اچھی نیند اچھی اور صحت مند زندگی کی ضامن ہے۔ اچھی اور
بری نیند کی انسانی زندگی پر گہرے اسرات مرتب ہوتے ہیں ۔ نیشنل سلیپ
فاونڈیشن (National Sleep Foundation ) کے مطابق ایک صحت مند زندگی کے لئے
7 سے 9 گھنٹے کی نیند بہت ضروری ہے ۔ آج آپ کو نیند سے متعلق 7 دلچسپ
حقائق بتاتے ہیں ۔
1-نیشنل سلیپ فاونڈیشن (National Sleep Foundation ) رپورٹ کے مطا بق ورزش
عام صورتوں میں گہری و پرسکون نیند کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے تاہم سونے سے
قبل ورزش یا کھول لود جیسی سرگرمیاں دل و دماغ کو بیدار کر سکتی ہیں جس سے
سونے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔
2-اعداد و شمار کے مطابق طلاق یافتہ یا ہمسفر سے بچھڑنے والے افراد کو دیگر
انسانوں میں نیند کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں ۔
3- یہ بات تو مشہور ہے کہ انسان گہری نیند میں اکثر خواب دیکھتے ہیں تاہم
اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آیا جانور بھی نیند کے دوران
خواب دیکھتے ہیں یا نہیں ۔
4-انسان کی رہائش کا علاقہ جتنا بلند ی پر ہو گا نیند کے دوران اضطرابی
کیفیت میں اتنا ہی آضافہ ہوگا ۔ یعنیٰ کے اگر آپ کسی انتہائی بلند مقام
پر رہائش پزیر ہیں تو نیند کے حوالے سے ہم آہنگ ہونے میں 2 سے 3 ہفتے لگ
سکتے ہیں ۔
5- یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اگر آپ نیند سے قبل کچھ پڑھ رہے ہیں تو دوران
نیند آپ کا دماغ معلومات کا تجزیہ کرتا رہے گا۔
6- تحقیق سے یہ بھی پتہ لگا ہے مطلوبہ نیند پوری کرنے سے انسان کی ذہانت
میں اضافہ ہوتا ہے۔
7-ایسے افراد جو دن اور رات میں اوقات کار کی تبدیلی کے ساتھ کام کرتے ہیں
ان میں امراض قلب اور معدے اور آنتوں کی بیماریوں کے امکانات زیادہ ہوتے
ہیں ۔ |