نفرتوں کے خاتمہ کیلئے پورا سوچئے

 نبی پاک ﷺ دنیا کی سب سے معتبر،عظیم اور شخصیت ہیں جو بھی ان کے نام سے جڑ گیا وہ معتبرہوگیا لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ مسلمانوں کے بہت سے فرقوں اور مسالک اس حوالے سے بھی بہت اختلافات کا شکارہیں حالانکہ سادات کی آپس کی رشتہ داریاں ہمیں یہ سوچنے پر مجبورکرتی ہیں کہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جائے تاکہ نفرتوں،رنجشوں اور کدورتوں کاخاتمہ ہو سکے

سیدنا صدیق اکبر رضی اﷲ عنھما - سیدنا علی المرتضی رضی اﷲ عنھما کے گھرانے کی آپس میں رشتہ داریوں کی تفصیل دیکھیں یہ سب اہل سنت اور شیعہ دونوں کی معتبرکتابوں میں موجود ہے 1- پہلی رشتہ داری تو یہ ہے کہ سیدنا صدیق اکبر رضی اﷲ تعالیٰ نبی پاک ﷺکے سسرال ہیں وفات سیدہ خدیجہ ؓکے بعد رسول خدا ﷺغم زدہ تھے تو سیدنا صدیق اکبرؓ نے اپنی خود بارگاہ ِ رسالت ﷺمیں اس رشتہ کی پیش کش کی آپکی اس بیٹی کا نام " محبوب خدا سیدہ عائشہ صدیقہ بنت صدیق اکبر " ہے جو ام المومنین ہیں حوالہ (تہذیب التہذیب ج4 ص298 ابن حجر عسقلانی / تاریخ ائمہ ص147 علی حیدر نقوی ) سیدہ عائشہ ؓصدیقہ کو ہزاروں احادیث زبانی یادتھیں ان کا مقام یہ ہے کہ جلیل القدر صحابہ کرام کو مسئلہ درپیش ہوتاتو وہ آپ کی خدمت میں حاضرہوتے عرتوں کے مسائل ہوں یا فقیہی مسائل آپ ان کا حل اپنی دانش اور فہم وفراست سے حل کردیتی ام المومنین سیدہ عائشہ ؓصدیقہ اہل بیت کی شان میں درجنوں احادیث کی اکلوتی راوی ہیں۔
2- دوسرا رشتہ :سیدنا صدیق اکبررضی اﷲ تعالیٰ، امام جعفر صادق کے نانا اور دادا لگتے ہیں آپ کا شجرہ نسب والد اور والدہ کی طرف سے ¹- سیدنا جعفر بن ام فروہ بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر الصدیق( والدہ کی طرف سے) ²- سیدنا جعفر بن محمد الباقر بن علی بن زین العابدین بن حسین بن علی المرتضی ( والد کی طرف سے) یوں امام جعفر الصادق والد کی جانب سے علوی و فاطمی۔ اور والدہ کی طرف سے صدیقی ہیں ( احقاق الحق ص7/ شرح العقائد ص195/ عمدۃ الطالب فی انساب آل ابی طالب ص195/ اصول کافی ج1 ص586 شیعہ کی معروف کتاب ہے)

3- تیسرا رشتہ: سیدنا محمد رسول اﷲ ﷺ اور سیدنا صدیق اکبرؓ دونوں ہم زلف ھیں، وہ اس طرح کہ زوجہ رسول ﷺ" سیدہ میمونہ بنت حارث " اور زوجہ صدیق اکبر" سیدہ اسماء بنت عمیس " والدہ کی طرف سے دونوں بہنیں ھیں ( طبقات الکبری ج8 ص104)

4-چوتھا رشتہ :امام حسین، سیدنا صدیق اکبرؓ کے بیٹے محمد بن ابی بکرؓ کے ھم زلف تھے اور امام زین العابدینؓ کے خالہ زاد بھائی تھے ( منتہی الآمال ج2 ص4 / مناقب آل ابی طالب ج4 ص49/ اصول کافی ج1 ص586/ کشف الغمہ ج2 ص84) یہ تمام حوالے سنی شیعہ مکاتب ِ فکر کی معتبر کتب میں بھی موجود ہیں
5'6 : پانچواں اور چھٹا رشتہ :سیدنا صدیق اکبرؓ کے بیٹے عبد الرحمانؓ بن ابی بکر نبی پاک کے ہم زلف تھے اور امام حسینؓ عبد الرحمان بن ابی بکر کے داماد تھے عبد الرحمان کی زوجہ " قرین الصغری" زوجہ نبی پاک " ام سلمی " کی ماں جائی بہن تھیں اس طرح حضرت ام سلمیؓ عبدالرحمان بن ابی بکر کی سالی ہوئی انہی عبدالرحمان بن ابی بکر سے ایک بچی پیدا ہوئی " حفصہ بنت عبدالرحمان " جن کا نکاح " منذر بن زبیر سے ھوا اور اسکے بعد ان کا( حفصہ بنت عبدالرحمان کا) نکاح " امام حسینؓ بن علیؓ بن ابی طالب ہواا ( طبقات ابن سعد ج8
ص468،469)

7 - ساتواں رشتہ : امام حسن ؓکے عقد میں عبدالرحمانؓ بن ابی بکرؓ کی دو صاحبزادیاں ( حفصہؓ بنت عبدالرحمان اور ہندہ بنت عبدالرحمان) یکے بعد دیگرے آئیں ( ابن حدید شرح نہج البلاغہ ج4 ص5/ بحار الانوار ج4 ص8) اس رشتہ میں درج ذیل رشتے ثابت ہوئے ¹-عبدالرحمان بن ابی بکر ہم زلف رسول بنے ²- سیدہ عائشہ ؓ جنابہ حفصہؓ کی پھوپھی بنی ³- سیدہ ام سلمیؓ انکی خالہ بنی

8- آٹھواں رشتہ : امام حسن کی بیٹی ( ام الحسن) سے صدیق اکبر ؓکے نواسے ( عبداﷲ بن زبیرؓ) کا عقد ہوا ( ناسخ التواریخ ج 2ص271) اس کے علاوہ خلیفہ دوئم حضرت عمرؓ ِ فاروق کی ایک صاحبزادی بھی بنی پاک ﷺ کے عقدمیں تھیں اس طرح وہ بھی ام المومنین کی حیثیت سے معتبرتھیں اس مکمل تفصیل سے معلوم ہوا کہ سیدنا صدیق اکبر اور سیدنا علی المرتضی باھمی الفت و محبت کے پیکر تھے ان میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں تھا اور آل نبی پاک بھی عظمت صدیق اکبر ؓ کو تسلیم کرتی تھی اور آل صدیق اکبرؓ بھی اہلِ بیت پر نچھاور ہوتی تھی یہی وجہ ہے کہ کہ شان و فضائل صدیق اکبر، بِزبان علی المرتضی بکثرت روایت ہیں اور مزید یہ کہ انکی آپس میں رشتہ داریاں بھی قائم ہوتی رہی ہیں ۔خلفائے راشدین کی بنی پاک ﷺ کے گھرانے میں رشتہ داریوں سے یہ بھی معلوم ہوتاہے کہ ان کے درمیان محبت،پیار اور اخوت قائم تھا لیکن آج یہ سب مصلحتوں اور فرقہ واریت کا شکارہوکررہ گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات میں برابراضافہ ہوتاچلاجارہاہے مذہبی سکالرز،علماء کرام اورذاکرین یہ اختلافات اورفاصلے کم کرنے کی کوشش کریں تو مسلم امہ کی بہت بڑی خدمت ہوگی۔
 

Ilyas Mohammad Hussain
About the Author: Ilyas Mohammad Hussain Read More Articles by Ilyas Mohammad Hussain: 474 Articles with 399153 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.