اگر آپ ایسی خوراک چاہتے ہیں جو غذائیت سے بھرپور ہونے
کےساتھ ساتھ مہنگی بھی نہ ہو تو پالک سے بہتر کوئی اور انتخاب نہیں
ہوسکتاہے۔ماہر اغذائیات کا کہنا ہے کہ صحت مند اور طویل زندگی گزارنے میں
مدد دے سکتے ہیں۔پالک ایسی خوراک ہے جسے پھلوں کے ساتھ ملاکر سمودی بنائی
جاسکتی ہے ‘گوشت کے ساتھ سائیڈ ڈش کے طور پر کھائی جا سکتی ہے یا پھر
علیحدہ سے پالک کا سالن بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔
پالک میں ایسے غیر تکسیدی اجزاء(antioxidant)پائے جاتے ہیں جو آنکھوں کو
سورج کی روشنی سے پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ غیر تکسیدی
اجزاء(antioxidant) آنکھ میں موجود میکیولا کو بھی تنزلی سے بچاتے ہیں۔
میکیولا(macula) آنکھ کے پردے کا وہ حصہ ہے جس پر دیکھنے کی صلاحیت کا
انحصار ہے اور اس کی تنزلی بڑی عمر کے لوگوں میں نظر چلے جانے کی وجہ بنتی
ہے۔ یہ غیر تکسیدی اجزاء(antioxidant)آنکھوں میں سفید موتیا اُترنے سے بھی
بچاتے ہیں۔
پالک میں فائبر یا سیلولوز‘ وٹامن سی‘ وٹامن کے‘ وٹامن اے‘ کیلشیئم‘ آئرن‘
فولیٹ اور پوٹاشیم کثرت سے موجود ہیں۔ غذائیت سے بھرپور ہونے کے باعث پالک
کو حاملہ خواتین کیلئے سب سے مفید خوراک سمجھا جاتا ہے۔پالک میں ایسے غیر
تکسیدی اجزاء(antioxidant) ہوتے ہیں جو قوت مدافعت بڑھانے میں کام آتے ہیں۔
حاملہ خواتین میں ایک عمومی مسئلہ قبض کا ہوتا ہے جو پالک کھانے سے حل ہو
سکتا ہے۔
وٹامن کے ون جو ہڈیوں کی نشوونما کیلئے انتہائی ضروری ہے‘ پالک کا ایک پتا
اس وٹامن سے اس قدر بھرپور ہوتا ہے کہ پورے دن کی بیشتر ضرورت کو پورا کر
دیتا ہے۔وٹامن کے ون خون میں موجود سفید سیلز کو موثر طریقے سے جمنے یا
گاڑھا ہونے میں مدد دیتی ہے جس سے زخمی ہونے کی صورت میں خون ضرورت سے
زیادہ نہیں بہتا‘تاہم اگر کوئی شخص خون کو پتلا کرنے والی ادویات لے رہا ہے
تو وہ اپنی خوراک میں پالک کی مقدار بڑھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور
کرے۔
پالک جیسے سپر فوڈ میں ”کیٹی نوئیڈز“ کثرت سے پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم
میں داخل ہو کر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ مسوڑھوں کو صحت مند رکھنے
اور دانتوں کی بیرونی تہہ کی تقویت کیلئے وٹامن اے کا اہم کردار ہے۔پالک
میں موجود کیلشیئم جبڑے کی ہڈی کو مضبوط کرنے میں مدد دیتی ہے۔ کیلشیئم
ویسے بھی ہڈیوں کیلئے انتہائی مفید ہے۔پالک میں موجود وٹامن
ڈی‘فائبر‘پوٹاشیئم‘میگنشیئم اور وٹامن سی ہڈیوں کی صحت کیلئے مفید سمجھے
جاتے ہیں۔
پالک میں وٹامن اے کی موجودگی بالوں میں چمک پیدا کرتی ہے اور بالوں کی
نشوونما کیلئے مفید ہے۔ وٹامن اے بالوں کو گرنے سے بچانے کے بھی کام آتی
ہے۔ جسم کے تمام ٹشوز کی نشوونما اور صحت مند جلد کیلئے بھی وٹامن اے ضروری
ہے۔
جلد کا بچاو ¿ پالک میں موجود مختلف فائٹو نیوٹرینٹس اور پگمنٹس جلد کو
سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بچاتے ہیں ‘ متاثرہ جینز کی مرمت کرتے ہیں اور
جلد کے سرطان سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ بچوں کو پالک کھانے کی تاکید کی جاتی
ہے کیوں کہ اس میں موجود پروٹین‘ وٹامنز‘ منرلز اور فائٹو نیوٹرینٹس ان کی
نشوو نما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔قوت مدافعت کو بڑھانے کیلئے پالک کا
استعمال انتہائی مفید قرار دیا گیا ہے‘ پالک کے استعمال سے انسانی جسم میں
انرجی لیول بھی مناسب سطح پر رہتا ہے ‘ پالک انسانی جسم کو درکار انرجی کا
چالیس فیصد حصہ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
|