے پر باریک لکیریں
پڑگئی ہوں تو ایلوویرا کے جیل سے چہرے کی مالش کریں ۔چہرے پر جھریاں نمودار
ہونے لگیں تو ایلوویرا کو درمیان سے کاٹیں اور جیل والے حصے سے جھریوں کے
متوازی سمت پر مالش کریں‘ جلد ہی مثبت نتائج آنے لگیں گے ۔
جسم کی خشکی دور کرنے کےلئے ایلوویرا کے ٹکڑے کو باریک کاٹیں‘ اس میں ناریل
کا تیل ملاکر تھوڑی دیر کیلئے پکائیں ‘پھر اُسے چھان کربوتل میں بھر لیں۔
رات میں سوتے ہوئے جسم کے خشک حصوں پر اس کی مالش کریں۔
مسوڑھوں سے خون آنے لگے تو ایلوویرا جیل میں پودینہ اور سوڈا یکجان کریں
اور برش پرلگاکر برش کریں ۔
آنکھوں کے گرد حلقوں کی صورت میں ایلوویرا جیل کو روئی میں بھگو کر حلقوں
پر رکھیں اور تھوڑے ہی وقت میں تروتازہ آنکھیں پائیں۔
ایلوویرا جیل میں تھوڑا سا کھانے کا رنگ ملاکر اسے ہونٹوں پر لگائیں۔ اس سے
ہونٹ تروتازہ رہیں گے۔
بال اگر اُلجھے ہوئے اور خشک ہوں تو ان میں تازہ ایلوویرا جیل لگائیں۔برش
میں ایلوویرا کا جیل لگائیں اور اس سے بالوں میں برش کریں۔بالوں کی خشکی
کیلئے ایلوویرا جیل میں ناریل کے تیل اور ایسنشل آئل کے چند قطرے ملاکر
بالوں کی جڑوں میں لگالیں۔ایک گھنٹے کے بعد بال دھولیں۔
ایک کھانے کے چمچے براﺅن چینی میں 2کھانے کے چمچے ایلوویرا جیل ملاکر اس سے
بالوں کی جڑوں میں مساج کریں اور10منٹ کے بعد دھو لیں۔
ایلوویرا میں بیکنگ سوڈا ملائیں‘اس آمیزے کو ڈبل بوائلر میں چند منٹ تک
پکاکر فریج میں رکھ دیں۔ اسے بغلوں میں لگاکر تھوڑی دیر کیلئے چھوڑ دیں‘
بغلوں کی ناگوار بو سے چھٹکارا مل جائے گا۔
ایلوویرا جیل‘ گلاب کی پتیوں اور دہی کو بلینڈر میں یکجان کریں‘ اسے روزانہ
جلد پر لگائیں‘ یہ مرکب خشک جلد سے نجات دلانے میں اکسیر کا کام دیتا ہے۔
اگر جسم پر اسٹریچ مارکس ہیں تو ایلوویرا جیل کو تسلسل کے ساتھ متاثرہ
جگہوں پر لگائیں ۔ چہرے کے کھلے مساموں کیلئے ایلوویرا جیل ‘ عرق گلاب‘
لیموں کا رس اور چینی ملائیں۔ اسے روئی میں لگاکر چہرے پر لگالیں۔
ایلوویرا جیل میں تھوڑا سا براﺅن آئی شیڈو ملائیں اور اسے بھنوﺅں پر لگالیں
۔اگر فاﺅنڈیشن چہرے پر نہ ٹھہرتا ہو توفاﺅنڈیشن میں ایلوویرا جیل ملاکر
لگائیں ۔ اس سے نہ صرف چہرہ تروتازہ لگے گا بلکہ فاﺅنڈیشن بھی ٹھہر جائے
گی۔
|