*تحریر: : تحسین اختر *
کراچی جیسے بڑے اور مصروف شہر میں جہاں بے شمار چیلنجز موجود ہیں، وہیں کچھ
لوگ اپنی محنت، خدمت، اور خلوص سے معاشرے میں تبدیلی لاتے ہیں۔ انہی میں سے
ایک نام ہے ڈاکٹر صنوبَر کا، جو سٹی کونسلر ہیں۔ وہ نہ صرف ایک باوقار
خاتون ہیں بلکہ ان کی شخصیت میں خدمتِ خلق، قیادت، اور خلوص کا حسین امتزاج
ہے۔ ڈاکٹر صنوبَر (سٹی کونسلر) کی قیادت، جو صرف دعوے نہیں، عملی اقدامات
کرتی ہے، بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے کہ نمائندہ خود فون اٹھائے، واٹس ایپ پر
میسج دیکھے، اور شکایت کا جواب دے۔ مگر یہاں ایسا ہو رہا ہے، ڈاکٹر صنوبَر
جدید ذرائع کو بھی بھرپور طریقے سے استعمال کرتی ہیں۔ وہ خود یونین کونسل
کے واٹس ایپ گروپ کو چیک کرتی ہیں، علاقے کے لوگوں سے رابطے میں رہتی ہیں،
ان کے مسائل سنتی ہیں اور فوری حل کی کوشش کرتی ہیں۔ ان کا یہ رویہ عوام کے
ساتھ مسلسل رابطے کو یقینی بناتا ہے،
ڈاکٹر صنوبَر جو ایک تعلیم یافتہ، خوش اخلاق خاتون ہیں، نہ صرف عوام سے
قریبی رابطہ رکھتی ہیں بلکہ ان کے مسائل کو ذاتی طور پر حل کرنے کے لیے ہر
وقت میدانِ عمل میں موجود ہوتی ہیں۔ ان کی بات چیت میں عاجزی اور اندازِ
گفتگو میں اثر ہوتا ہے۔ وہ ہمیشہ عوام کے مسائل کو اپنے ذاتی مسائل سمجھ کر
ان کے حل کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔ ان کی یہی خوبیاں انہیں دیگر نمائندوں سے
ممتاز بناتی ہیں،
یو سی سے منسلک علاقے خواجہ غریب نواز روڈ کی پچھلے دنوں روڈ کارپیٹنگ کے
کام کے دوران بھی ڈاکٹر صاحبہ نے رات گئے تک خود موقع پر کھڑے ہو کر نگرانی
کی تاکہ کام میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو
ان کی دیگر خدمات میں صفائی کا منظم اور موثر نظام، پانی کے مسائل کے حل کے
لیے واٹر بورڈ سے روابط ، سیوریج سے متعلق کام ، نیو سیوریج کی پائپ لا
یینو سے متعلق کام شامل ہیں پچھلے دنوں عيد الاضحيٰ کے موقع پر ڈاکٹر
صنوبَر نے یونین کونسل 5 میں عید کے تینوں دن صفائی کے خصوصی انتظامات
کروائے، آلائشیں اُٹھانے کے لیے خصوصی گاڑیاں، ڈاکٹر صنوبَر خود فیلڈ میں
موجود رہیں، عوام سے براہ راست فیڈبیک لیا،
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے '''چاہےخوشی یا غم ڈاکٹر صنوبَر کو بلاتے ہیں،
تو وہ نہ صرف آتی ہیں بلکہ بغیر کسی مغروری یا پروٹوکول کے سادہ انداز میں
شریک ہوتی ہیں۔ وہ عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ہم
نے اپنے نمائندے کو روزمرہ کی زندگی میں اپنے ساتھ دیکھا ہو۔ جنازے سے لے
کر خوشی کی تقریب تک، ڈاکٹر صنوبَر ہمیشہ علاقے کے عوام کے درمیان ان کے
شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہیں ۔ یہ عوامی نمائندگی کی اصل روح ہے۔"
یونین کونسل 5 میں ہر پارٹی، ہر طبقہ، اور ہر فرد سے برابری کا سلوک کیا
جاتا ہے۔ شکایت کرنے والے کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، مسئلہ ترجیحی بنیاد
پر حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، اورحال ہی میں ٹوٹی پھوٹی گلیوں کی پپیور
بلاکنگ اور مرمت کا آغازکیا ہے جو کہ علاقے کی خوبصورتی کا سبب بنے گی ،
یہ قیادت صرف الفاظ کی نہیں، بلکہ عملی خدمت کی ہے۔ عوام سے مسلسل رابطہ،
ہر سطح پر شراکت داری اور کام کرنے کی نیت — یہ سب کچھ یوسی 5 کو مثالی
بناتا ہے۔ثابت ہوتا ہے کے اگر نمائندے ایماندار اور مخلص ہوں، تو کم وسائل
میں بھی بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔اور سیاست اگر خلوص کے ساتھ کی جائے، تو وہ
عبادت بن جاتی ہے۔
|