کارڈیک ہسپتال جوٹیال اور کیڈٹ کالج گوہرآباد

گلگت شہر کا ایک چھوٹا سا حصہ جوٹیال پر مشتمل ہے. جوٹیال گزشتہ بیس سال میں آباد ہوا ہے. جوٹیال لق دق پتھریلی زمین تھی. گلگت بلتستان کے مختلف ایریاز بالخصوص یاسین، ہنزہ، دیامر، استور اور دیگر مقامات کے لوگوں نے یہ چٹیل زمینیں مقامی لوگوں سے بھاری بھرکم قیمت پر خریدا اور اس لق دق صحرا کو آباد کرنا شروع کیا. آج سے تیس سال پہلے جو زمین 3 ہزار کی کنال ملتی تھی آج ایک کروڈ سے دو کروڈ پر کنال بکتی ہے.
جوٹیال میں امراض قلب کا ایک چھوٹا سا ہسپتال بنا، جس کا رقبہ بیس کنال سے زائد نہیں ہوگا.
جب اس ہسپتال میں چھوٹی آسامیوں پر تقرریاں ہونے لگی تو جوٹیال کے باشندے (جوٹیالین) میدان عمل میں نکلے کہ اس ہسپتال میں بھرتیاں جوٹیالین کی ہوں. مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں مگر یہ تھوڑی سی حیرت والی بات ہے کہ جس ایریا کو، 90 فیصد لوگوں نےباقاعدہ زمینیں خرید کر اربوں کی انویسمنٹ کرکے آباد کیا ہو، وہاں یہ مطالبات عجیب سے لگتے ہیں. انتہائی غیر منطقی. پھر جوٹیال گلگت شہر سے الگ کوئی جگہ بھی نہیں. سٹی کا ایک حصہ ہے. آج جوٹیالین کا گروپ منظر عام پر آیا ہے کہ ہم اس ہسپتال میں کسی اور کو بھرتی ہونے نہیں دیں. ٹھیک ہے اگر قانون، اخلاقیات اور دین اس چیز کی اجازت دیتا ہے تو انہیں یہ حق دیا جائے مجھے تو کم از کم کوئی اعتراض نہیں.

تاہم مجھے ایک ہم مسئلہ کی طرف توجہ دلانا ہے.
گوہرآباد ڈرن میں کیڈٹ کالج بنا ہے. اس کالج کو ہزار کنال زمین گوہرآباد کے جملہ مالکان نے گفٹ گیا ہے. یہ زمین گوہرآباد کے لوگوں کی ملکیتی زمین تھی. پورے گوہرآباد اور کیڈٹ کالج ڈرن کے دائیں بائیں گوہرآبادیوں کے علاوہ کسی کی ایک کنال زمین موجود نہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومت گلگت بلتستان اور کچھ انتظامی افسران کی بددیانتی کی وجہ سے اس کا نام کیڈٹ کالج گوہرآباد کے بجائے کیڈٹ کالج چلاس رکھا گیا ہے. حالانکہ تحصیل چلاس اور سٹی چلاس کے لوگوں نے 10 سال سے، اس کالج کو بننے ہی نہیں دیا تھا،اور پھر اس کالج میں چھوٹی ملازمتوں تک گوہرآباد کا کوئی بندہ نہیں رکھا جاتا، بلکہ گوہرآباد کے کئی باصلاحیت اور تعلیم یافتہ لوگوں کو تحریری ٹیسٹ ٹاپ کرنے کے باوجود بھی مدرسی کی پوسٹ پر تعینات نہیں کیا گیا، باہر سے لوگوں کی تقرری عمل میں لائی گئی.

اب ضرورت اس امر کی ہے کہ گوہرآباد کے لوگوں کو جاگنا ہوگا. جوٹیالین کی طرح اپنے حقوق کے لئے دو ٹوک فیصلے کرنے ہونگے اور بالخصوص کیڈٹ کالج کا نام تبدیل کروانا ہوگا اور تمام چھوٹی ملازمتوں میں گوہرآباد کا حق تسلیم کروانا ہوگا .
احباب کیا کہتے ہیں؟

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 435661 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More