مشن کی تکمیل: پلانA اور B

انسان کے لئے سب سے اہم اس کا کیرئیر ہے. اگر اس کو بروقت ادراک ہوا کہ اس کا کیرئیر کیا ہے. وہ زندگی میں سب سے بہتر کیا کرسکتا ہے. وہ کس مخصوص کام کی تکمیل کے لیے پیدا ہوا ہے تو یقین جانیں، ادھی کامیابی اس کو مل چکی ہوتی ہے. کیرئیر کے ادراک کے بعد انسان ایک واضح وژن بنالیتا ہے اور وژن کی تکمیل کے لیے مشن ترتیب دیتا ہے. اب مشن کو کیسے جاری و ساری رکھنا ہے اس کے لیے پلان A,، پلان B اور پلان C بھی ہونا چاہیے.

مجھ پر اللہ کا کرم ہوا. بروقت اس بات کا ادراک ہوا کہ مستقبل میں کیا کرنا ہے. جب اھداف طے پالیے تو ان پر دھیرے دھیرے کام شروع کیا. ڈگریوں کا حصول ممکن بنا لیا.

رسمی تعلیم سے فراغت کے بعد ذوق اور کیریئر کے مطابق نوکری ملی، یہ نوکری بھی مشن کے تکمیل کی راہ میں ممد و معاون ہی ثابت ہورہی ہے.

اھداف پہلے سے مقرر تھے، ان کی تکمیل کے لیے پلان A ترتیب دیا. پلان A کے مطابق انتہائی عرق ریزی سے کام کیا. پلان اے کمزور نہیں تھا، کسی حد تک کامیابی بھی ملی مگر اھداف تک بڑھنے کا سلسلہ رکتا گیا. بہت ساری رکاوٹیں ایسی درپیش ہوئی کہ اپنے علمی وقلمی مشن کو تکمیل ہوتے نہیں دیکھ پارہا تھا.

پلانA میں بڑے تجربات حاصل ہوئے. انتہائی سوچ بچار کے بعد پلان B ترتیب دینا شروع کیا. جب مجھے یہ اندازہ ہوا کہ پلان B کامیاب ہوسکتا ہے تو خاموشی سے پلان A سے ہاتھ کھینچ لیا. پلان A سے ہاتھ تب کھینچا جب پلان B پر کافی عملی ورک ہوچکا تھا. پلان B پر تھوڑا کچھ لکھ کر احباب سے شیئر کرنے لگا تو استاد ابن الحسن عباسی مرحوم نے فون کیا. ایک کمال جملہ سے اصلاح فرمائی.

"شور نہیں ڈالو، خاموشی سے کام کرو".

یقین جانیں، چودہ طبق روزن ہوئے.
اپنے ویژن اور مشن کی تکمیل کے لیے بنایا ہوا پلان B کا میتھڈ کافی مشکل ہے. دقت طلب ہے. سرمایہ مطلوب ہے. پلان A سے کافی مشکل اور سخت ہے. مگر بہت دیرپا اور دورس ہوگا ان شا اللہ. پلان A میں قدغنیں زیادہ تھیں مگر کامیاب ہوسکتا تھا. قدغنوں اور رکاوٹوں کو پار بھی کرسکتا تھا مگر پلانA کسی کے ساتھ اشتراک میں تھا. جن کیساتھ اشتراک میں تھا انہیں اندازہ ہی نہ ہوسکا کہ میں کیوں اور کیا کرنا چاہتا.

پلانB مکمل آزادانہ اور خودمختار ہے. خود ہی خاموشی سے رنگ بھرنا ہے. دیکھیں! کب تک رنگ بھرا جاسکتا ہے. کب باقاعدہ پلان B اپنے اثرات دکھاتا ہے.

احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 443 Articles with 381617 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More