(Stress) ذہنی دباؤ
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے حال ہی میں ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جو کہ آرٹیکل
انگلش میں ہے اور اس کا ٹائیٹل ہے
What Matters in The Time of Stressجس کا ممکنہ اردو معنی یہ ہو سکتا ہے کہ
" ذہنی دباؤ کے وقت کیا اہم ہے"۔ یہ ایک بہت دلچسپ کالم ہے جس کا نگلش پی
ڈی ایف 127 صفحات پر مشتمل ہے جس میں ذہنی دباؤ بارے سیرحاصل معلومات ہیں
اور اچھے سے سمجھنے کے لیے تصویری مثالیں بھی موجود ہیں ۔ اس آرٹیکل کے
بارے میں لکھنے اور تجزیہ کرنے کی اجازت بھی ہے ۔ میں نے اس آرٹیکل کو مفید
سمجھا اور اس کے کچھ حصوں کا اردو ترجمہ شیئر کر رہا ہوں کیونکہ مجھے اس سے
بہت فائدہ ہوا تو میں نے محسوس کیا کہ آپ لوگوں کے لیے بھی یہ فائد ہ مند
ثابت ہو۔ میں ان سب باتوں کو بہت سوچ سمجھ کر دھیا ن سے لکھ رہا ہوں تاکہ
آپ لوگ ذہنی دباؤ بارے میں اچھے سے سمجھ سکیں ۔ ذہنی دباؤ جس کو انگلش میں
Stress کہتے ہیں ایک ایک ایسا مسلہ ہے جس وجہ سے تقریبا" ہم سب لو گ ہی کسی
نہ کسی طرح سے تنگ رہتے ہیں ۔ بے جا غصہ آنا ، چہخنا چلانا، سانس لینے میں
دقت ، معدے اور سر میں بلاوجہ درد اور گھبراہٹ تناؤ کے عمومی علامات ہیں ۔
اس کی وجہ بارے جاننا مشکل ہے کیونکہ ہر ایک انسان کے مختلف حالات ذہنی
دباؤ کا سبب ہو سکتے ہیں ۔ یہاں میں جس بات کا ذکر کر رہاہوں وہ WHO ورلڈ
ہیلتھ آرگنائزیشن کا کالم ہے جس میں ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کرنے کے لیے
سائنسی طریقہ کار سے مدد لی گئ ۔ اس کالم میں بتایا گیا ہے کہ ذہنی دباؤ کے
سدباب کے لیے 5 حل موجود ہیں ۔ اس میں
( 1) GROUNDING (ابتدائی تربیت )
( 2) UNHOOKING(عدم وابستگی)
( 3) ACTING ON YOUR VALUES(اپنی اقدار پر کام کرنا)
(4) MAKING ROOM( جگہ بنانا)
(5)BEING KIND( خوش مزاجی)
اس کالم میں آڈیو ریکارڈنگ بھی موجود ہے جس میں ان باتوں کے بارے انگلش میں
تفصیل ہے۔ مختصرا" میں یہ بتا رہاہوں کہ ان انگلش الفاظ کا اردو ترجمہ میں
نے خود اپنی سمجھ کے مطابق کیا ہے جو کہ ہوسکتا ہے کہ جب آپ اس بارے میں
تفصیل ملاخظہ کریں تو آپ اس کو اپنے طور پر اچھے سے سمجھ سکیں ۔ میں چونکہ
پیشہ کے اعتبار سے وکیل ہوں تو مجھے ذہنی دباؤ کے بارے جاننے ، پڑھنے ،
لکھنے اور لوگوں سے بات چیت میں احساس رہتا ہے مگر جو چیدہ چیدہ باتیں مجھے
نئی سیکھنے کا موقعہ ملا وہ یہ ہیں کہ آپ کا سانس لینے کا طریقہ جتنا آہستہ
اور رواں ہوگا تو بہتر ہے اور آپ کو اس کے لیے کوشش جاری رکھنی ہے ۔ اس کے
ساتھ یہ کہ آپ نے اپنے روزمرہ کے الفاظ پر غور کر کے تبدیل کرنے کی کوشش
کریں ۔ آپ کو یہ بات سوچنی ہے کہ آپ نے کون سے بات دھیمے یا اونچی آواز میں
کرنی ہے ۔ اس کالم میں مختلف قسم کی نفسیاتی ایکسرسائز بارے بھی بتا یا گیا
ہے ذہنی دباؤ کو کم یا مکمل طور ختم کرنے کے لیے کیا موزوں ہے جیسے کہ آپ
اپنے دیکھنے ، سننے ، محسوس کرنے ، چکھنے اور چھونے کے احساسات کو کیسے
تبدیل کر سکتے ہیں ۔ اس میں بہت اہم بات یہ بتائی گئی ہے کہ پریشانی اور
دماغ پر بوجھہ ایک قدرتی عمل ہے مگر ایسے خیالات اور تصورات کا متواتر اور
مسلسل رہنا جس سے آپ کو مشکلات درپیش ہوں تو اس کا سدباب ضروری ہوتا ہے ۔
|