ویکسینیشن کے اثرات !

جب سے کووڈ19 کی ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوا ہے ۔ مخلوقِ خدانے سُکھ کا سانس لینا شروع کیا ہے۔ امید یہی کی جارہی ہے کہ اﷲ پاک کووڈ 19 سے چھٹکارہ دلادیں گئے ان شاء اﷲ۔ میڈیا بلخصوص سوشل میڈیا پر ’’ ویکسی نیشن کے متعلق مثبت کم اور منفی پروپوگنڈہ زیادہ ہے۔ کیاکووڈ 19 کی ویکسین کے متعلق پروگنڈہ حقیقت تو نہیں ؟بندہ ناچیز نے بھی کووڈ 19 کی ویکسین کے لئے sms کیا

دیگر شہریوں کی طرح مجھے بھی 1166 سے میسج وصول ہو گیا کہ مورخہ 3 مئی 2021 آپ قریبی ویکسین سنٹر جاکر کووڈ 19 کی ویکسین یشن کروا لیں ۔گیا اور با خوشی ویکسی نیشن کروا کے واپس آگیا ۔رمضان المبارک تھا ۔رمضان گزرتا گیا ۔ہاتھوں کی انگلیوں پر سکین الرجی انفیکشن مگر عام اور معمولی سے محسوس ہونے لگی۔ غور کیا تو پھلبہری کی ابتدائی سٹیج کا خیال آتے ہی فیملی ڈرماٹالوجسٹ سے کنسلٹ کیا اور ان کے مشورہ سے تجویز کردہ ادویات استعمال کرنا شروع کردی گئیں !مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ڈاکٹر صاحبہ نے کہا کم از کم ایک ماہ بعد رابطہ کرنا۔ ایک ماہ تک اچھا خاصہ تندرستوں کی لسٹ سے نکل کر بیماروں کے زمرے میں شامل ہو گیا پھر 24 جون کو میسج ملا کہ آپ کی دوسری خوراک کی تاریخ 24 مئی 2021 ہے دوسری خوراک کا کوڈ .... ہے۔ بندہ ناچیز نے 26 جون بروز ہفتہ دوسری خوراک ویکسی نیشن کی لگوالی ۔ اور ہاں وہ ویکسین Sinopharmتھی !

ظاہری طور پر جلدی انفیکشن اور پھلبہری Vitiligo بڑھنے سے طبیت بوجھل ،گھبراٹ،آنکھوں پر شدید دباؤ ۔۔۔۔۔۔ وغیرہ

ماہر امراض جلد ڈاکٹر صاحبہ کے مشورہ سے بلڈ ٹیسٹ
1.CBC, 2 ALT , 3 TSH کروائے گئے۔ اور TSH بالکل نارمل تھا مگر ALT بہت بڑھ گئی تھی یعنی نارمل 43 جبکہ بندہ ناچیز کی 58 پر پہنچ گئی۔ اسی طرح WBC کی نارمل ارینج 10,000-50,000 جبکہ میرے وائٹ بلڈ سیل بڑھ کر ،13.800 ہوگئے ہے۔ اسی طرح Polymorphus جو تندرست آدمی میں 50-70 ہوتے ہیں جبکہ میری رپورٹ میں 79 ہے اسی طرح اگر بات کی جائے Lymphocytes کی تو وہ نارمل ہوتے ہیں 25-40 جبکہ میرے 16 ہے ۔پھر ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹرصاحبہ نے میڈیکل سپیشلسٹ سے کنسلٹ کرنے کا کہا تو سینیئر میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد طارق عظیم چوہدری صاحب کی ہدایت پر PCR کروایا گیا شکر الحمدﷲ HEPATITIS VIRUSE NON ACTIVE تھا کیونکہ ماضی میں ہیپاٹائٹس C کا مریض تھاوہ مکمل علاج کروایا ہوا تھا اور HEPA -B کی ویکسی نیشن بھی ہو چکی ۔ اور جب جگر کی الٹراساؤنڈ رپورٹ ملی تو اس میں جگرمیں گڈبڑھ تبدیلیاں محسوس کی گئی ۔الٹراساؤنڈ رپورٹ کے مبابق ۔Liver shows coarse inhomogenous parenchymal echotexturewith increased. وغیرہ !

قصہ مختصر میرے جسم میں پھلبہری بڑھنے کی وجہ جگرLIVER ہے کیونکہ TSH نارمل ہے ۔بقول ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر صاحبہ دو سال قبل جو VITILIGO تھی وہ بھی نان ایکٹیو تھی اور میںHEPA _C کا مریض تھا ۔نے شک ہیپاوائریس نان ایکٹیو ہے ۔آٹو امینو سسٹم ڈسٹرب ہونے کی وجہ میں کووڈ 19 ویکسی نیشن کا عمل رد نہیں کیا جا سکتا۔

سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہیپاٹائٹس وائرس متحرک بھی نہیں اسکے باوجود ALT ، وائٹ بلڈ سیل اور پولی مارفس بڑھنے بلکہ بہت زیادہ بڑھنے اور LYMPHO کم ہونے کے ساتھ ساتھ جگر کا متاثر ہونے کی طبی وجوہات کیا ہو سکتی ہے؟ اگر Hepa C وائرس ایکٹیو ہوتا تو پھر اس کے زمرے میں ڈال کر جان چھڑائی جا سکتی ہے؟ اگر ایسا نہیں تو کیا ہم کہہ سکتے ہے کہ یہ کووڈ19 کی ویکسین SINOpharm کا نتیجہ ہے۔!

ابھی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی یہی وجہ ہے کہ 1166 پر کال کر کے ساری صورت حال سے آگاہ کیا گیا ہے۔اسکے باوجود خاموشی !1166 کوئی مشورہ کوئی تجویز سامنے نہیں آئی۔
وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت کے اعلیٰ احکام سے گزارش ہے اس کو نظرِ انداز کرنے کی بجائے غیر جانبدرانہ تحقیقات کروائی جائیں کیونکہ یہ قوم کے مستقبل کا فیصلہ ہے ۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی اور قومی مفاد کے لئے خانہ پری کرنے کی بجائے وہ تھوس حقائق سامنے لائے جائیں تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔ اگر Sinopharm ویکسین کی وجہ سے جگر ۔ وائٹ بلڈ سیل سمیت جلدی امراض نمودار ہوئے ہیں تو ان کا حل کیا جائے ۔جدید میڈیکل ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے حقائق سے آگاہ کیا جائے ۔اگر انسانی جسم میں اتنی بڑی تبدیلیوں کی وجہ ویکسین نہیں تو جو اصل وجہ ہے اس سے آگاہ کیا جائے ۔

 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Dr Tasawar Hussain Mirza
About the Author: Dr Tasawar Hussain Mirza Read More Articles by Dr Tasawar Hussain Mirza: 296 Articles with 312958 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.