اس وقت ساری دنیا معاشی بحران کی
لپیٹ میں ہے۔ اس سے پاکستان بھی بہت حد تک متاثر ہوا ہے۔ پاکستان کے ارباب
اختیار شور مچا رہے ہیں کہ اگر امداد نہ ملی تو ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا اور
یہ کہ عوام بھی حکومت کی مدد کرے۔ عوام کو اتنی مشکلات میں ڈال کر ان مشکلات کا
حل بھی ان ہی سے مانگنا کون سی عقلمندی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اپنے لیڈران کو
اس بات پر مجبور کریں کہ وہ سوئس بنکوں میں رکھے ہوئے اپنے پیسوں میں سے صرف ٣٠
فیصد اپنے ملک میں لے آئیں۔ ملک کا معاشی بحران چند منٹ میں ختم ہو جائے گا۔ بس
آزمانا شرط ہے۔ |