تحریر۔۔عبدالرئوف اعوان
صحت مند زندگی، بیماریوں سے پاک معاشرہ اور صحت سے وابستہ ہر قسم کی
سہولیات کی فراہمی پر حکومت کا فریضہ ہے جبکہ حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ
پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر نگرانی صوبہ بھر کو کو کورونا سے پاک کرنے
کا مصمم ارادہ کیا ہے اور 25اکتوبر سے 12نومبر تک صوبہ بھر میں ویکسی نیشن
کی سب سے بڑی مہم ریڈ (RED کا آغازکررہی ہے یہ مہم پنجاب کے تمام اضلاع میں
شروع کی جارہی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرریڈ
ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اہم کرداراداکریں گی۔ جبکہ صوبہ
بھرمیں مزید 14ہزارنئے ویکسی نیشن سنٹرزقائم کئے جائیں گے۔مہم کے دوران
12ہزار سے زائدٹیمیں ہرمحلے اور گاؤں میں جاکرویکسی نیشن کا اہتمام کریں
گی۔منتخب نمائندگان اور سماجی کارکنان گھرگھرجاکرویکسی نیشن مہم کوکامیاب
بنائیں ایک رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس اب تک پنجاب میں 12ہزار8سوسے زائد
قیمتی جانیں جا چکی ہیں تاہم امیدہے زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرکے
ہم معمول کی زندگی کی جانب تیزی سے بڑھ سکیں گے۔کوروناکے خلاف جنگ صرف اور
صرف زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرکے جیتی جاسکتی ہے۔
حکومت پنجاب کا اہم محکمہ اطلاعات و ثقافت کرونا وائرس کے بارے میں عوامی
شعور کی بیداری کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہیڈ آفس لاہور میں قائم
خصوصی مانیٹرنگ سیل کروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں آنے والی تبدیلیوں اور
واقعات کی ہر لمحہ مانیٹرنگ کر رہا ہے - پرنٹ، الیکٹرانک اورسوشل میڈیا پر
کرونا سے بچاؤ بارے حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں خصوصی آگاہی مہم چلائی
گئی-ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کے زیر اہتمام اطلاعاتی ماہرین
کروناوائرس سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت افواہوں کا سدباب کرنے کے ساتھ ساتھ
عوام میں بے جا خوف وہراس پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری
طرح متحرک ہیں - پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرز
ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مقامی سطح پرعوام کو کرونا وائرس بارے کئے
جانے والے حکومتی اقدامات بارے آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ پنجاب کی متحرک
وزیر صحت یاسمین راشد اورسپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم حسان خاور برائے اطلاعات
میڈیا سے روزانہ کی بنیاد پر خود رابطہ کر کے انہیں اپ ڈیٹ حقائق سے آگاہی
دیتی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا مریضوں کیلئے قائم
آئسولیشن/قرنطینہ مراکزبا قاعدگی سے دورے کر رہے ہیں جبکہ وزیر اوقاف سید
سعید الحسن شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر تمام علمائے کرام
اور میڈیا نے حکومتی اقدامات کی تائید کی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان
اور نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر، انتظامیہ اور عسکری اداروں کو جتنا بھی خراج
تحسین پیش کیا جائے کم ہوگا،جن کی شبانہ روز کاوشوں اور انتھک محنت سے
کورونا کے خلاف جرات مندانہ کردار ادا کیا جا رہا ہے اور عوامی سطح پر شدید
بد احتیاطی اور غفلت کے باوجود دانشمندی کا مظاہرہ کیا گیا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن
کے ذریعے اس وباء کے مہلک اثرات کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کی گئی۔وزیر
اعلیٰ پنجاب سردارعثمان اور محکمہ صحت کے عملہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
جنہوں نے اس وباء کے کنٹرول میں اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لا ئے جبکہ
ہمسایہ ملک بھارت میں کورونا کی دوسری لہر نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی
جہاں پر ایک دن میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد لوگ اس وباء کا شکار ہوئے۔
پاکستان میں حکومت عوام مذہبی طبقات، مشائخ، علماء کرام اور قومی ادارے
متعلقہ مسئلے کی سنگینی سے کو جانچتے ہوئے اپنے فرائض نبھا رہے ہیں تاہم
عوام کو اپنے فرائض بخوبی نبھانا ہوں گے تاکہ کورونا سے پاک معاشرہ تشکیل
دیا جا سکے۔
|