بڑھتی ہوئی مہنگائی ، زمہ دار کون؟

Pakistan mai barhti hui mehngai ka zimedar kon?

دن بہ دن بڑھتی ہوئی مہنگائی پاکستان کے بڑے بڑے مسائلوں میں سے ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ غریب طبقہ ہو خواہ امیر سب اس بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں۔ یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ کرونا وائرس کے بعد پاکستان اس مہنگائی وائرس کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ کرونا وائرس کا تو خیر وقتی علاج نکال لیا گیا تھا۔ مگر اس مہنگائی وائرس کا حکومت سے اب تک کوئی علاج نہ نکالا گیا۔ کیا یہ کہنا بہتر ہوگا کہ حکومتی وزراء اس مہنگائی کو ختم کرنا ہی نہیں چاہتے؟

نواز حکومت بمقابلہ عمران خان

اب بات کر لیتے ہیں عمران اور نواز صاحب کی تو دونوں ہی سیاستدان کی وزارت کو لیکر خوب تکرار چل رہی ہے۔ سابقہ حکومت نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو سوئپ شاٹس لگا کر سٹیڈیم سے باہر پھینک دیا ۔ جس سے عوام پریشان تھی۔ تو دوسری طرف حکومتِ وقت نے پیٹرول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ کردیا۔ جس سے عوام کی کانپیں ٹانگنے لگیں۔

سونے پہ سہاگا یہ کہ ائی-ایم_ایف کی وجہ سے عوام کو دی گئی سبسڈی واپس لے لی گئی۔ جسکی وجہ سے عوام کو بجلی کی بڑھتی ہوئی نرخوں کی وجہ کر بڑے بڑے جھٹکے کھانے پر مجبور ہونا پڑا۔

کرائم ریٹ میں اضافہ

دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی مگر نہیں بدلے تو پاکستان کے بگڑتے ہوئے حالات۔ مہنگائی کی وجہ سے جو بیروزگاری پیدا ہوئی۔ اس نے کرائم ریٹ کو بڑھا دیا۔ یہاں تک کہ جن شہروں میں چوریاں، ڈکیتاں نہیں بھی ہوتی تھیں۔ اب وہ شہر بھی دہشتگردی کا گڑھ بن گئے۔

ہمارے آباؤ اجداد نے خون پسینہ ایک کر کے، اپنی جانیں گنوا کر یہ قیمتی اثاثہ پاکستان ہمارے نام کیا تھا۔
اسلیے سابقہ و موجودا حکومتوں اور تمام سیاسی جماعتوں بشمول عسکری قیادت کو مل بیٹھ کر پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے۔ اور مہنگائی اور کرپشن جیسے ناسور کو اس پاک سر زمین سے نکال پھینکنا چاہیے۔ جس سے ہمارا ملک پاکستان ایک بار پھر سے خوشحال اور ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو سکے۔

 

Fakiha Aziz
About the Author: Fakiha Aziz Read More Articles by Fakiha Aziz: 2 Articles with 1160 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.