قہقہ طالقانی( استاد عبداللطیف المعتصم)
(Amir jan haqqani, Gilgit)
استاد عبداللطیف معتصم الطالقانی کراچی سے ہنگامی دورے
پر نکلے ہیں. ہم بھی گلگت سے یہاں اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل اور
انٹرنیشنل ریسرچ کونسل فار ریلیجیئس افیئرز کا مشترکہ تین روزہ بین الممالک
ورکشاپ کے لیے چلے آئیں ہیں. یوں استاد جی سے رابطہ ہوا اور اسلام آباد میں
ملاقات کرنا طے ہوا.آج صبح اسلام آباد پہنچ کر کچھ آرام کیا اور دوپہر کو
استاد جی سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ وہ احباب کیساتھ اسلام آباد گردیاں
کررہے ہیں.اسلامک انٹرنیشنل یونی ورسٹی میں زاہد عبدالشاہد کے ہاں ملاقات
طے ہوئی.ہم بھی میلوڈی سے وہاں چل دیے اور استاد جی کا انتظار کرنے لگے.
وہاں استاد جی نے عرابک فیکلٹی کے احباب سے بھی ملنا تھا. یوں عرابک فیکلٹی
کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر فضل اللہ چترالی کی آفس میں استاد جی اور دیگر احباب
کیساتھ ایک مختصر نشست ہوئی.قہوہ کا دور بھی چلتا رہا.سوڈانی قہوہ کا الگ
مزہ آیا.
کلیۃ الشریعہ کے احباب کیساتھ شاندار گفتگو رہی. استاد جی کاعربی لہجہ اور
طرزتکلم سے پروفیسر فضل اللہ سمیت اہل لسان (عربی) پروفیسرز بھی بہت متاثر
ہوئے ہیں، خوب سراہا اور حیرت کا اظہار بھی کیا کہ ایک عجمی کتنی شاندار
عربی بولتے ہیں. بہت سارے موضوعات زیر بحث آئے. دینی مدارس اور عصری جامعات
میں اشتراک عمل جاری رکھنے کا عزم کیا گیا. جامعہ فاروقیہ کی عربی ادب و
علوم کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا گیا. کلیہ عربی کے پروفیسر ڈاکٹر
فضل اللہ، ڈاکٹر محمد ناشی
سینئر فیکلٹی ممبر (عربک فیکلٹی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام
آباد
ڈاکٹر عبدالمجیب اسسٹنٹ پروفیسر عربک فیکلٹی
ڈاکٹر اسماعیل عمار اسسٹنٹ پروفیسر عربک فیکلٹی اور دیگر احباب کیساتھ اچھی
گفتگو رہی.انہوں نے محفل کو سنجیدہ کیساتھ شگفتہ بھی بنایا. ان تمام حضرات
نے اس مختصر ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اور رابطہ کاری کو جاری رکھنے کے
ساتھ زاہد عبدالشاہد کو ہمزہ وصلی (کواردینیٹر) قرار دیا.
استاد جی کی معیت میں کچھ احباب بھی تھے اور ویسے بھی بہت جلدی میں تھے اس
لیے ہم کوئی شاندار محفل جمانے سے رہ گئے، یوں طالقانی قہقہہ بھی سننے کو
نہ ملا. استاد جی کی بہت ساری صفات و خصوصیات ہیں، ان میں ایک صفت، محفل
جما کر احباب کیساتھ فری مائنلڈی گفتگو کا اسٹائل مجھے بڑا اچھا لگتا ہے.
ان کا چہرہ عبوسا قمطریرا کا مظاہرہ نہیں کرتا بلکہ وجہا بسیطا کا عملی
نمونہ ہوتا ہے. اور جب قہقہہ لگاتے ہیں تو محفل زرد زعفران بن جاتی ہے.
احباب کیا کہتے ہیں؟
|
|