بال اور خوبصورتی کا رشتہ ایسا
ہے جیسے چولی اور دامن کا۔ بال خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں اور حسن و جمال
کو نکھارتے ھیں۔ ایک واحد بال کی زندگی دو سے پانچ سال کے درمیان ہوتی ہے۔
پھر یہ خشک ہوکر گرجاتے ہیں۔اور اسکی جگہ دوسرا بال اگ جاتا ہے۔گو اسطرح کے
چند بالوں کا گرنا کوئی اہمیت نہیں رکھتا،لیکن آدمی نفسیاتی طور پر فکرمند
ہونے لگتا ہے،خاص طور پرخواتین کے لیے یہ سب سے زیادہ پریشان کن مسئلہ ہے۔۔
سر کی جلد میں ایک ساتھ ٩٠ فیصد خلیہ کام کرتے ہیں۔ اور باقی ١٠ فیصد آرام
کرتے ہیں۔ جب کام کرنے والے خلیے میں سے کوئی خلیہ خشک ہوجاتا ہے تو اسکی
جگہ آرام کرنے والا خلیہ لے لیتا ہے۔اور اس طرح ایک نیا بال جنم لیتا ہے۔
بال گرنے کی کئی وجہ ہ ۔
جیسے کہ۔۔۔۔
سر کے جلد سے تیل کی رطوبت زیادہ خارج ہونا۔
خشکی یا بھوسی کا ہونا
سر میں خارش کا ہونا۔
شیمپو یا ہیئرٹاک جیسے تیلوں کا زیادہ استعمال کرنا۔
غصہ فکر و پریشانیاں اور افسردگی۔
بعض بیماریاں پرانا سر درد، ٹائفائڈ بخار وغیرہ۔ |