ابو قاسم پر پابندیوں کے بعد ہماری سیاست میں عجب کھیل
تماشا شروع ہو چکا ہے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی پکڑ دکڑ (پولیس والی نہیں
بلکہ مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے شمولیت کی دعوت ہے ) کیلیے مختلف افراد
کنڈیا ں،بانس اور گانٹھیا ں لیکر کھڑے ہوئے ہیں جیسے ہی یہ توڑے گئے افراد
کہیں سے سر باہر نکالیں تو وہ اپنی کنڈی ان پر پھینک سکیں آصف علی زرداری
صاحب نے تو باقاعدہ لاہور میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں بڑے میاں صاحب لندن میں
بیٹھ کر انکی اس سازش پر نالاں ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کو سندھ میں متحرک
کرنے کا حکم دیدیا ہے تاکہ زرداری صاحب واپسی کا راستہ لیں ان کے علاوہ کچھ
اورپرانے شکاری بھی نیا جال تھامے ان مچھلیوں کے انتظار میں ہیں کہ کب وہ
انکا شکار بنتی ہیں اس ساری صورتحال پر شیخ رشید کا تبصرہ بڑا دلچسپ ہے کہ
ہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانند ہے کوئی سمجھ نہیں آ رہی کہ گڈی کون
لوٹے گاآج سے تقریبا 20اور30سال قبل جب پتنگ بازی پر پابندی نہیں ہوتی تھی
تو ہم سے اکثر لوگوں کو یاد ہوگا کہ کٹی ہوئی پتنگ کے پیچھے درجنوں لڑکے
ہوتے تھے کسی ڈور کے آگے کوئی روڑا باندھ رکھا ہوتا تھا تو کسی نے لمبی
ڈانگ ہاتھ میں پکڑ رکھی ہوتی تھی اور جو پکے شکاری ہوتے تھے انہوں نے اپنی
ڈانگ کے سرے پر کانٹوں والی جھاڑی بھی باندھ رکھی ہوتی تھی اور اکثر وہی
کٹی ہوئی پتنگ لوٹ لیا کرتے تھے بعض پتنگیں بہت جلد لوٹ لی جاتی تھیں اور
کچھ پتنگیں پہت لمبا سفر بھی کرواتی رہی کچھ پتنگ باز گڈی لوٹنے کے چکر
دوسروں کے گھروں کی چھتیں بھی پھلانگ جایا کرتے تھے اب گڈی بازوں کو صبح سے
شام تک سوائے پتنگ بازی کے اور کچھ نہیں آتا تھا انہیں اس بات سے کوئی
سروکار نہیں ہوتا تھا کہ گھر کے حالات کیسے چل رہے ہیں سکول کا کام کرنا
بھی ہے یا نہیں بس جنون ہوتا تھا تو پتنگ بازی کا اس کی خاطر گھر والوں سے
لعن تعن بھی ہوتی رہتی تھی مگر ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دی جاتی
تھی اس دور میں پتنگیں بھی مختلف انداز کی آنا شروع ہوگئی تھی اور ان میں
پریاں بھی ہوتی تھیں اس دور میں لوگوں کی طرح ڈور بھی سادہ ہوتی تھی جو
لوگوں کے گلے نہیں کاٹتی تھی پتنگ باز سارا دن پیچ لڑاتے رہتے اکثر گھروں
کی چھتوں پر گڈی آڑائی جاتی تھیاور انہیں لوٹنے والے گلی محلوں میں للچائی
ہوئی نظروں سے سارا دن اوپر ہی نظریں اٹھائے رکھتے تھے کہ کب پتنگ کٹے اور
پھر وہ اسکے پیچھے بھاگ کھڑے ہوں کچھ لوگ تو صرف اپنے شوق کی خاطر کٹی پتنگ
کے پیچھے دو تین گلیاں بھاگ لیتے تھے بعض اوقت تو ایک پتنگ کے لیے اتنا رش
ہوجاتا تھا کہ بچے ،جوان اور بزرگ بھی اسے پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آتے
تھے ایک اور مزے کی بات یہ بھی تھی کہ جب کوئی کٹی ہوئی پتنگ کسی کے گھر کی
چھت پر جاگرتی تو نہ صرف محلے کے بچے بلکہ دوسری محلوں سے آئے ہوئے بچے بھی
بے جھجک دروازہ کھٹکھٹا دیتے کہ خالہ جی میری گڈی تہاڈی چھت تے آگئی اے او
تے دیدیو اکثر خواتین پہلے آنے والے بچے کو پتنگ دے بھی دیا کرتی تھی دوپہر
سے شام تک پتنگ بازی عروج پر ہوتی تھی اور پتنگیں بھی درجنوں کے حساب سے
کٹتی ان میں سے 50فیصد پتنگیں ایسی ہوتی تھی جو بچوں کی آپس کی چپکلش کی
وجہ سے پھٹ جایا کرتی تھی ایک کٹی پتنگ کے پیچھے 10 اور 20بچے معمولی بات
ہوتی تھی جن میں سے کسی کے ہاتھ میں چھڑی ہوتی تو کسی کے ہاتھ بڑی ڈاگ اور
کسی کے ہاتھ میں لمبا بانس بھی ہوتا تھا جسکے سرے پر کانٹے دار کوئی نہ
کوئی چیز لگائی ہوتی تھی جو اوپر سے ہی ڈور کو اس پر لپیٹ لیتا اور پھر سب
کو مخاطب کرکے کہتا بس بئی پھڑ لئی ،پھڑ لئی اور پھر سب چپکے سے پیچھے ہو
جاتے کچھ شرارتی قسم کے بچے جب خود پتنگ نہ پکڑ سکتے تو وہ اسے پھاڑ دیتے
تھے اور اکثر ایسا ہوتا رہتا تھا یہ اس وقت ہوتا تھا جب کوئی چھوٹا بچہ
پتنگ پکڑ لیتا تو ان میں سے بڑا بچہ نیچے آتے ہی پتنگ کو پھاڑ دیتااسی دور
میں ایک اور واقعہ بھی ہوجاتا تھا کہ جب اڑتی ہوئی پتنگ اچانک کٹ جاتی تھی
یو کوئی پکڑ لیتا تھا پھر بعد میں معلوم ہوتا کہ کسی نے اپنی چھت سے ڈور پر
گانٹھی ڈال دی ہے اس طریقہ سے پتنگ کٹ جاتی تھی یا پھر ڈور نیچے آجانے سے
گانٹھی ڈالنے والا پکڑ کر درمیان سے ڈور توڑ دی جاتی اور پھر پتنگ آڑانے
والا ہاتھ ملتا رہ جاتا پتنگ باز سجنا ں سے کٹی پتنگ تک کے گانے چھتوں پر
لگا کر اکثر کاریگر قسم کے لوگ پتنگ کاٹ کو اسے اپنے ساتھ ہی ڈور سے لپیٹ
کر واپس لے آتے تھے یہ فن ہر کسی کے پاس نہیں ہوتا تھا یہ وہ افراد جانتے
تھے جو گڈی اڑاتے وقت لچھے دار ڈور دیتے اور پھر اپنی پتنگ کو ایسے گھماتے
جیسے آجکل ہماری پولیس پی ٹی آئی کے ورکروں کو گھما رہی ہے ایسے گھماتے
گھماتے کٹی پتنگ کو اپنی پتنگ کی ڈور کے ساتھ جوڑنے والوں میں بھی مقابلے
ہوتے ان میں سے بہت تیز قسم کے لوگ ایک ہی وقت میں دو دو پتنگوں کو بھی
اپنی پتنگ کے ساتھ لپیٹ لاتے بعج اوقات ایسا بھی ہوتا تھا کہ جیسے ہی کسی
نے کٹی ہوئی پتنگ اپنے پتنگ کی ڈور کے ساتھ لپیٹی تو تھوڑی دیر بعد اسکی
پتنگ بھی کٹ جاتی تھی اور پھر دونوں پتنگیں ہوا میں لہراتی ہوئی کسی بڑے
لٹیرے کے بانس سے جا چمٹتی پتنگوں کو آڑانے سے لیکر پیچ لڑانے تک بڑا کمال
ڈور بنانے والوں کا بھی ہوتا تھا جو مانجا تیار کرتے وقت سلیش ،کانچ اور
میدہ ڈالتے ہوئے مقدار کا خاص خیال رکھتے تھے اور پھر اس مانجے کو پکانا
بھی ایک فن ہوتا تھا کچا مانجا بھی نقصان دیتا تھا اور زیادہ پکا ہوا بھی
اس لیے اسے پکانے والا ہمیشہ سر پر بیٹھ کر اسے کسی نہ کسی لکڑی سے ہلاتا
رہتا تھا مانجا بن جانے کے بعد پھر آخری ٹچ ڈور لگانے کا ہوتا تھا جو ہاتھ
کی صفائی کا کام ہوتا تھا بلکہ مانجے کی طرح ہماری سیاسی پارٹیا ں بھی تیار
کی جاتی ہیں کسی میں سلیش کم رکھی جاتی ہے تو کسی میں کانچ تیز کردیا جاتا
ہے تو کسی میں دونوں چیزیں تیز کرکے میدہ کر کردیا جاتا ہے جب یہ سارا
سامان تیار ہوجاتا ہے تو پھر ڈور بنانے کا کام کیا جاتا ہے اس میں بھی ہاتھ
کی صفائی دکھائی جاتی ہے جو کسی کو نظر نہیں آتی یہ صرف ڈور لگانے والے کو
ہی معلوم ہوتا ہے کہ اس نے اپنی انگلیوں کی کتنی صفائی دکھائی ہے کانچ کتنا
چھوڑا ہے اور دبا کر کتنی ڈور لگائی ہے اور اس ڈور سے کتنی انگلیاں کٹیں گی
آجکل کیمیکل کا دور ہے اور ڈور بھی خونی تیار ہورہی ہے جو چھوٹی موٹی
پتنگوں کو تو ایک ہی گھسے(رگڑے) میں فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ غریب موٹر
سائیکل سواروں کی گردنیں بھی کاٹ رہی ہے آجکل ہماری سیاست بھی کٹی ہوئی
پتنگ کی مانند ہے دیکھتے ہیں کہ گڈی کون لوٹے گا یا پھر کسی طاقتور کے ہاتھ
لگ کر پھٹ جائیگی ۔ |