مصور پاکستان علامہ ڈاکٹر شیخ محمد اقبال(رح)

مصور پاکستان، شاعر اسلام محمد اقبال پنجاب کے شہر سیاکوٹ میں9 نومبر1877 کو پیدا ہوئی۔ پنجاب کے شہر لاہور میں21 ؍اپریل 1938ء میں وفات پائی۔ اسی لاہور میں بادشاہی مسجد کے احاطہ میں ان کا مقبرہ ہے۔ علامہ اقبال سے پہلے ہند میں مسلمانوں کی آمد کی بات کر لیتے ہیں۔ اسلام بر عظیم ہند میں محمد بن قاسم تقفی کے ذریعے711ء سندھ کے راستے داخل ہوا۔ مسلمانوں کے دورِ اموی میں محمد بن قاسم کو سندھ پر حملہ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ہوا یہ کہ سندھ کے ہند و حکم راجہ داہر کے زمانے میں مسلمان سواروں کے بحری جہاز کو ڈاکوں نے لوٹ لیا۔ اس بحری جہاز میں کچھ عورتیں بھی شامل تھیں۔ ایک مظلوم عورت نے اپنے خلیفہ سے مدد کی درخواست کی۔ اس پر مسلمانوں کے خلیفہ نے راجہ داہر کو پیغام دیا کہ جہاز لوٹنے والوں کو گرفتار کے اور نقصان کا ازالہ کرے۔راجہ داہر نے اس کے جواب میں کہا کہ میں ڈاکوں کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ اس پرمسلمانوں کے خلیفہ نے اپنے کمانڈر، محمد بن قاسم کو سندھ پر حملہ کرنے کا حکم دیا۔ محمد بن قاسم مکران کے راستے سندھ میں داخل ہوا اور راجہ داہر سے لڑائی کی۔ محمد بن قاسم کو فتح نصیب ہوئی اور ہند میں پہلی اسلامی ریاست قائم ہوئی۔ اس کے بعد ہند میں مسلمان حکمرانوں نے مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر تک ہزار سال حکومت حکومت کی۔مسلمانون حکمرانوں نیاپنے دور حکومت میں ہندو رعایا کو مذہبی آزادی دی ۔ مسلمان حکمرانوں کے اپنی رعایا سے بہتر سلوک اورمسلمان علماء کی تبلیغ سے کروڑوں ہندو مسلمان ہوئے۔ پھر انگریزوں نے تجارت کے بہانے ہندوستان پر قبضہ کر لیا۔مسلمان رعایا پر ظلم کرنے لگے۔ ہندوؤں کو مسلمانوں سے لڑاتے رہے اور حکومت کرتے رہے۔مسلمانوں نے ۱۸۵۷ء میں انگریز کے خلاف جنگ آزادی لڑی۔ انگریزوں نے اس کے بعد مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے۔ عالمی جنگ میں نقصان کے بعد انگریز ہندوستان سے نکلنے کی تیاری کرنے لگے۔ آ ل انڈیا کانگریس میں مسلمان بھی شریک تھے ۔ہند اور مسلمان دونوں انگریزوں کو ہندوستان سے نکالنے اور آزادی کی تحریک چلا رہے تھے۔ انگریز اندر ہی اندر سازش کے تحت اقتدار مسلمانوں کے بجائے ہندوؤں کو دینے کاسوچ رہے تھے۔اس پر مسلمان لیڈروں ،جن میں علامہ اقبال اور قائد اعظم پیش پیش تھے ہنددؤں کے تعصب کو پہچان لیا۔ اس پر علامہ محمد اقبال نے 1930ء اپنے مسلم لیگ کے الہ آباد کے خطبہ میں تصور پاکستان پیش کیا۔ اسی وجہ سے علامہ اقبال کو مصور پاکستان کہا جاتا ہے۔علامہ اقبال نے کہا کہ شمال مغربی علاقے ،جن میں پنجاب، سرحد،بلوچستان اور سندھ شامل ہیں ،ان پر مشتمل پاکستان بننا چاہیے۔ ٹھیک اس کے دس سال بعد 1940 ء میں لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ نے قائڈ اعظم کی لیڈر شپ میں منٹو پارک(مینار پاکستان) میں قراداد مقاصد پیش کی ۔ جس نے بعد میں قراداد پاکستان کی شکل اختیار کر لی۔قائد اعظم جو آل انڈیا مسلم لیگ کے ڈھڑے بندی کی وجہ سے تنگ ہو کر لندن چلے گئے تھے۔ ان کو علامہ اقبال نے خطوط لکھے اور درخواست کی کہ واپس آکر مسلمانوں کی قیادت کریں۔ قائد اعظم علامہ اقبال کی درخواست پر لندن سے واپس ہندوستان ائے اور مسلمانوں کی قیادت سنھبالی۔علامہ اقبال نے اپنی شعری کے ذریعے ہندوستان کے مسلمانوں اور پوری دنیا کے محکوم مسلمان کوکو آزادی پر اُبھارا۔ اتحاد واتفاق کی تلقین کی۔

قرآن کی تعلیمات کو اپنی شعری کے ذریعے مسلمانوں کو ان کے فرائض سے آگاہ کیا۔سیرت کے مطالعے کا درس دے کر بتایا کہ کس طرح ہمارے پیارے پیغمبرحضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم نے اﷲ کے حکم پر مدینہ میں اسلامی ریاست قائم کی۔ مسلمانوں کوان کی شاندار تاریخ از بر کرائی، کہ کیسے اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے مسلمانو ں نے اُس وقت کی روم اور ایران کی سلطنتوں کو شکست دی۔ہندوستان اور دنیا پر ہزار سال سے زیادہ کامیابی سے حکومت کی۔ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو سبق پڑھا یا کہ مسلمان آزاد پیدا ہوا اور ہمیشہ آزاد رہے گا۔ اقبال کی شاعری سے متاثر ہو کر قائد اعظم کی لیڈر شپ میں برعظیم کے مسلمانوں نے آزادی حاصل کی۔ علامہ اقبال نے کیا خوب کہا کہ:۔
سبق پڑھ پھرصداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا

اﷲ تعالی ہماری مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان، جو ایٹمی اور میزائل قوت ہے کو دشمنوں سے محفوظ رکھے۔ اﷲ تعالی علامہ اقبال کی قبر کو نور سے بھر دے آمین۔
 

Mir Afsar Aman
About the Author: Mir Afsar Aman Read More Articles by Mir Afsar Aman: 1130 Articles with 1140715 views born in hazro distt attoch punjab pakistan.. View More