دنیا کی اہم ترین سیاسی سرگرمی چین کے دو اجلاس۔ ‏

پاکستان اور چین کے مضبوط اور مستحکم تعلقات کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان اور ‏پاکستانی تاجر برادری کی نظریں ان دو اجلاسوں پر لگی ہوئی ہیں کیوں کہ چین کی مغربی ‏علاقوں کی ترقی کی حکمت عملی (ویسٹرن ڈویلپمنٹ سٹریٹیجی) چین پاکستان اقتصادی ‏راہداری سے منسلک ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور جامع شراکت داری ‏کی طویل تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ جوں جوں چین پاکستان کے مضبوط ‏اقتصادی تعلقات آگے بڑھیں گے چین کی معیشت کی مستحکم نمو اور پائیدار ترقی کا عمل ‏جاری رہے گا۔
عوامی جمہوریہ چین کی سیاسی تاریخ میں " دو اجلاسوں" کے انعقاد کو ہمیشہ مرکزی ‏اہمیت حاصل رہی ہے۔ ان اجلاسوں میں گزشتہ ایک برس کے دوران حکومتی کارکردگی کا ‏جائزہ لیا جاتا ہے۔ چین کی کمیو نسٹ پارٹی کی قیادت میں حاصل کی جانے والی ‏کامیابیوں کے جائزے سمیت مستقبل کے اہم اہداف کا تعین کیا جاتا ہے۔ ‏

چین کی حکمران کمونسٹ پارٹی کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی ) اور چینی ‏عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی )کے سالانہ اجلاسوں کی ‏شروعات ہوچکی ہے جو کہ نہ صرف چین کے لیئے بلکہ پوری دنیا کے لیئے نہایت اہمیت کے ‏حامل ہیں ملک کی اعلی سیاسی مشاورتی کونسل کے سالانہ اجلاسوں کو چینی حروف ‏عام میں لیاگوی یا دو اجلاس کہا جاتا ہے جو چین کے کیلنڈر میں تمام تقریبات میں سب ‏سے اہم ہیں ان دونوں اجلاسوں میں 3000 قانون سازوں اور 2000 چینی عوامی سیاسی ‏مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کے اراکین کے ساتھ قومی اور صوبائی رہنما ‏ؤں کی شرکت شامل ہوتی ہے ، نیشنل پیپلز کانگریس حکومت کی سالانہ کارکردگی کے ‏ساتھ ساتھ آنے والے سال کے لیئے بجٹ اور منصوبوں کا جائزہ لیتی اور ان کی روشنی میں ‏تجاویز تیار کرتی ہے جبکہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی ‏سی ) اہم سیاسی ، اقتصادی اور سماجھی مسائل پر تبادلہ خیال کرتی اور تجاویز دیتی ہے۔

رواں برس "چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس" (سی پی پی سی سی) کا ‏اجلاس 4 مارچ جب کہ " قومی عوامی کانگریس" کا سالانہ اجلاس 5 مارچ کو منعقد ہورہا ہے۔

چین ایک ترقی پزیر ملک کی حیثیت سے دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے اور ایک ارب ‏چالیس کروڑ سے زائد آبادی کے ساتھ دنیا کی سب سے زیادہ آبادی کا حامل ملک ہے۔یہی ‏وجہ ہے کہ چین کو دنیا کی ایک بڑی منڈی بھی قرار دیا جاتا ہے۔ چین اپنی مضبوط معیشت ، ‏درآمدات برآمدات کے حجم ، ٹیکنالوجی کے فروغ ، عالمی امور میں اپنے بڑھتے ہوئے کردار ‏اور اپنے عالمگیر اشتراکی ترقی کے نظریے کی بدولت دنیا میں نمایاں ترین مقام پر فائز ‏ہے۔یہی وجہ ہے کہ موجودہ اجلاسوں میں چین کی سماجی معاشی ترقی کے حوالے سے ‏جن بھی ترقیاتی اہداف کا تعین کیا جاتا ہے تو دنیا اسے اہمیت دیتی ہے ۔

چین کے سالانہ اجلاسوں کے دوران چین کی سفارتی پالیسی کی راہ بھی متعین کی ‏جاتی ہے لہذا عالمی ممالک کی دلچسپی کا اہم نقطہ چین کی یہ پالیسی بھی ہوتی ہے ‏کہ دیکھتے ہیں کہ چین عالمی مسائل کے حل کے لیے کیا فارمولہ پیش کرتا ہے۔چین اقوام ‏متحدہ کے امن دستوں میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد ‏کی فراہمی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے اور حالیہ وبائی صورتحال میں چین کا معاون کردار ‏کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ انسداد وبا کی اس گھمبیر صورتحال اور ‏انسانیت کو درپیش ایک کٹھن آزمائش میں چین کی یہ سب سے بڑی سیاسی سرگرمی ‏دنیا کو کیا پیغام دیتی ہے ۔

پاکستان اور چین کے مضبوط اور مستحکم تعلقات کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان اور ‏پاکستانی تاجر برادری کی نظریں ان دو اجلاسوں پر لگی ہوئی ہیں کیوں کہ چین کی مغربی ‏علاقوں کی ترقی کی حکمت عملی (ویسٹرن ڈویلپمنٹ سٹریٹیجی) چین پاکستان اقتصادی ‏راہداری سے منسلک ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور جامع شراکت داری ‏کی طویل تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ جوں جوں چین پاکستان کے مضبوط ‏اقتصادی تعلقات آگے بڑھیں گے چین کی معیشت کی مستحکم نمو اور پائیدار ترقی کا عمل ‏جاری رہے



 Arshad Qureshi
About the Author: Arshad Qureshi Read More Articles by Arshad Qureshi: 141 Articles with 150046 views My name is Muhammad Arshad Qureshi (Arshi) belong to Karachi Pakistan I am
Freelance Journalist, Columnist, Blogger and Poet, CEO/ Editor Hum Samaj
.. View More