ڈگریوں/ مضامین کی لاج...اور ڈیلیور کرنے کی ضرورت

مجھے کئی ایک مضامین اور فنون سے دلچسپی تھی. ان میں ماسٹر کیا اور ٹریننگ کی. ان مضامین اور فنون کے ساتھ اپنی بساط کے مطابق انصاف کرنے کی کوشش بھی کررہا ہوں.سیکھے ہوئے کو سیکھانے کی ہرممکن کوشش کرتا.

1:ایم اے سیاسیات / پولیٹیکل سائنس

کراچی یونیورسٹی سے ایم اے سیاسیات کیا. اور پھر سیاسیات کا لیکچرار منتخب ہوا.
گزشتہ 12 سال سے سوکس اور علم سیاسیات پڑھا رہا ہوں اور ملکی اور بین لاقوامی سیاسی امور پر لکھے گئے مضامین اور کالم کا مطالعہ بھی کرتا رہتا. کبھی کھبار مختصر سیاسی تجزیے بھی لکھتا ہوں.

2: ایم اے صحافت /ماس کمیونیکیشن

وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی سے ایم اے ماس کمیونیکیشن / صحافت کیا.
گزشتہ 15 سال سے اخبارات، میگزین اور ویب سائٹس میں کالم لکھتا ہوں. دو میگزین کا بانی ایڈیٹر رہا،کئی ایک کی مجالس تحریر کا حصہ. کئی ایک تعلیمی اداروں کی رپورٹنگ کر رہا ہوں. اور بلا ناغہ کالمز کا مطالعہ جاری ہے. مجھے صحافت کی صنف کالم نگاری سے دلچسپی ہے.

3: درس نظامی / ایم اے اسلامیات و عربی

جامعہ فاروقیہ کراچی سے درس نظامی (ایم اے عربی و اسلامیات) کیا.
گزشتہ 13 سال سے مختلف دینی اداروں میں قرآن و حدیث اور عربی و اسلامی کتب کی تدریس جاری ہے. خطبہ جمعہ بھی دیتا. ریڈیو پاکستان سمیت کئی نشریاتی اداروں کے لیے سینکڑوں اسلامی موضوعات پر لکھتا آرہا ہوں.

4: بی ایڈ/ بیچلر آف ایجوکیشن

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت سے بی ایڈ کیا.
گزشتہ 13 سال سے تعلیمی اداروں سے وابستہ ہوں کئی ایک تعلیمی اداروں کے احباب کو بہتر تعلیمی نظام کی تدوین کے لیے سروسز دی ہیں . خود بھی ایک بہترین تعلیمی ادارہ بنانے لگا ہوں.اسسمنٹ اور ایگزام کا سلسلہ بھی جاری ہے. تعلیمی پلاننگ اور منیجمنٹ پر کام جاری ہے.تعلیمی کونسلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے

5: ایم فل/ ماسٹر آف فلاسفی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے فکراسلامی، تاریخ و ثقافت میں ایم فل کیا. تحقیق و تالیف کا اچھا ذوق پیدا ہوا ہے. کئی سیمینارز اور کانفرنسوں کے لیے تحقیقی مقالے لکھے، تحقیق و تالیف پر مشتمل تین چار کتابیں چھپنے کے لیے تیار ہیں. ان شا اللہ چھپ جائیں گی.کئی ایک ریسرچ اسکالرز کی تحقیق و تدوین میں معاونت بھی جاری ہے.

6: شارٹ ٹرم کورسز/ ٹریننگ /ورکشاپس

درجنوں مختصر دورانیہ پر مشتمل کورسز اور ٹریننگز کیے ہیں اور سرٹیفکیٹس حاصل کیے . جن میں حفظ قران کریم، این ڈی یو کا میڈیا ورکشاپ کورس، ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور کا ٹیچنگ منیجمنٹ کورس، کمپوٹر ڈپلومہ اور ریلو( RELO) پاکستان کا ٹیچنگ کورس وغیرہ انتہائی اہم ہیں.
میری ایک کوشش ہوتی ہے. جو بھی سیکھا ہے اس کو کسی نہ کسی طرح ڈیلیور کیا جائے ورنا اس ڈگری، مضمون، کورس، ٹریننگ اور ورکشاپ کے ساتھ سخت ناانصافی ہوگی. الحمدللہ! جو سیکھا ہے اس کو ڈیلور کرنے کے مواقع پیدا کرتا رہتا ہوں. کہیں نہ کہیں سیکھے ہوئے علم وفن کا فائدہ ہورہا ہے.

اردو: اردو زبان و ادب سے مجھے لگاؤ ہے. بہت افسوس رہا کہ ایم اے اردو نہ کرسکا. ایک دو دفعہ اس کا ماحول بھی بنایا تھا مگر فرصت نہ مل سکی. ویسے اردو کتب کے مطالعہ کے علاوہ انٹرمیڈیٹ تک اردو سلیبس کی کتب پڑھائی بھی ہے.

بہر صورت، انسان کو چاہیے کہ کوئی بھی علم و فن حاصل کررہا ہے اس کو آگے منتقل کرنے اور سکھانے کی بھرپور کوشش کرے ورنا اسکا کوئی فائدہ نہیں ہوگا.

احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 443 Articles with 382714 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More