مرید!باباجی قرآن کا مختصراً پیام سمجھائیں جس سے زندگی کے ایام میں آسانی ہو ۔ "باباجی!پتر قرآن ہی تو زندگی سدھرنے کا ابدی راستہ ہے ۔ "مرید!جی بالکل وہی تو آپ کچھ فرمائیں ۔ "باباجی!تو غور سے سمجھ لو ۔بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے قران کریم کے 100 مختصراً مگر انتہائی موثر پیغامات ہیں جو ہر بشر کے لیے لازم ہیں ۔
*1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83
*2 غصے کو قابو میں رکھو* سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134
*3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،* سورۃ القصص، آیت نمبر 77
*4 تکبر نہ کرو،* سورۃ النحل، آیت نمبر 23
*5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،* سورۃ النور، آیت نمبر 22
*6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،* سورۃ لقمان، آیت نمبر 19
*7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو،* سورۃ لقمان، آیت نمبر 19
*8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11
*9 والدین کی خدمت کیا کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23
*10 والدین سے اف تک نہ کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23
*11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،* سورۃ النور، آیت نمبر 58
*12 لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282
*13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36
*14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280
*15 سود نہ کھاؤ،* سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278
*16 رشوت نہ لو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42
*17 وعدہ نہ توڑو،* سورۃ الرعد، آیت نمبر 20
*18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
*19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42
*20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،* سورۃ ص، آیت نمبر 26
*21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 135
*22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 8
*23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،* سورۃ النساء، آیت نمبر 7
*24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 2
*25 یتیموں کی حفاظت کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 127
*26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 6
*27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10
*28 بدگمانی سے بچو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
*29 غیبت نہ کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
*30 جاسوسی نہ کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
*31 خیرات کیا کرو،* سورۃ البقرة، آیت نمبر 271
*32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو* سورة المدثر، آیت نمبر 44
*33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،* سورة البقرۃ، آیت نمبر 273
*34 فضول خرچی نہ کیا کرو،* سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67
*35 خیرات کرکے جتلایا نہ کرو،* سورة البقرۃ، آیت 262
*36 مہمانوں کی عزت کیا کرو،* سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27
*37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44
*38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،* سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36
*39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،* سورة البقرة، آیت نمبر 114
*40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،* سورة البقرة، آیت نمبر 190
*41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،* سورة البقرة، آیت نمبر 190
*42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،* سورة الأنفال، آیت نمبر 15
*43 مذہب میں کوئی سختی نہیں،* سورة البقرة، آیت نمبر 256
*44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ،* سورۃ النساء، آیت نمبر 150
*45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو،* سورة البقرة، آیت نمبر، 222
*46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،* سورة البقرة، آیت نمبر، 233
*47 جنسی بدکاری سے بچو،* سورة الأسراء، آیت نمبر 32
*48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247
*49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،* سورة البقرة، آیت نمبر 286
*50 منافقت سے بچو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 14-16
*51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،* سورة آل عمران، آیت نمبر 190
*52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،* سورة آل عمران، آیت نمبر 195
*53 بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 23
*54 مرد خاندان کا سربراہ ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 34
*55 بخیل نہ بنو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 37
*56 حسد نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 54
*57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 29
*58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 135
*59 گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2
*60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2
*61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100
*62 صحیح راستے پر رہو،* سورۃ الانعام، آیت نمبر 153
*63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38
*64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو،* سورۃ الانفال، آیت نمبر 39
*65 مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3
*66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90
*67 جوا نہ کھیلو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90
*68 ہیرا پھیری نہ کرو،* سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70
*69 چغلی نہ کھاؤ،* سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1
*70 کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو،* سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31
*71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو،* سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31
*72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،* سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6
*73 طہارت قائم رکھو،* سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108
*74 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،* سورۃ الحجر، آیت نمبر 56
*75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 17
*76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ،* سورۃ النحل، آیت نمبر 125
*77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،* سورۃ فاطر، آیت نمبر 18
*78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو،* سورۃ النحل، آیت نمبر 31
*79 جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو،* سورۃ النحل، آیت نمبر 36
*80 کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
*81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو،* سورۃ النور، آیت نمبر 27
*82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،* سورۃ یونس، آیت نمبر 103
*83 زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو،* سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63
*84 اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔* سورة توبہ، آیت نمبر 105
*85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،* سورۃ الکہف، آیت نمبر 110
*86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،* سورۃ النمل، آیت نمبر 55
*87 حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو،* سورۃ توبہ، آیت نمبر 119
*88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37
*89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں،* سورۃ النور، آیت نمبر 31
*90 اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 48
*91 اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو،* سورۃ زمر، آیت نمبر 53
*92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو،* سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34
*93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،* سورۃ الشوری، آیت نمبر 38
*94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13
*95 اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔* سورۃ الحدید، آیت نمبر 27
*96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،* سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11
*97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،* سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 8
*98 خود کو لالچ سے بچاؤ،* سورۃ النساء، آیت نمبر 32
*99 اللہ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے ،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 199
*100 جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو،* سورۃ الضحی، آیت نمبر 10
"مرید! جزاک اللّٰہ
۔۔
|