تازہ شواہد نے بھارت کو مزید بے نقاب اور پاکستان
کے موقف کی تائید کردی کہ پلوامہ حملہ پاکستان کے خلاف بھارتی سازش تھی
پلوامہ اٹیک کا مقصد پاکستانی اور کشمیری حریت کارکنان اور آزادی پسندوں کو
اس اٹیک کا مورد الزام ٹھہرانا تھا بھارتی انٹیلیجنس کی پاکستان مخالف
ایجنڈوں پر کارروائی ہے نقاب ہو گئی،ڈس انفو لیب رپورٹ کے بعد اب ارناب گیٹ
نے بھی بھارتی انٹیلیجنس کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا پلوامہ کے واقعے کو
پاکستان نے نہ صرف رد کیا تھابلکہ بتابھی دیا تھا کہ بھارت اس کی آڑ میں
چال چل سکتا ہے اب ساری قلعی کھل گئی ہے بھارت نے اپنے سپاہیوں کو مروادیا،
بھارتی اینکر کہتا ہے یہ تو زبردست چال ہوگئی اس سے مودی کی جیت کا امکان
روشن ہوگیا بھارت کے خلاف ثبوت اب دنیا کے سامنے آچکے ہیں، خفیہ معلومات
اینکر کے پاس کیسے پہنچ گئیں، مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ سب
کے سامنے آگیا ہے مودی سرکار نے الیکشن کے لیے خطرناک کھیل کھیلا، ہم اب
بھارت کے خلاف دنیا کو باو ر کرانا چاہتے ہیں کہ اب بھارت سے سوال پوچھے کہ
بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانے پرکیوں تلا ہوا ہے اور افغانستان میں
اسپائلرز کا کردار ادا کرتا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے
بھارت پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، ہم چاہتے ہیں بھارت کو
اب جوابدہ ہونا چاہیے اب تو بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کر
دی کہ مودی حکومت نے بالا کوٹ بحران کو انتخابات کیلئے استعمال کیا،بھارتی
میڈیا کا گٹھ جوڑ خطرناک فوجی مہم جوئی کا باعث بنا اپنے جنگی جنون کے لیے
بھارتی صحافی کے رابطوں سے مودی حکومت اور بھارتی میڈیا کے درمیان ناپاک
گٹھ جوڑ کا انکشاف سامنے آیا جو پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے
نتائج کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے انتخابات جیتنے کے لیے ایک
خطرناک فوجی مہم جوئی کا باعث بنابھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی
کی اسپانسر شپ، مقبوضہ کمشیر میں اس کی بدسلوکیاں اور ہمارے خلاف 15 سال سے
جاری بھارت کی عالمی ڈِس انفارمیشن مہم آشکار ہوچکی ہے پلوامہ بھارت کی
جانب سے ایک فالس فلیگ آپریشن ہے مودی سرکار نے 40 فوجیوں کی جان لے لی 26
فروری کو پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی تو پاکستان نے جذبہ خیر
سگالی کے تحت بھارت کا گرفتار شدہ پائلٹ واپس کر دیا تھاجسکے بعد پاکستان
نے 14 نومبر کو بھارتی دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا
کے سامنے لائے تھے اور ای یو ڈس انفولیب کے انکشافات نے بھارتی عزائم کی
قلعی کھول دی ہے کہ کس طرح بی جے پی حکومت نے فالس فلیگ آپریشن رچایا،
پاکستان پر دہشت گردی سے متعلق جھوٹ باندھا، بھارت کے اندر قوم پرستی کی آگ
کو مزید بھڑکایا، نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کرنے کے علاوہ انتخاب
جیتنے کی خاطر اپنی قوم کے جذبات کو گمراہ کن رخ پرڈالا حالیہ مہینوں میں
عالمی برادری کے سامنے بھارت کی ریاستی سرپرستی میں پاکستان کے خلاف دہشت
گردی میں ملوث ہونے اور پاکستان مخالف جھوٹی عالمگیر مہم چلانے کے ناقابل
تردید شواہد آچکے ہیں، ٹی آر پی کیس میں ممبئی پولیس کی چارج شیٹ میں
بھارتی ری پبلک ٹی وی کے اینکر کے ٹرانسکرپٹس شامل ہیں جس نے بھارت کے
مکروہ اور مذموم عزائم مزید بے نقاب کردئیے اور پاکستان کے دیرینہ موقف کی
تائید وتصدیق کردی ہے،تازہ انکشافات سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان اب تک جن
امور کی مسلسل نشاندہی کرتا آ رہا ہے، وہ تمام حقائق درست ہیں فروری 2019
میں پلوامہ حملے کا سب سے بڑا فائدہ بی جے پی حکومت کو ہوا ہے کیونکہ اس نے
لوک سبھا میں واضح نشستیں جیت لیں،یہ ٹرانسکرپٹ اس امر کا مزید بین ثبوت ہے
کہ کیسے فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے واضح انتخابی کامیابی کی راہ ہموار کی
گئی اور اس منصوبے پر عمل کیاگیا ،یہ ٹرانسکرپٹ ہندتوا انتہاپسند حکومت اور
بھارتی میڈیا میں ان کے کارندوں کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہیں،ایک طرف اس
سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آر ایس ایس، بی جے پی کا انتہاپسند ایجنڈا کس قدر
گہرائی میں جاکر بھارتی ریاستی اداروں میں سرایت کرچکا ہے تو دوسری جانب اس
سے یہ بھی واضح ہوجاتا ہے کہ بھارتی شہریوں کے حقوق، آزادی اور بھارتی
معاشرے میں جمہوری اقدار کو بیمار ذہنیت کے ذریعے کس بری طرح تباہ کیا اور
چھینا جارہا ہے یہ امر نہایت اہم ہے کہ کس طرح سفاک حکومت کے فروعی سیاسی
مفادات کے لئے کئے جانے والے اقدامات خطے میں امن وسلامتی کو سنگین خطرات
سے دوچار کررہے ہیں اس بات میں اب کوئی دو رائے نہیں کہ بھارت پاکستان کے
خلاف ناپاک عزائم رکھے ہوئے ہے تو دوسری طرف بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو
ذہنی مریض بنانا چاہتی ہے مقبوضہ کشمیر میں کھیلوں پر پابندی عائد ہے،
بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو آگے نہیں بڑھنے دے رہی بھارتی فورسز
کشمیری کھلاڑیوں سے خوفزدہ ہے، کشمیری فٹ بالر کی شہادت بھارتی بوکھلاہٹ کو
واضح کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو کھیلوں سے دور رکھا جارہا ہے
بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو گھروں سے اغوا کرتی ہے، بھارتی
فورسز کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کررہی ہے، دنیا بھر کے
کھلاڑی کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند کریں تاکہ وہاں پر کھیلوں کے میدان
آباد ہوسکیں وزیراعظم عمران خان نے 2019 میں اقوام متحدہ میں تقریر کے
دوران بھارتی سفاکی کو عیاں بھی کیاتھا اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری
بھارت کے ناپاک عزائم کو روکنے کیلئے اقدامات کرے پاکستان بھارتی اشتعال
انگزیوں کے باوجود سچائی اور حقائق کی روشنی میں بھارتی جھوٹ اورشرانگزیاں
بے نقاب کرنے کی اپنی کوششیں ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتا رہے گا امید کرتے
ہیں کہ عالمی برادری جنوبی ایشیاکے امن وسلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر بھارت
کو کٹہرے میں کھڑا کرے گی امریکہ میں بھی20 جنوری کو نئی قیادت حکومت
سنبھالنے جا رہی ہے جو بھارتی بدمعاشیوں کا ازسرنو جائزہ لے اور برطانوی
پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
|