کیوی ‘مدافعتی نظام کی بہتری کیلئے لاجواب

بازار میں چیکو جیسا ایک پھل نظر آتا ہے جسے کیوی کہتے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں کیوی کثرت سے نظر آنے لگا ہے اور اہل پاکستان بھی اس مفید ترین پھل سے فیض یاب ہورہے ہیں ۔کیوی کو چھیلیں تو اس میں سے ترش وشریں ہرے رنگ کا گودا برآمد ہوتا ہے جس کے درمیان میں چھوٹے چھوٹے سیاہ بیج اسے کھانے کےساتھ ساتھ دیکھنے میں بھی خوبصورت بناتے ہیں۔

کیوی وہ مفید پھل ہے جسے معدنیات اور وٹامنز کا پاور ہاو ¿س کہا جاتا ہے‘ خصوصاً جب اسے بیرونی سطح یعنی جلد سمیت استعمال کیا جائے۔وٹامنز سے بھرپور کیوی کی صرف ایک پیالی وٹامنز کی روزانہ کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کافی ہے ۔ وٹامن سی مدافعتی نظام کی بہتری کیلئے لاجواب ہے‘ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کیوی کھانے سے فلو‘ نزلہ اور اسی قسم کے دوسرے عارضوں کے امکانات کم ہو جاتے ہیں خصوصاً بچوں اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد میں۔کیوی میں وٹامن ای کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو امیونوگلوبینز بنانے اور مرض پیدا کرنے والے اثرات کے خاتمے کیلئے مفید ہے۔یہ وٹامن سی کی ہی طاقت ہے جو اس ضمن میں بھی کام آتی ہے اس سے وہ کولیجن متحرک ہوتے ہیں جو جلد کی بہتری کیلئے مفید ہیں۔صحت سے متعلق ایک امریکی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وٹامن سی پر مشتمل خوراک نہ صرف جھریوں کو کم کرتی ہے بلکہ جلد کو خشکی سے بھی بچاتی ہیں۔کیوی میں ایسے اجزاءموجود ہیں جو آنکھوں کے گرد سوجن سے بھی نجات دلاتے ہیں۔

کیوی میں ایسے کیمیاوی اجزا ءپائے جاتے ہیں جنہیں زیکسینتھن اور لیوٹین کہا جاتا ہے‘ جو آنکھوں کیلئے بہت ضروری ہیں ۔ خوراک میں ان کا شامل ہونا اس لئے بھی ضروری ہے کہ جسم ان کو خود پیدا نہیں کر پاتا‘ جسم میں ان کی کمی قوت بینائی کو متاثر کرسکتی ہے۔تحقیق کے مطابق اس پھل کے روزانہ استعمال سے نظر کی خرابی کے امکانات 36 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ صرف لیموں اور مالٹے جیسے ترش پھل ہی وٹامن ’سی‘ کا خزانہ ہیں تو آپ غلط ہیں کیونکہ کیوی کی 100 گرام مقدار میں 145فیصد وٹامن سی پایا جاتا ہے جو ترش پھلوں کے مقابلے میں دگنا ہے۔اس میں پایا جانے والا وٹامن سی اورطاقتور اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مادوں اور سرطان کا سبب بننے والے عناصر کے اخراج میں مدد دیتے ہیں۔انہیں کھانے سے پھیپھڑوں کا نظام بہتر ہوتا ہے جس سے دمے کے علاج میں آسانی ہوتی ہے۔

کیوی پھل میں الکلی کی خاصیتیں موجود ہیں جو تیزابی کھانوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے اس سے نہ صرف آپ بھرپور متحرک اور توانا رہیں گے بلکہ آپ کی جلد میں چمکتی دمکتی اور تروتازہ رہے گی۔اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں بہتر نتائج کیلئے کیوی پھل کے گودے کو چہرے پر ملنا بھی فائدہ مند ہے۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 197 Articles with 286428 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.