امریکہ کے سب سے خطرناک فائٹر طیارے کو "بی ٹو سپرٹ" 𝑩-2
𝑺𝒑𝒊𝒓𝒊𝒕 𝑩𝒐𝒎𝒃𝒆𝒓 کہا جاتا ہے۔
اس میں B کا مطلب Bomber اور 2 کا مطلب دوسرا ہے۔ اس طیارے کی سب سے خطرناک
اور اہم بات یہ ہے کہ یہ ایٹمی ہتھیار لے جانے اور چلانے کی صلاحیت رکھتا
ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ جہاز ری فیول کیے بغیر سات ہزار میل (11 ہزار کلومیٹر)
کا سفر طے کر سکتا ہے جبکہ دورانِ پرواز ایک مرتبہ ری فیولنگ کے ساتھ 11
ہزار 500 میل یا 18 ہزار 500 کلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے۔
ایک طرف اس کی قیمت بہت ذیادہ ہے جو مختلف کونفیکگریشن کے ساتھ 2 بلین ڈالر
سے 4.7 بلین ڈالرز ہے۔ دوسری جانب فی گھنٹہ اس کا خرچ 135000 ڈالر ہے جبکہ
اس کا ماہانہ مینٹیننس خرچ 3.4 ملین ڈالرز ہیں۔ پاکستانی کرنسی میں خود
حساب لگالیں .
یہ ریڈار میں نہیں آتا، جس کے نیچے وضاحت کی گئی ہے کہ ایسا کیوں؟
یہ امریکی کمپنی 𝑵𝒐𝒓𝒕𝒉𝒐𝒑 𝑮𝒓𝒖𝒎𝒎𝒂𝒎 نے تیار کیا ہے۔ اس فائٹر
طیارے کے اہم فیچرز یہ ہیں۔
▪️ لمبائی 69 فٹ
▪️اونچائی 17 فٹ
▪️ ایک ونگ سے دوسرے ونگ تک چوڑائی 172 فٹ
▪️ ٹیک آف وزن 152636 کلوگرام
▪️سٹیلتھ ٹیکنالوجی (𝑺𝒕𝒆𝒂𝒍𝒕𝒉 𝑻𝒆𝒄𝒉𝒏𝒐𝒍𝒐𝒈𝒚)
سٹیلتھ ٹیکنالوجی (𝑺𝒕𝒆𝒂𝒍𝒕𝒉 𝑻𝒆𝒄𝒉𝒏𝒐𝒍𝒐𝒈𝒚) سے کیا مراد ہے؟
اس ٹیکنالوجی کو 𝑳𝒐𝒘 𝑶𝒃𝒔𝒆𝒓𝒗𝒂𝒃𝒍𝒆 𝑻𝒆𝒄𝒉𝒏𝒐𝒍𝒐𝒈𝒚 بھی کہا
جاتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ 𝑽𝒊𝒔𝒊𝒃𝒊𝒍𝒊𝒕𝒚 کو کم ترین سطح پر لاتی
ہے۔ اس مقصد کے لیے اس میں ایسے مواد کا استعمال کیا جاتا ہے جو ریڈار ویوز
کو جذب کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ ٹیکنالوجی کئی اور فائٹرز جیسے ایف 117 نائٹ ہاک، ایف 22
ریپٹور ایف 35 لائٹنگ ll میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
ان طیاروں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ طیارے امریکہ نے کسی بھی ملک کو آج تک
فروخت نہیں کئے ہیں۔ یہاں تک کہ امریکہ اپنے اتحادیوں اور سرائیل کو بھی
نہیں دیے ہیں۔ شائد فی الحال یہ طیارے 𝑵𝒐𝒕 𝑭𝒐𝒓 𝑺𝒂𝒍𝒆 ہیں، جیسے یہ
امریکہ نے صرف اپنے لیے بنائے ہیں۔
چونکہ یہ امریکہ کے علاوہ کسی اور ملک کے پاس نہیں ہے لہذا ابھی تک کسی بھی
دوسرے ملک کے پائلٹوں نے ان طیاروں کو استعمال نہیں کی ہے اور نہ کبھی
استعمال کریں گے۔ یہ طیارے امریکہ کے مختلف ائیر بیسز پر پہنچ چکے ہیں
|