وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی قابل تحسین کارکردگی۔

اس حقیقت سے کسی کو بھی انکار نہیں ہے کہ پاکستان سے باہر دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی نہ صرف ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کا تعارف بھی ہیں۔ وطن عزیز سے دور رہنے کی وجہ سے پاک سرزمین سے ان کی محبت کا جذبہ بھی عروج پر ہوتا ہے۔ وہ ہر وقت اس فکر میں ہوتے ہیں کہ پاک وطن بھی ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بہت سے مسائل ہیں جن میں جائدادوں پر قبضہ ہونا عام ہے۔ اس ضمن میں اورسیز پاکستانیوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ جب بھی پاکستان میں جائیداد خریدیں یا سرمایہ کاری کریں، وہ صرف اور صرف اپنے نام پر کریں۔ بہت سے اورسیز پاکستانیوں نے اپنے بہن بھائیوں، رشتہ داروں اور دوستوں کے نام پر جائیدادیں خریدیں جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑا اور تعلقات الگ سے خراب ہوئے۔ حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم اہل وطن کے مسائل حل کروانے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔سرکاری محکموں کے خلاف عوام کی داد رسی کے لئے وفاقی محتسب کا ادارہ اسلا م آباد میں 1983 ء سے کام کر رہا ہے۔ اس ادارہ کے چا روں صو بوں اور مختلف شہروں میں 13 علاقائی دفا تر بھی جلد انصا ف فرا ہم کر نے کے لئے سرگرم ہیں۔ یہ ادارہ پاکستان یا بیرون ممالک میں مقیم افراد کی شکایات پر احکامات جاری کرتا ہے۔ ۔ و فاقی حکو مت کے دو سو سے زائد اداروں کی بدانتظا می، نا اہلی اور کاہلی کے سبب عام افراد سے ہو نے والی ناانصافیوں کے خلا ف شکایات کا ازالہ کر نے میں شب وروز کو شاں ہیں۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں کسی وکیل کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔شکا یت کنندہ سادہ کا غذ پر بذ ریعہ ڈاک یا آن لائن درخواست دے سکتا ہے، جس پر 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی شروع ہو جا تی ہے اور زیادہ سے زیا دہ 60 دن کے اندر ہر شکا یت کا فیصلہ کر دیا جا تا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کی سرکاری محکموں کے خلاف شکایات کے حوالے سے جب کمشنر شکایات برائے اورسیز پاکستانیز ڈاکٹر انعام الحق جاوید سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ہم حکومت کی ہدایات کے مطابق ہر شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کا ازالہ کرنے کبھی تساہل نہیں کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ بیرو نی مما لک میں مقیم 95 لا کھ سے زائد پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ میں ’’سہو لیا تی کمشنر برا ئے اوورسیز پا کستا نیز‘‘ کے نام سے ایک شعبہ الگ سے بھی کام کر رہا ہے جس کی رپورٹ کے مطا بق بیرونی مما لک میں قا ئم پا کستانی مشنز اور سفارتخانوں نے گز شتہ10 ماہ میں بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کی11 ہزار سے زائدشکا یات پر کارروائی کی اور پا کستان کے تمام بین الا قوا می ہو ائی اڈوں پر قا ئم کئے گئے ’’یکجا سہو لیا تی مراکز‘‘ پر 27376 شکایات کا مو قع پر ہی ازالہ کیا گیا جب کہ’’سہولیاتی کمشنر‘‘ کے دفتر میں برا ہ راست 590 شکایات موصول ہو ئیں جن پر بر وقت کا رروائی کر کے اوورسیز پاکستا نیوں کے مسا ئل حل کئے گئے۔

وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ کی جاری کردہ معلومات کے مطابق رواں سال2021 ء میں کورونا کے سبب دفا تر میں کام متا ثر ہو نے کے با وجود وفاقی محتسب سیدطاہر شہباز کی طر ف سے متعا رف کر ائی گئی نئی حکمت عملی اور جد ید ٹیکنا لو جی کے بھر پور استعمال کے با عث اب تک یعنی گز شتہ10 ماہ کے دوران90 ہزار سے زائد شکا یات رجسٹر ڈ ہو چکی ہیں جن میں سے 84ہزار سے زائد کے فیصلے کئے جا چکے ہیں جب کہ بقایا شکا یات پر کا رروائی جا ری ہے۔ وفاقی محتسب نے شکایت کنند گان کو ان کے گھر کے قریب انصاف فرا ہم کر نے کے لئے ایک نیا پروگرام بھی شروع کررکھا ہے جس کے تحت وفاقی محتسب کے تفتیشی افسران خود تحصیل اور ضلعی صدر مقامات پر جا کر عوام النا س کو ان کے گھر وں کے قر یب مفت اور فوری انصاف فراہم کررہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت اب تک اس سال چھ ہزار سے زائد شکا یات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔۔ واضح رہے کہ شکا یات کی یہ تعداد پہلے بیان کی گئی عمو می شکایات کی تعداد کے علاوہ ہے۔اسی طر ح ’’قو می کمشنر برا ئے اطفال‘‘ کے نام سے ایک اور الگ شعبہ سینئرایڈ وائزر اعجاز احمد قر یشی کی زیر نگرا نی کام کر رہا ہے جو بچوں کے مسا ئل کے حل کے لئے ہمہ وقت سرگرم عمل رہتا ہے اور یو نیسف کے تعاون سے بچوں کے مسا ئل اور سا ئبر کرا ئمز کے حوالے سے پروگرام تر تیب دیتا رہتاہے۔

جون 2021 ء میں وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ میں صدر پا کستان ڈا کٹر عا رف علوی کی آمد کے مو قع انہیں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ لو گوں کو مفت انصاف فرا ہم کر نے کے لئے وفاقی محتسب سیکرٹر یٹ کی طر ف سے کئی نئے اقدام بھی اٹھائے گئے ہیں جن میں علاقا ئی دفا تر کھو لنے اور دور دراز کے علاقوں مثلاً سبی، خضدار، لو را لا ئی میں نئے ’’شکایات سیل‘‘کا قیام بھی شا مل ہے۔ صدر پا کستان نے نہ صرف ادارے کی کا رکر دگی کو سرا ہا بلکہ بڑ ے پر زور الفاظ میں وفاقی محتسب کی تحسین کر تے ہو ئے اس ادارے کو مز ید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔وفاقی محتسب جناب سیدطاہر شہباز کی سربراہی میں اس ادارے کا کارکردگی قابل تعریف ہے۔ یہ امر خوس آئند ہے کہ ملک میں ایک ایسا ادارہ موجود ہے جہاں سے عوام کو سرکاری محکموں کے خلاف شکایات پر فوری اور مفت انصاف مل رہا ہے۔ کمشنر شکایات برائے اورسیز پاکستانیز جناب ڈاکٹر انعام الحق جاوید بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے شکایات کا ازالہ کے لئے قابل تحسین کام کررہے ہیں۔ ایسے اداروں کی بہتر کارکردگی سے جہاں ایک طرف اورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں گے وہیں ان کا ملکی اداروں پر اعتماد بڑھے گا۔
 

Arif Kisana
About the Author: Arif Kisana Read More Articles by Arif Kisana: 276 Articles with 264480 views Blogger Express Group and Dawn Group of newspapers Pakistan
Columnist and writer
Organiser of Stockholm Study Circle www.ssc.n.nu
Member Foreign Pr
.. View More