ڈپریشن ایک ذہنی بیماری ہے یہ بیماری انسان کے دماغ کو
جکڑ لیتی ہے سوچنے سمجنے کی صلاحيت ختم کردیتی ہے روزمره ذندگی میں انجام
پانے والے کاموں کے بارے میں انسان کا رویہ ہمیشہ منفی ہی رہتا ہے انسان ہر
چیز کے بارے میں منفی سوچ رکھتا ہے دماغ میں مختلف سوچیں آتی ہیں جس کی وجہ
سے انسان کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے ایک تحقیق کے مطابق ہر 100
میں سے 10 یا 20 لوگ اس بیماری کا شکار ہیں ڈپریشن کی علامات کی شدت ہلکی
بھی ہو سکتی ہیں اور ذیاده بھی مثلاً بھوک کا کم یا زیادہ لگنا وزن کا گھٹ
جانا نیند کا نہ آنا یا بہت زیادہ آنا خود کو کم تر سمجنا اور شرمندگی
محسوس کرنا ڈپریشن ایک ذہنی بیماری تو ہے ہی لیکن بعض اوقات اگر آپ کسی
جسمانی بیماری میں مبتلا ہوں تو بھی یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں مثلاً دماغ
کا ٹیومر وٹامن کی کمی وغیرہ اگر آپ میں ایسی کوی علامت ظاہر ہوں تو بہتر
یہ ہے کہ آپ کسی مستند ماہر نفسیات سے رابطہ کریں باقاعدہ علاج کیے جانے سے
80 سے% 90 لوگ ٹھیک ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ آپ خود بھی اپنے طرز ذندگی کو
بہتر بنا کر اپنا علاج خود کر سکتے ہیں ہر چیز کا مثبت پہلو سوچیں جب خوش
ہوں تو مسکراہیں باقاعدگی سے ورزش کریں جو پسند ہوں وہ کھایں اپنی تعریف
کریں اور نیند پوری کریں روزانہ صبح اٹھ کرگہرے گہرے سانس لیں نماز کی
پابندی کریں ان باتوں پر عمل کرنے سے یقیناً آپ کی ذندگی میں ایک خوشگوار
تبدیلی رونما ہوگی اور اس بیماری کو ہرانے میں آپ کامیاب رہیں گے
|