ووٹ کی شرعی حیثیت

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ووٹ کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ ووٹ ڈالنا جائز ہے یا ناجائز؟

ووٹ ایک ملی و قومی ذمہ داری ہے اور شریعت میں اس کی حیثیت شہادت کی ہے۔ ووٹ کو مفاد پرستی، سڑکوں، گلی کوچوں، کھمبوں، ٹرانسفارمروں اور آلوپیاز کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے ۔ یاد رکھیں ووٹر جس امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالتا ہے، وہ درحقیقت اس کے حق میں گواہی دیتا ہے کہ یہ امیدوار میرے علم کے مطابق اقتدار و اختیار کا دیگر امیدواروں کی نسبت زیادہ مستحق ہےاوراگرحلقے میں‌ کوئی بہتر اور قابل امیدوار موجود ہے تو اسے ووٹ نہ دینا شرعاً ممنوع اور قوم و ملت پر ظلم کے مترادف ہے۔

قرآن مجید میں گواہی کے متعلق اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
" يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ كُونُواْ قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلّٰهِ وَلَوْ عَلَى أَنفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ إِن يَكُنْ غَنِيًّا أَوْ فَقِيرًا فَاللّهُ أَوْلَى بِهِمَا"
ترجمہ: اے ایمان والو! تم انصاف پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہنے والے (محض) اللہ کے لئے گواہی دینے والے ہو جاؤ خواہ (گواہی) خود تمہارے اپنے یا (تمہارے) والدین یا (تمہارے) رشتہ داروں کے ہی خلاف ہو، اگرچہ (جس کے خلاف گواہی ہو) مال دار ہے یا محتاج، اللہ ان دونوں کا (تم سے) زیادہ خیر خواہ ہے۔
(سورۃ النساء، آیت 135)

 

Muhammad Shoaib Ikram
About the Author: Muhammad Shoaib Ikram Read More Articles by Muhammad Shoaib Ikram: 27 Articles with 63709 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.