23مارچ 2023 اور موجودہ پاکستان


آج 23مارچ ہے ہاں وہی 23 مارچ جو تاریخ میں آل انڈیا مسلم لیگ کے تحت قائد اعظم ؒ کی ولولہ انگیز انتھک قیادت میں لاہور میں منعقد ہوا تھا جس میں قراداد مقاصد پاس ہوئی تھی جس نے مسلمانان برصغیرکو ایک صراط مستْقیم بتا دی تھی یعنی سیدھے راستے پر چلنے کا راستہ۔ وہ سیدھا راستہ کیا تھاکہ مسلمان ایک علیحدہ قوم ہے اس کا اپنا مقصد حیات ہے اس کی اپنی تہذیب، تمدن، ثقافت اور کلچر ہے وہ اس مقصد زندگی پر آزادانہ چلنے کے لیے پاکستان کی مانگ کر رہی ہے جو اس کا بنیادی حق ہے ا یک سوال یہ بھی تھا کہ کیا انگریز نے برصغیر میں ہندوؤں سے حکومت لی تھی یا مسلمان حکمرانوں سے ۔ مگربرصغیر کی بڑی آبادی ہندوؤں نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ ہنددستان میں ایک ہی قوم رہتی ہے اور قومیں وطن سے بنتی ہیں لہٰذ قائد اعظم ؒ کی علیحدہ ملک کی مانگ کا خیال درست نہیں اس پر کافی بحث ہوتی رہی تنگ نظر ہندوؤں کو قائد اعظم ؒ کانگریس میں راہ کر صحیح طرح سے سمجھ گئے تھے لہٰذا ان کی ہر چال کا بروقت توڑ کر کیا پاکستان کلمے کی بنیاد پر حاصل کر لیا گیا مسلمانان برصغیر نے ایک نعرہ مستانہ لگایا کہ پاکستان کا مطلب ’’کیالا الہ الااﷲ‘‘ لے کے رہیں گے پاکستان اور بن کے رہے پاکستان۔ جب یہ نعرہ قائد اعظم کی دلیلوں کے زور کے ساتھ عام ہو گیا تو اس کے سامنے ہندو اور انگریز حکمراں سرنگوں ہو گئے اور دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اسلامی مملکت پاکستان قائم ہو گئی ۔

صاحبو!اس سیدھے راستے پر چل کر ہی پاکستان کے مقاصد حاصل کیے جا سکتے تھے قائد اعظم ؒ نے اس کی بنیاد بھی رکھ دی تھی اس روداد کچھ اس طرح ہے وقت ٹی وی کے پروگرام میں ایکر پرسن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اسرار احمد صاحب سربراہ تنظیم اسلامی( مرحوم) نے جنگ اخبار میں ریاض علی شاہ جو کہ قائد اعظم کے معالج تھے کی ڈائری کے حوالے سے کہا کہ موت کے آخری دنوں میں قائد اعظم ؒ بیماری سے بہت کمزور ہو چکے تھے اور زبان پر کچھ آتا تھا مگر بول نہیں سکتے تھے ہم نے اُن کو دوائی دی کہ کچھ نہ کچھ گفتگو کر لیں ورنہ جو کچھ بھی بولنا چاہتے ہیں وہ بول لیں کیونکہ یہ قوم کی امانت ہے اور راہ جائے گی تو قومی نقصان ہو گا ہم نے قائد اعظم کو اس مقصد کے لیے دوائی دی اس کے استعمال کے بعد جو قائد اعظم ؒ نے جو جملے کہے وہ یہ ہیں جواخبار جنگ کی 11؍ستمبر 1988ء کی اشاعت قائد اعظم ؒ کی چالیسویں برسی کے موقعہ پر مضمون شائع ہوا تھا میں بیان کئے گئے ہیں ڈاکٹر پروفیسر ریاض علی شاہ کی ڈائری کا صفحہ کے حوالے سے قائد اعظم کی گفتگو جو ڈاکٹر پروفیسر ریاض علی شاہ اور کرنل الہی بخش کی موجودگی میں قائد اعظم ؒ نے موت سے دو دن پہلے کہا تھا’’آپ کو اندازہ نہیں ہو سکتاکہ مجھے کتنا اطمینان ہے کہ پاکستان قائم ہو گیا اور یہ کام میں تنہا نہیں کر سکتا تھا جب تک رسول ؐ ِ خدا کا مقامی فیصلہ نہ ہوتا اب جبکہ پاکستان بن گیا ہے اب یہ لوگوں کا کام ہے کہ خلفائے راشدین ؓ کا نظام قائم کریں۔‘‘ مگر قائد اعظم ؒ کی زندگی نے وفا نہ کی اور جلد اپنے اﷲ کے پاس چلے گئے اس کے بعد جن کو قائد اعظم ؒ نے ایک موقعہ پر کھوٹے سکے کہا تھا وہ واقعی کھوٹے سکے ثابت ہوئے اور وہ صراط مستقیم گم کر دی گئی اس میں وہ تمام اسلام پاکستان مخالف عناصر شامل ہو گئے تھے جو تحریک پاکستان کے دوران دھوکے سے مسلمانوں کے بناوٹی لیڈر بن گئے تھے قائد اعظم ؒ کی وفات کے بعد کھل کر سامنے آ گئے کبھی کہا پاکستان مسلمانوں کی اقتصادی حالت سدھارنے کے لیے حاصل کیا گیا تھا کیونکہ ہندو برصغیر کی تجارت پر قابض تھے اور کبھی کہا گیا کہ سیکورلزم کی بنیاد پر پاکستان حاصل کیا گیا تھا وغیرہ ۔جھوٹ موٹ سے قائد اعظم ؒ کو سیکولر ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زرو لگا دیا اور پاکستان کی سیدھی راہ کو گم کرنے کی کوشش کی جو کوششیں اب بھی جاری ہے۔ پاکستان کی عوام نے انتھک کو شش کر کے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا اگر اندرون ملک معاش نہ مل سکی تو دنیا کے ملکوں میں جا پہنچے اور کثیر زر مبادلہ کما کر پاکستان بھیجا جس سے پاکستان نے ترقی کی پاکستان کی مسلح افواج نے بھی ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہر مشکل اور قدرتی آفات کے موقعے پر عوام کی خدم ت کی شامل ہوئے وہ سیلاب ہو یا زلزلہ ہو۔ فوجیوں کی فلاح بہبود کے لیے لا تعداد ارے قائم کئے جو آج بھی مسلح افواج کے ریٹائرڈ افراد کی مدد کر رہے ہیں پاکستان کے سائنسدانوں نے کم وسائل اور دشمن قوتوں کی مخالفت کے باوجود پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی چھٹی ایٹمی قوت بنا دیا پاکستان کی مسلح افواج نے چین کی مدد سے خود تھنڈر لڑاکا جہاز تیار کیے جو پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ میزائل ٹیکنالوجی میں ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے پھر اس ملکِ پاکستان میں غوری میزائل بنا پھر شاہین میزائل کی سیریز حتف ون حتف ٹو اور پھر یہ سلسلہ جاری ہو گیا سائنسدانوں نے ملک کو ناقابل شکست بنا دیا ہر 23 مارچ کو پاکستان اپنی قوت کامظاہرے میں اس تمام اسلحے کی نمائش کرتا تھا اور اپنے دشمنوں کو خوف زدہ رکھتا تھا۔ پھر اسلامی جمہوریہ پاکستان کو نظر بد لگ گئی۔ محمدنواز شریف کی منتخب حکومت کو ختم کر کے مارشل لا لگا دیا۔پھر امریکانے افغانستان پر حملے کے لیے ہماری بزدل کمانڈو کو ڈرا کر اس کو کہا یا تم ہمارے ساتھ ہو یا ہمارے دشمن کے ساتھ ہو ایک چیز کا فیصلہ کرو ورنہ ہم تمیں پتھر کے زمانے میں پہنچا دیں گے بزدل کمانڈر نے نہ اپنی فوج اور نہ ہی اپنی قوم سے مشورہ کیا اورلا جسٹک سپورٹ کے بہانے ملک کی بندگاہیں، ہوائی اڈے اور سرحدیں امریکا کے حوالے کر دیں پاکستان کے ساتھ مل کر 48 ملکوں کی ناٹو فوجوں نے پڑوسی مسلمان ملک افغانستان کو تورا بورا بنا دیا پھر ملک میں سے 600 سے زائد مسلمانوں کو امریکا سے ڈالر کے عوض فروخت کر دیا لال مسجد اور اسلام کی بچیوں کے مدرسے حفصہ پر فوج سے حملہ کروا کر اور فاسفورس گیس سے جلا ڈالا پاکستان کے ہمدرد بلوچستان کے اکبر بگٹی کو اعلانیہ میزائل سے ہٹ کر کے شہید کر دیا یہ تمام لوگ پاکستان کی افواج کے خلاف ہو گئے افغانستان کے طالبان کہتے ہیں پاکستان نے ناٹو فوجیوں کے ساتھ ملک کر ہمارے ملک پر جنگ مسلط کی ہے اور پاکستان نے ان ساتھ دیا ہے اور دے رہا ہے الہٰذا پاکستان ہم پاکستان کے ساتھ ناٹو کی طرح حالت جنگ میں ہیں ہم ناٹو کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی نقصان پہنچائیں گے۔ اس دوران دشمن نے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی اس کے جنرل ہیڈ کواٹر ،دفاہی ادروں، تفتیشی ادروں، پولس ہیڈ کواٹر غرض ہر جگہ دفاہی اداروں کو نشانہ بنا دیاہمارے ملک کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔دشمن نے اسکولوں، بازاروں مساجد، امام بارگاوں اور مزاروں کو نشانہ بنایا ۔
قارئین!پوری قوم نے مل کر پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 1973 کا اسلامی آئین بنایا۔ اس آئین پر عمل کر کے ہم پاکستان کو ترقی پر ڈال سکتے ہیں۔ اﷲ ہمارے مملکت اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کی مدد فرمائے آمین۔

Mir Afsar Aman
About the Author: Mir Afsar Aman Read More Articles by Mir Afsar Aman: 1130 Articles with 1093997 views born in hazro distt attoch punjab pakistan.. View More