روایتی چینی ادویات ، فارمیسی سے کھانے پینے کی اشیاء تک

روایتی چینی ادویات جسے عام اصطلاح میں "ٹی سی ایم" بھی کہا جاتا ہے آج ٹی سی ایم چائے، کافی، بریڈ، آئس کریم، اور یہاں تک کہ ٹی سی ایم مون کیک تک پہنچ چکی ہیں . حالیہ عرصے میں ، ٹی سی ایم نے فارمیسیوں سے باہر قدم رکھا ہے اور کھانے اور مشروبات کی صنعت میں اس نئے تصور کے ساتھ ایک لہر پیدا کردی ہے کہ "ٹی سی ایم کسی بھی چیز کے ساتھ جڑ سکتا ہے"۔اس نئے تصور کی روشنی میں نہ صرف کاروباری اداروں کو ٹی سی ایم کی وسیع صلاحیت نظر آئی ہے ، بلکہ ملک بھر میں ٹی سی ایم اسپتال بھی اس میں شامل ہو چکے ہیں ، جس نے بہت ساری "ہٹ مصنوعات" لانچ کی ہیں۔

ابھی حال ہی میں وسط خزاں تہوار کے دوران چین بھر میں ٹی سی ایم سے وابستہ یونیورسٹیوں اور اسپتالوں نے روایتی ادویاتی مواد کے ساتھ مون کیک تیار کیے ہیں۔چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں قائم چھنگ دو یونیورسٹی آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن نے مون کیک کی ایک قسم متعارف کرائی ہے جس میں ایسے اجزاء شامل ہیں جو کھانے کے قابل ہیں اور ادویاتی اہمیت کے حامل ہیں ۔ان میں آٹھ ذائقوں کے حامل 50 ہزار سے زائد مون کیکس ، اپنے آغاز کے بعد ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں فروخت ہو گئے۔اسی طرح چین بھر میں بہت سی ٹی سی ایم یونیورسٹیوں اور اسپتالوں نے بھی ٹی سی ایم اجزاء کے ساتھ مون کیک لانچ کیے ہیں۔

اس سے قبل، کھانے اور مشروبات کی صنعت میں ٹی سی ایم سے متعلق مختلف قسم کی اختراعات، بشمول ٹی سی ایم چائے کے مشروبات، ٹی سی ایم کافی، ٹی سی ایم بریڈ، اور یہاں تک کہ ٹی سی ایم آئس کریم، ملک بھر میں صارفین کی طرف سے خوش آمدید کہا گیا ہے.خاص طور پر ، ٹی سی ایم چائے کے مشروبات نے صارفین میں بہت مقبولیت حاصل کی ہے۔

رواں سال مئی میں صوبہ زے جیانگ کے صوبائی اسپتال برائے روایتی چینی ادویات نے آلو بخارے کا سوپ متعارف کرایا تھا جسے "ڈارک پلم لوٹس لیف ڈرنک" کا نام دیا گیا تھا۔ اس نے اپنے لانچ کے 24 گھنٹوں کے اندر 1.15 ملین سے زیادہ سرونگز کی فروخت کا ریکارڈ قائم کیا ہے ، جس میں ایک ہی دن میں 10 ملین سے زیادہ سرونگز شامل ہیں۔یہ پیاس کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ہاضمہ کو فروغ دینے اور بھوک کو متحرک کرنے کی صلاحیت کے لئے جانا جاتا ہے، آلو بخارے کا سوپ منگ خاندان (1368-1644) کے ایک مشہور معالج کے ایک قدیم طبی نسخے پر مبنی ہے۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ جدید دور میں لوگوں کے رہن سہن کا ماحول اور غذائی عادات قدیم لوگوں سے مختلف ہیں ، روایتی چینی ادویات سے وابستہ تحقیقی ٹیموں نے افادیت اور ذائقے کے لحاظ سے فارمولے میں ایڈجسٹمنٹ کی ہیں۔درحقیقت ، لوگوں کی یومیہ خوراک میں بہت سے اجزاء دوا اور خوراک دونوں شامل ہوتے ہیں ۔یہ دوا اور فوڈ ہومولوجی کا ٹی سی ایم تصور ہے۔

چین کے فوڈ سیکورٹی قانون کے مطابق کسی بھی تیار یا تقسیم شدہ خوراک میں کوئی دوا شامل نہیں کی جاسکتی ہے ، جب تک کہ اضافی مادہ کو روایتی طور پر خوراک اور ٹی سی ایم اجزاء دونوں کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔قانون کے مطابق روایتی طور پر خوراک اور ٹی سی ایم اجزاء دونوں کے طور پر سمجھے جانے والے مادوں کی فہرست ملک کی ریاستی کونسل کے تحت فوڈ سیفٹی کی نگران انتظامیہ کے تعاون سے تیار اور شائع کی جاتی ہے۔تاحال ، چین کی طرف سے جاری کردہ کیٹلاگ میں کل 106 مادے موجود ہیں۔

طبی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ صارفین کو ادویات اور فوڈ ہومولوجی کے تصور سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صحت کو بہتر بنانے کی کوشش کرنے سے پہلے اپنے جسم کی ساخت اور نیچر کو سمجھنا چاہئے۔اگرچہ یہ خوردنی ٹی سی ایم اجزاء صحت کے لیے بیش بہا فوائد پیش کرسکتے ہیں ، لیکن یہ ضروری ہے کہ صارفین اپنی صحت کی ضروریات کی بنیاد پر ان کا استعمال کریں۔ ٹی سی ایم ماہرین کے مطابق افراد کو صحت کے تحفظ کے لئے سائنس پر مبنی طریقوں پر عمل کرنا چاہئے جو ان کے مخصوص جسمانی تقاضوں کے مطابق ہیں ، کیونکہ جدید ٹی سی ایم مشروبات اور کھانے کی اشیاء کا استعمال جو کسی مخصوص فرد کی صحت کے لیے موزوں نہیں ہے، منفی اثرات کا سبب بن سکتا ہے۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shahid Afraz Khan
About the Author: Shahid Afraz Khan Read More Articles by Shahid Afraz Khan: 1395 Articles with 676352 views Working as a Broadcast Journalist with China Media Group , Beijing .. View More