طبی سہولیات کی فراہمی ٹی ایچ کیو کلرسیداں اپنی مثال آپ

طبی سہولیات کی فراہمی ہر حکومت کی بنیادی زمہ داری ہوتی ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی صحت کے شعبہ پر خاص توجہ مرکوز کیئے رکھی ہے اور اب ن لیگ کی حکومت بھی اس شعبہ کو اہمیت دیتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنانے کیلیئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے حکومت کے ساتھ ساتھ ہسپتال انتظامیہ پر بھی بہت انحصار ہوتا ہے کہ وہ حکومتی پالیسیوں کو عوام تک ڈیلیور کرنے میں اپنا کردار کس طرح سے ادا کر رہی ہے ٹی ایچ کیو کلرسیداں کی انتظامیہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں اپنی مثال آپ ہے اس ہسپتال میں نہایت ہی ماہر ڈاکٹرز تعینات ہیں اسلام آباد اور راولپنڈی کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں جس لیول کے ڈاکٹرز موجود ہیں اس ہسپتال میں بھی اسی لیول کے ڈاکٹرز تعینات ہیں جو دور دراز کے علاقوں سے دھکے کھاتے ہوئے کلرسیداں کے عوام کے دکھوں کا مداوہ کر رہے ہیں آرتھو پیڈک سرجن ،ای این ٹی،گائنا کالوجسٹ،میڈیکل سپیشلسٹ،اور اس طرح کی تمام امراض کے ماہر ڈاکٹرز یہاں پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ڈاکٹرز تو جہاں بھی تعینات ہوں گے انہوں نے اپنی ڈیوٹی ادا کرنی ہے لیکن اس ہسپتال میں تعینات اکثر ڈاکٹرز سے بات چیت ہوتی رہتی ہے جب ان سے پوچھا جائے کہ آپ راولپنڈی کے کسی بڑے سرکاری ہسپتال میں تبادلہ کیوں نہیں کروا لیتے ہیں تو وہ جواب دیتے ہیں کہ کلرسیداں دور دراز علاقہ ہے یہاں کے عوام کو ہماری زیادہ ضرورت ہے اگر ہم بڑے ہسپتالوں میں چلے جائیں گے تو کلرسیداں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ہم اپنے پیشے کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کو اولین فریضہ سمجھتے ہیں جن ڈاکٹرز کا یہ مؤقف ہے ان میں ڈاکٹر توقیر احمد، ڈاکٹر عمیر اسلم رانا سر فہرست ہیں دوسرا کلرسیداں کے عوام اور ہسپتال کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں پر ایک ایسے ایم ایس ڈاکٹر غلام م مرتضی جنجوعہ تعینات ہو چکے ہیں جن کا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ایک نام و مقام ہے ان کی یہاں پر تعینات کو ابھی چند ماہ ہی ہوئے ہیں لیکن ہسپتال کی حالات و واقعات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ کوئی دھڑلے دار سربراہ یہاں پر بیٹھ چکے ہیں کافی عرصہ کے بعد ہسپتال کا وزٹ کرنے کا موقع ملا کچھ تبدیلیاں اور کچھ نئی چیزیں دیکھ کر پوچھنے پر پتہ چلا کہ نئے ایم ایس نے ہسپتال کے معاملات میں بہت بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے مردوں ،خواتین،بزرگ شہریوں کیلیئے الگ الگ پرچی کاؤنٹر بنا دیئے گے ہیں ایک اور سب سے بڑھ کر معلوم ہوا ہے کہ وہ ادویات فراہمی کیلیئے ڈسپینسری جو صرف دن کے وقت فعال ہوتی ہے ایم ایس اس کو رات کو بھی فعال بنانے کیلیئے تمام ضروی اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہیں تا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو دن اور رات دونوں وقتوں میں سرکاری ادویات ملنے کی سہولت میسر آ سکے یہ بھی ان کا ایک بڑا کارنامہ ہو گا جو کام پچھلے کئی سالوں سے نہیں ہو سکا ہے وہ اب ممکن بنایا جا رہا ہے سب سے زیادہ خوشی والی بات یہ ہے کہ نئے ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضے جنجوعہ حافظ قرآن بھی ہیں جس ہسپتال میں بیک وقت اعلی صلاحیتوں کے مالک ایم ایس اور ساتھ حافظ قرآن بھی موجود ہوں تو وہاں پر ہر لحاظ سے بہتری کی امید رکھی جا سکتی ہے ہسپتال ھذا میں دین دار ایم ایس کی تعیناتی انشاء اﷲ اپنے اثرات ضرور دکھا ئے گی ہماری خوش قسمتی ہے کہ قرآن حافظ ہمارے ہسپتال کے سربراہ لگ گے ہیں ایک قرآن حافظ جب بھی کوئی فیصلہ یا کام کرتے ہیں تو وہ دنیاوی پہلووں کے ساتھ ساتھ دینی اور شرعی احکامات اور خوف خدا کو بھی سامنے رکھتے ہیں اور ایم ایس کی بھی خوش قسمتی ہے کہ ان کو ڈاکٹر توقیر، ڈاکٹر عمیر اسلم رانا اور ڈاکٹر میاں آصف مجتبی جیسی ٹیم میسر ہے جو ہر نا ممکن کو ممکن بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں جب یہ پوری ٹیم اکٹھی چلے گی تو یہ بات دعوے کی ساتھ کی جا سکتی ہے کہ ٹی ایچ کیو کلرسیداں پنجاب کے تمام ٹی ایچ کیوز میں سے کارکردگی کے لحاظ سے اول نمبر پر رہے گا اور اس محنتی دیانتدار اور اپنے پیشے سے مخلص ٹیم کی موجودگی میں ہسپتال میں کوئی مسئلہ جنم نہیں لے گا جس طرح ایم ایس دن بدن بہتری کیلیئے کوشاں ہیں ہسپتال ترقی کرے گا لوگوں کو مزید بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز محنتی ہیں اور بہت اچھا کام کر رہے ہیں مقامی مریض ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جس طرف نظر دوڑائی جائے ایک نظم و ضبط دکھائی دیتا ہے ہسپتال میں ہر طرح کا علاج ممکن ہے بہت کم کیسز کو راولپنڈی ریفر کیا جا رہا ہے یہاں پر بہت بڑے پیمانے پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اتنے بڑے کاموں میں کوئی تھوڑی بہت کمی بیشی بھی ہو جاتی ہے مقامی مریضوں اور متعلقہ افراد کا فرض بنتا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ڈاکٹرز بھی انسان ہوتے ہیں اگر ہم سے ڈھیروں غلطیاں سر زد ہو سکتی ہیں تو ڈاکٹرز اور ہسپتال کے دیگر سٹاف سے بھی ہو سکتی ہیں ان کو درگزر کرنا ہماری زمہ داری بنتی ہے ہم کلرسیداں کے لوگ خوش قسمت ہیں کہ ہمارے ٹی ایچ کیو میں بڑے بڑے ماہر ڈاکٹرز موجود ہیں ان کی قدر ان کا ادب احترام کر کے ہی ہم ان کی صلاحیتوں سے مستفید ہو سکتے ہیں امید کی جاتی ہے کہ یہ ہسپتال جس طرح پہلے دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہا ہے نئے ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضے جنجوعہ اپنی پوری ٹیم سمیت اس ہسپتال کو عوامی خدمت گاہ بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے اور بلخصوص نئے ایم ایس کیلیئے ایک امتحان بھی ہو گا کہ صرف ایم ایس تو یہاں پر پہلے بھی رہ چکے ہیں قرآن حافظ ایم ایس پہلے بار تعینات ہوئے ہیں ان کو مزید کچھ نیا اور بڑھ کر کے دکھانا ہو گا اور اسی طرح کی توقع ہم ان سے رکھتے ہیں
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 169412 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.