الفاظ کی دنیا کے دوستوں اسلام و علیکم !!
عورت کا لفظ عورہ سے نکلا ہے جس کے معنی چهپی ہوئی چیز کے ہیں۔
عورت الله رب العزت کی بہت ہی پیاری پیدا کردہ مخلوق ہے ۔۔۔!!
مختلف مزاہب میں عورت کے مقام کی توہین کی گئی ، عورتوں پر ظلم کیے جاتے ،
لڑکی کا پیدا ہونا ایک مصیبت سے کم نہ سمجھا جاتا تھا لیکن ہمارے اسلام میں
عورت کو عزت اور مقام دیا گیا ۔۔۔۔ عورت کو ماں بنا کر اس کے پاؤں کے نیچے
جنت رکھ دی ، عورت کو بیٹی کے روپ میں رحمت بنا دیا ۔۔۔۔!!
میں ہمیشہ سے عورت کے حق میں رہا ہوں وجہ یہ ہے کہ ہمیشہ عورت کو کئی رشتوں
کو نبھاتے اور اپنے کنبے کے لیئے ان تھک قربانیاں دیتے ہوئے دیکھا ہے ۔۔۔!!
آج میں عورت کے موضوع پر لکھنے پر مجبور ہو گیا آپ دوستوں کو وجہ بتاتا ہوں
....!!
کل صبح شہر کے ہسپتال میں میرا جانا ہوا ۔۔۔۔ میرے چچا کا بیٹا کافی بیمار
تھا تو اس کے پاس رکنا تھا ۔۔۔۔!!
پاس ہی بیڈ پر ایک بزرگ کو دیکھا جو کہ کافی بیمار تھے اور وقفے وقفے سے ان
کو دورے پڑتے تھے ۔۔۔۔ ان کے ساتھ ایک بزرگ خاتون کے علاوہ کوئی نہیں تھا
۔۔۔۔ لازمی بات یے ان کی بیوی ہی ہوں گی ۔۔۔۔۔!!
بزرگ پانی مانگتا تو وہ بھاگ کر پانی لاتی، ہر تھوڑی دیر بعد ان کی ٹانگیں
دبانے لگتی، ہر 5 منٹ بعد تازہ اور ٹھنڈا پانی بھرنے چلی جاتی ، حتیٰ کہ
واشروم تک ان کے ساتھ جاتی ۔۔۔۔۔!!
ہائے۔۔۔۔ اے عورت کون کہتا ہے کہ عورت وفا نہیں نبھا سکتی ؟؟؟؟
رات کو کزن کے پاس رکنا پڑ گیا ۔۔۔۔ چونکہ ہسپتال میں ویسے بھی نیند نہیں
آتی میں نے ساری رات جاگ کر گزاری ۔۔۔۔۔ وہ بزرگ عورت بیڈ کے پاس پڑے بینچ
پر سو جاتی ہر تھوڑی دیر بعد اٹھ کر مریض کو چیک کرتی ، کبھی ٹانگیں دبانے
لگ جاتی ۔۔۔۔!!
سچ کہتے ہیں عورت آخری دم تک ساتھ نبھاتی ہے ۔۔۔۔
|