سب کہہ رہے ہیں لو ایک اور سال تمام ہوا۔۔عہد ِ رفتہ کا
ایک اور باب رقم ۔دل ملول ہے نئے سال میں بھی پرانے جھمیلوں نے آن گھیراتو
پھر کیا بنے گا؟۔معلوم نہیں ہماری عمرکا ایک سال اور کم ہوگیا یا زیادہ
۔سوچ میں گم ہوں کہ نئے سال کی مبارک باد دوں یا گذری یادوں کا نوحہ لکھوں
یا گذری یادوں کا نوحہ لکھوں دنیاکوامن کا پیغام دوں یا پھرمفلسی میں ڈوبے
سسکتے تڑپتے لوگوں کی کہانیاں سناؤں بہرحال2020ء کا سال اپنے دامن میں
انتہائی تلخ یادیں لئے رخصت ہوا۔۔ جو شاید ہم بھلائے بھی نہ بھول پائیں۔ اب
سال ِ نو2021ء کا دور دورہ ہے گذشتہ سال کئی اہم واقعات رونماہوئے عالمی
منظرنامہ بھی تبدیل ہوگیا سب سے اہم واقعہ تو یہ ہوا کہ صدرٹرمپ تمام
ترکوششوں کے باوجود جوئیڈن سے ہارگیا مولانا فضل الرحمن کی طرح موصوف اپنی
شکست تسلیم کرنے کو تیارنہیں جبکہ متحدہ عرب امارات،مراکش اور کئی مسلم
ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا کچھ مسلم ممالک پر دباؤ جاری ہے کہ وہ بھی
اسرائیل کو تسلیم کرلیں تاکہ دنیا میں امن اور مفاہمت کا دور دورہ ہو لیکن
دباؤ ڈالنے والوں نے کبھی صیہونی حکومت پرزورنہیں دیاکہ وہ بھی نہتے
فلسطینیوں پر ظلم وبربریت نہ کرے2020ء میں عالمی وباء کرونا کی دوسری
لہرکاآغازہوا جو لاکھوں زندگیوں کو نگل گئی اس کے اثرات ابھی تک موجودہیں
بھارت ،امریکہ،برطانیہ اس نئی لہرسے بہت متاثرہوئے جس سے کم وپیش دو لاکھ
افراد جاں بحق ہوگئے پاکستان میں سینکڑوں شہریوں سمیت 5 ڈاکٹر بھی چل بسے
اسی سال بھارت میں کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں تحریک چلائی جس نے
پورے ملک کانظام تلپٹ کردیا کسانوں کی موومنٹ بھارت میں ایک مؤثر تحریک
ثابت ہوئی جبکہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک دھماکہ یہ ہوا کہ پانامہ
سکینڈل میں میاں نوازشریف تاحیات نااہلی کے بعد کچھ ماہ قیدکاٹ کر پھر علاج
کے بہانے لندن گئے ان کی روانگی کو زیادہ ترلوگ ڈیل یا ڈھیل قرار دے رہے
ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان ابھی تک راگ الاپ رہے ہیں کہ میں کسی کو این
آراو نہیں دوں گا اسی اثناء میں میاں شریف کی اہلیہ بیگم شمیم اختر انتقال
کرگئیں لیکن میاں نواز شریف اور ان کے بیٹے میت کے ساتھ پاکستان نہ آئے اور
جسد ِ خاکی کو کارگو کردیا۔۔1999ء سا ل کا سب سے اہم واقعہ یہ تھا کہ بھارت
نے 5 اگست کو غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی
خصوصی حیثیت کو ختم کرکے جبراً مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے
کے لئے ایک کالا قانون نافذکردیا تھا اس کا ایک سال اکمل ہونے پر دنیا بھر
میں بھرپور احتجاج کیا گیا کشمیریوں کے احتجاج سے گھبرا کر مودی سرکارنے
مقبوضہ جموں و کشمیر میں سے مسلسل کرفیو نافذ کررکھا ہے ذرائع مواصلات پر
مکمل پابندی عائد ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو عید اور
نماز جمعہ کی ادائیگی تک نہیں کرنے دی جاتی۔مسلسل کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ
وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ بھارت کے مقبوضہ
جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام
متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے یکسر منافی ہیں۔ کشمیر کے نہتے
مسلمانوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لئے عالمی برادری کو اپنا مؤثر
کردار ادا کرنا چاہیے پاکستان کی معیشت کے حوالہ سے اہم ترین واقعہ یہ ہے
عوام سے وعدے کرنے کے باوجود تحریک ِ انصاف کی حکومت نے IMF سے بھاری قرضہ
لے کرملک کو مزید مقروض کردیا اور یہ سلسلہ اب تلک د راز ہے یوں کشکول
توڑنے کے وعدے محض وعدے بھی ثابت ہوئے لیکن پاکستان اور سعودی حکومت کے
درمیان سرد مہری کے نتیجہ میں پاکستان نے سعودی قرض وقت سے پہلے ادا
کردیا۔اسی سال سونے کی قیمتوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا جس سے
مہنگائی کا طوفان آگیا ہرچیزمہنگی ہوگئی نئے نئے ٹیکسز لگنے سے دنیا بھر
کروڑوں اربوں افراد غربت کی لکیر سے بھی نیچے چلے گئے بھارت ،بنگلہ دیش،
پاکستان ،افغانستان،میانمار،افریقی ممالک میں لوگوں کی حالت اور حالات نہ
بدل سکے عوام وہی محرومیاں اور وہی مسائل ہیں سال بدلاہے قسمت نہ بدل سکی
پاکستان میں امن وامان کے قیام کیلئے شروع کئے جانے والا اپریشن ردالفساد
انتہائی کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں
اب تلک کئی دہشت گردوں کو پھانسی دی جا چکی ہے اور سینکڑوں سزائے موت کے
مجرم اس کی زدمیں آنے والے ہیں ۔۔۔شاید ایک بات ہم بھول گئے اس سال کی اہم
خبر عمران خان حکومت کے خلاف 11 اپوزیشن جماعتوں کے اتحادPDMنے پاکستان
بھرمیں جلسے،جلوسوں کا اہتمام کیا مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن کا لب و
لہجہ اوررویہ انتہائی تلخ تھا وہ ہر قیمت پر عمران خان حکومت گرانا چاہتے
ہیں ۔گذشتہ سال نیب نے ملک کی درجنوں بااثر شخصیات کے گرد شکنجہ کس دیا جن
میں آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، میاں شہبازشریف،حمزہ
شہباز، سیدخورشید شاہ،عبدالعلیم خان،احسن اقبال،خواجہ سعدرفیق اور کئی
شخصیات کا جیلوں میں آنا جانا لگا رہا جبکہ مسلم لیگ ن کے اہم رہنما خواجہ
آصف کو بھی دھرلیا گیا اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات میں مولانا فضل
الرحمن کے خلاف بھی تحقیقات کاآغازکردیا گیا ۔ ایک او ربات گذرتے سال میں
قوم کو مہنگائی ،دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ سے نجات نہیں ملی اب تو نئے سال
میں سوئی گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا جا چکاہے جس سے عام
آدمی کے لئے مشکلات میں اضافہ ہی ہوگا۔ان تمام واقعات کے باوجود ہمیں نئے
سال سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں کسی سے امیدیں وابستہ کرنا اچھی بات ہے
اسے خوش فہمی بھی کہا جا سکتاہے ۔ کہا جاتاہے کہ امید گھپ ٹوپ اندھیرے میں
چمکتے ہوئے جگنوؤں کی مانند ہوتی ہیں پاکستان بنانے کا خواب بھی ایک امید
تھی جو اﷲ کے فضل سے یوری ہوئی اب اس وطن کو پر امن ، خوشحال اور ہر لحاظ
سے مضبوط اور مستحکم بنانے کا خواب ہماری جاگتی آنکھیں اکثر دیکھتی رہتی
ہیں اﷲ کرے یہ خواب بھی شرمندہ ٔ تعبیرہو۔۔۔جوسال بیت گیا اس کی ایک اور
خاص بات یہ تھی کہ ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد شہید کردی
گئی تھی اب اس جگہ پر رام مندرکی تعمیر کرنے کے لئے سنگ ِ بنیا د رکھ دیا
ہے جس کی دنیا بھرمیں مذمت کی جارہی ہے بہرحال عالمی منظرنامہ تیزی سے بدل
رہاہے جدید ٹیکنالوجی کے طفیل حقائق کو مخفی رکھنے کی خواہش خودفریبی ہے
عالم ِ اسلام کو نئے چیلنجزکاسامناہے لیکن کوئی مسلم سربراہ ِ مملکت کواس
کااحساس تک نہیں نااتفاقی ،آپس کے جھگڑوں اورنفرتوں کا امت مسلمہ کو بہت
خمیازہ بھگتناپڑرہاہے ۔ عالمی برادری کو نئے سال میں ہی غریب اور پسماندہ
ممالک کی ترقی کیلئے کچھ سوچنا چاہیے تاکہ دنیاسے جہالت،غربت،بیماری اور
نفرتوں کا خاتمہ کیاجاسکے تنازعات کو کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کی میزپرحل
کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے خصوصاً جنوبی ایشیاء میں جنگی جنوں اور اسلحہ کی
بڑھتی ہوئی دوڑنے برصغیر کے اربوں عوام کا مستقبل سوالیہ نشان بناکررکھ
دیاہے یہ وسائل علاقائی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبودپر صرف کئے جائیں تو
یہ خطہ جنت نظیر بن سکتاہے ان اقدامات کے بغیر نئے سال کی مبارک باد کیسے
دی جاسکتی ہے اسی لئے سوچ میں گم ہوں کہ نئے سال کی مبارک باد دوں یا گذری
یادوں کا نوحہ لکھوں دنیاکوامن کا پیغام دوں یا پھرمفلسی میں ڈوبے سسکتے
تڑپتے لوگوں کی کہانیاں سناؤں کچھ سمجھ میں نہیں آتا پھر بھی شکستہ صورت،
بجھے دل اور امید اور ناامیدی کی کشمکش کے باوجود آپ سب کو نیا سال مبارک
ہو خداکرے2021ء ہم سب کے لئے خیر وعافیت،ترقی،خوشحالی اور تندرستی کا سال
ثابت ہو دعا ہے اﷲ رب العزت ہمیں آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطافرمائے اور
کسی کا محتاج نہ کرے سب صدق ِ دل سے کہیں آمین یارب العالمین۔
|