پاکستان اور سات معجزات

دنیا میں واحد اسلامی ملک ’’ پاکستان ‘‘ ہے جس کا وجود ساری دنیا کے ممالک سے الگ تھلگ ہے۔ حقیقت میں یہ ایک نہیں کئی معجزات کا مجموعہ ہے۔مثلاً
معجزہ نمبر:۔ 1 ایک :۔ پاکستان معرض ِ وجود بروز جمۃ المبارک ہوا۔ جمہ کی اہمیت کا اندازہ لگانے کے لئے اتنا ہی کافی ہے جو اﷲ اور اﷲ کے رسول ﷺ کے فرمان کی روشنی میں جمۃ المبارک باقی دنوں سے افضل ثابت ہے ۔جمعہ کے دن میں پانچ خصوصیات ہیں (۱) اسی دن اﷲ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا (۲) اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کو زمین پر خلیفہ بناکر اتارا گیا(۳) جمۃ المبارک حضرت آدم علیہ السلام کی وفات ہوئی (۴) اسی دن میں ایک ایسی مقبول گھڑی ہے کہ بندہ اس گھڑی میں اﷲ سے حلال پاکیزہ چیز مانگتا تو وہ اس کو ضرور عطا کردی جاتی ہے (۵)جمہ کے دن قیامت آئے گی۔ خدا کے مقرب فرشتے آسمان و زمین، ہوا، پہاڑ، دریا کوئی چیز ایسی نہیں ہے کہ جمعہ کے دن سے لرزتی اور ڈرتی نہ ہو (ابن ماجہ)

معجزہ نمبر :۔ 2 دوئم ۔پاکستان جیسا ملک ہمیں ماہ رمضان میں ملا اور رمضان المبارک کی ٖفضیلت قرآن و حدیث میں کئی جگہ بیان کی گئی ہے جیسا کہ ’’ حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب ماہ رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے شیطانوں اور سرکش جنوں کو بیڑیاں پہنا دی جاتی ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور ان میں سے کوئی دروازہ کھولا نہیں جاتا، اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں پس ان میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جاتا۔ ایک ندا دینے والا پکارتا ہے: اے طالب خیر! آگے آ، اے شر کے متلاشی! رک جا، اور اﷲ تعالیٰ کئی لوگوں کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہے۔ ماہ رمضان کی ہر رات یونہی ہوتا رہتا ہے۔‘‘

معجزہ نمبر ؛۔ 3سوئم ۔ پاکستان کا اعلان 13 اور 14 اگست 1947 کی شب کیا گیا اور شام کو چاند کے حساب 27 تاریخ تھی اور امت کا اجتماع ہے کہ 27 رمضان المبارک ( لیلۃ ُالقدر) ہے ۔اﷲ پاک کے مقدس کلام ( قرآنِ مجید ) کا ترجمہ ’’بے شک ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں اتارا ہے۔ اور آپ کیا سمجھے ہیں (کہ) شبِ قدر کیا ہے؟ شبِ قدر (فضیلت و برکت اور اَجر و ثواب میں) ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اس (رات) میں فرشتے اور روح الامین (جبرائیل) اپنے رب کے حکم سے (خیر و برکت کے) ہر امر کے ساتھ اترتے ہیں۔ یہ (رات) طلوعِ فجر تک (سراسر) سلامتی ہے۔‘‘

معجزہ نمبر ؛۔ 4چہارم ۔ 14 اگست 1947 سے قبل دنیا کے نقشہ پر پاکستان نام کی کوئی جگہ نہیں تھی بلکہ یہ ہندؤستان ہی تھا یہاں پر یہ بتانا ضروری ہے اسلام سے قبل دنیا کے نقشہ پر ’’ مدینہ ‘‘ نہیں بلکہ یثرب تھا۔ یہ دونوں کی نسبت اور دونوں جگہوں کا معجزہ ہے۔اسی لئے پاکستان کو مدینہِ ثانی کہا جاتا ہے۔
معجزہ نمبر:۔ 5پنجم ۔ عرب میں نبی کریم ﷺ کی ظاہری پیدائش کے چالیس سال بعد ( اعلان نبوت ) کے بعد یثرب مدینہ بن گیا ادھر قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی باقائدہ مسلم لیگ کی رکنیت 1907 کے چالیس سال بعد 1947 میں پاکستان کا اعلان ہوگیا۔

معجزہ نمبر ؛۔ 6پانچ ۔پاکستان کا مکمل اور اصل نام ’’ اسلامی جموریہ پاکستان ‘‘ ہے جس کے حروف کی تعداد 19 ہے مثلاً( ا س ل ا م ی ج م وری ہ پ ا ک س ت ا ن )= 19 ۔ اگر آپ بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم کے حروف الگ الگ کریں گئے تو وہ بھی 19 ہیں مثلاً ( ب س م ا ل ل ہ ا ل ر ح م ن ال ر ح ی م )= 19 ۔ مصر کے ڈاکٹر راشد خلیفہ جو امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں کمسٹری کے پروفیسر ہے انہوں نے پورے قرآن پاک پر ریسرچ کر کے معجزوں کی برسات کردی ہے ۔جیسا کہ ایک جگہ لکھتے ہے کہ
کلام اﷲ میں 19 کا ہندسہ صرف سورۃ مدثر میں آیا ہے جہاں اﷲ نے فرمایا: ’’دوزخ پر ہم نے انیس محافظ فرشتوں کو مقرر کر رکھا ہے۔ اس میں کیا حکمت ہے، یہ تو رب ہی جانے لیکن اتنا اندازہ ضرور ہوجاتا ہے کہ 19 کے عدد کا تعلق اﷲ کے کسی حفاظتی انتظام سے ہے، پھر ہر سورت کے آغاز میں قرآن مجید کی پہلی آیت بسم اﷲ کو رکھا گیا ہے گویا کہ اس کا تعلق بھی قرآن کی حفاظت سے ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں بسم اﷲ کے کل حروف بھی 19 ہی ہیں، پھر یہ دیکھ کر مزید حیرت میں اضافہ ہوتا ہے کہ بسم اﷲ میں ترتیب کے ساتھ چار الفاظ استعمال ہوئے ہیں اور ان کے بارے میں ریسرچ کی تو ثابت ہوا کہ اہم پورے قرآن میں 19 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ لفظ ’’الرحمن‘‘ 57 مرتبہ استعمال ہوا ہے جو 19×3 کا حاصل ہے اور لفظ ’’الرحیم‘‘ 114 مرتبہ استعمال ہو ہے جو 19×6 کا حاصل ہے اور لفظ اﷲ پورے قرآن میں 2,699 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ 19×142 کا حاصل ہے لیکن یہاں بقیہ ایک رہتا ہے جس کا صاف مطلب ہے کہ اﷲ کی ذات پاک کسی حساب کے تابع نہیں ہے وہ یکتا ہے۔ قرآن مجید کی سورتوں کی تعداد بھی 114 ہے جو 19×6 کا حاصل ہے۔ سورۃ توبہ کے آغاز میں بسم اﷲ نازل نہیں ہوئی لیکن سورۃنمل آیت نمبر 30 میں مکمل بسم اﷲ نازل کرکے 19 کے فارمولہ کی تصدیق کردی اگر ایسا نہ ہوتا تو حسابی قاعدہ فیل ہوجاتا۔

معجزہ نمبر :۔ 7سات ۔جمہ کی فضیلت، رمضان المبارک کی برکات ، لیلۃ القدر جیسی عظیم رات ہزاروں ماہ کی عبادت سے افضل رات، اور انوارو برکات کی تجلیات قرآنِ مقدس جیسی الہامی و عظیم الشان کتاب جس عظیم ہستی کے صدقہ ملی اُس وَرَفَعنالَکَ ذِکرَکَ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ بے حد بے شمار درودواسلام۔آپ ﷺ کا ذاتی نام مبارک ( محمد ﷺ)کے علم العداد کے حساب سے عدد نکالیں جائیں تو 92 بنتے ہیں ۔اور یہ کیسا زندہ جاوید معجزہ ہے جب بھی ملک عزیز میں کوئی کال جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنی ہوتو ملکی کوڈ +92 لگانے کے بعد ہی ملک عزیز پاکستان سے رابطہ ممکن ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے پاکستان کا بچہ بچہ عاشقِ رسول اور پاکستان کے چپے چپے پر معجزات رونما ہوتے رہتے ہیں
آخر میں اﷲ پاک سے دُعا ہے یااﷲ ملک پاکستان کی حفاظت فرما اور ان مقدس ہستیوں کے صدقہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا دے ۔یااﷲ ان معجزات کا صدقہ کوئی عاشقِ رسول حکمران عطا فرما آمین


 

Dr Tasawar Hussain Mirza
About the Author: Dr Tasawar Hussain Mirza Read More Articles by Dr Tasawar Hussain Mirza: 301 Articles with 352902 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.