در آغاز محبت گر پشیمانی

تمہیں پتہ ہے میں اپنے گھر میں سب سے زیادہ بولنے والی لڑکی تھی۔ سب سے زیادہ شرارتی، شوخ، چنچل، ہنسنے والی، جان بوجھ کر سب کو تنگ کرنے والی، میں وہ واحد لڑکی تھی جو پورے گھر کو سر پہ اٹھائے پھرتی، کبھی میں کہیں چلی جاتی تو واپس آنے پر تمام گھر والے کہتے کہ جب بھی جاتی ہو ہمارے گھر کی رونق لے جاتی ہو۔ نہ جایا کرو کہیں بھی

میں جہاں کہیں بھی جاتی سب سے بہت جلد گھل مل جاتی، سب کو اپنے ہونے کا احساس دلاتی، اور اتنی حساس تھی کہ ایک کانٹا بھی چبھ جاتا تو رو رو کر سارے گھر کو اکٹھا کر لیتی۔

پھر ایسا ہوا کہ تم میری زندگی میں آے۔۔ کچھ دن کی خوشیاں دے کر میرا سب کچھ چھین کر لے گئے۔

تم نے اس قدر میری زندگی بے رنگ کردی ہے کہ کہیں جانے کو دل نہیں کرتا، کسی سے ملنے کو دل نہیں کرتا،وہ شوخیاں، وہ ادائیں سب کہیں کھو سا گیا ہے۔ دل بجھ سا گیا ہے میرا۔

اب میں اپنے کمرے میں اندھیرا کر کے گھنٹوں اکیلی بیٹھی رہتی ہوں اور اپنے خالی ہاتھوں کو دیکھتی رہتی ہوں۔

تمہیں پتہ ہے دل جو ہے ناں۔۔۔۔ اسی سے تمام رونقیں ہوتی ہیں اور میرا دل ہی تھک گیا ہے، تمہیں پتہ ہے میری زندگی بس،اگر،مگر اور کاش میں لپٹ کر رہ گئی ہے۔

کاش میں تمہیں بتا سکتی کہ میرے دل میں کیا ہے، میں کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ میں اتنی بزدل تو نہیں ہوں، پھر کیوں میں تمہیں دل کی بات نہ کہ سکی، کیوں،،،، کیوں اپنے دل کی کہانی نہیں سنا سکی میں تمہیں،وہ کہانی تو مجھے زندگی سے آزاد کرتی ہے، مجھے تم سے جوڑتی ہے،

پھر میں روتے ہوئے آسمان کو دیکھتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ کچھ لوگوں سے ہمارا تعلق مسافرانہ ہوتا ہے، اس سفر کے دوران انکی ہر ادا ،ہر بات، ہر چیز بہت اچھی لگتی ہے ،دل کو بھاتی ہے،مگر آخری سٹیشن ہمیشہ جدائی ہی ہوتا ہے، آخر ہمیں اپنے ساتھی کو کہیں نہ کہیں الوداع کہنا ہی ہوتا ہے،

مجھے یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ مسافروں کے ساتھ جینے کے خواب نہیں دیکھے جاتے،مسافر تو آتے ہی جانے کے لیے ہیں، اور انکی اگلی منزل کی آسانی کی دعا کی جاتی ہے اور اچھے لفظوں میں،چہرے پہ مسکراہٹ لیے الوداع کر دیا جاتا ہے۔

اور میں نے تمہیں ڈھیر ساری دعاؤوں کے ساتھ الوداع کیا۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Hadiqa Ayoub
About the Author: Hadiqa Ayoub Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.