وہ لا الہ الا اللہ کا داعی (حصہ الف)

اللہ گواہ ہے جن قوموں کے شاہ و گدا ایک ہوں ۔وہ کبھی زیر نہیں ہوتیں۔بلند خیال رہبر کی رہنمائ اقوام کے عوام کو متحد کرنے میں کامیاب رہا کرتی ہیں ۔۔۔اور عوام کی بھلائ رہبر کی اطاعت میں ہی ممکن ہے۔۔۔یہ جنون یہ شوخیاں یہ ریاضتیں یہ عبا دتیں ایک طرف اور لا الہ الاللہ سے یاری ایک طرف ان دونوں کے درمیان کھڑا عشق کا بہاؤ جس طرف بہنے لگتا ہے وہیں وحدہ لا شریک کا جنڈا گاڑ دینے میں ہی عقلمندی ہے۔۔۔۔

لہذا۔۔۔کہنے کا مطلب واضح کرتے چلیں کہ عمران خان کی شکل میں جو لا الہ کی پالیسی تیار کی گئ تھی اس پر رفتہ رفتہ کام کی رفتار بڑھ رہی تھی۔۔۔کہ اچانک حزب الشیطان کا حملہ غالب آنے کی وجہ سمجھ سے بالا تر ہے

ہماری عوام یعنی کہ پاکستانی عوام وہ قوم ہے جو گھاس کھانے کی صلا حیت رکھتی ہے۔۔۔اسمیں کچھ شک نہیں مگر ذرا رک جائیے اور سوچیے۔۔۔ک لا الہ الاللہ کے وارثوں کا حدف محض ایک خطہ تو نہیں ہوا کرتا۔۔۔یعنی کہ انکار کرنے والوں کی پالیسیوں کی نفی کئے بغیر ایک نیا نظام وجود میں آنا نا ممکن ہے۔۔۔۔

اب سوال یہ ہے کہ لا الہ کے وارث اپنی ذمہ داریوں سے کیوں غا فل نظر آ رہے ہیں۔۔۔کیا کبھی شاہینوں کےبھی گھونسلے ہوا کرتے ہیں ۔۔۔؟؟؟یہ شاہینوں نے گھونسلے کب سے بنانا شروع کر دئیے؟؟؟کیا جنگلی ٹائیگر بھی کبھی سلاخوں کے پیچھے چھپا کرتے ہیں ۔۔۔۔؟؟؟کیا انسان نے انسانیت کا علم توڑ کر تلواریں اٹھا لی ہیں۔۔۔۔؟؟؟جن کا مقصد اللہ کو راضی کرنا ہو وہ ہی مدتوں پھولوں کی سیج سجاۓ بیٹھے رہیں۔۔۔۔یہ بات کم از کم محمد کے غلا موں کو زیب نہیں دیتی۔۔۔۔اے لا الہ کے وارث کیا تجھ میں مردانہ صلا حیتیں ناپید ہو چکی ہیں؟؟؟کیا اب ہمارے کان وہ گفتار دلبرانہ کردار قاہرانہ کے منظر سے محروم رہیں گے؟؟؟
اور آخر کب تک یہ آنکھیں ویران اور ہمارے کان بے بہرہ رہیں گے۔۔۔۔۔؟؟؟

افسوس صد افسوس۔۔۔۔۔

اے لا الہ کے وارث کیا باقی نہیں ہے تجھ میں؟؟؟
وہ گفتار دلبرانہ اور وہ کردار قا ہرانہ؟؟؟

naila rani riasat ali
About the Author: naila rani riasat ali Read More Articles by naila rani riasat ali: 108 Articles with 162939 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.