خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت

دانش سکولوں کی تعمیر میں کروڑوں کے گھپلے ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو تحقیقات کی اجازت نہیں دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی سرپرستی میں ڈنمارک کے تعاون سے جنوبی پنجاب میں 58دانش سکولوں بنانے کا منصوبہ پہلی مرتبہ حاصل پور ،چشتیاں اور رحیم یار خان میں 3دانش سکولوں کی تعمیر میں کروڑوں روپے کا گھپلا،دانش سکولوں میں کروڑوں روپے گھپلے کی نیوز کیوں چلائی گئی حقائق شائع کرنے پر کمشنر اور ڈی سی او سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب ناراض ہو گئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی او بہاولپور ڈاکٹر نعیم رؤف نے صحافی غلام رسول خان پر جھوٹے مقدمات بنوا دیئے ہوم سیکریٹری پنجاب لاہور کو بے بنیاد اور جعلی رپورٹس بھیجتے ہوئے دہشت گردوں کی لسٹ شیڈول فورتھ میں نام شامل کروادیا گیا ڈی سی او نے وزیر اعلیٰ سمیت دیگر سرکاری تقریبات میں کوریج کرنے پر بابندی عائد کردی حکومت پنجاب اور بلخصوص مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے آزادی صحافت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی تفصیلات کے مطابق صحافی غلام رسول خان نے دانش سکولوں میں حکومت پنجاب اور کمشنر ڈی سی او بہاولپور وغیرہ کی نا اہلی سے کروڑوں روپے کی اضافی ادائیگی بارے رپورٹ شائع کی گئی جو قارئین کے لئے دوبارہ شائع کی جارہی ہے ’’وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے غریب والدین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیمی سہولتوں کے حوالے سے بنائے جانے والے دانش سکولوں کی تعمیر میں کروڑوں روپے کا گھپلا بہاولپور ڈویژن میں تعمیر ہونے والے تین دانش سکولوں کی تعمیر کا ٹھیکہ ایک ارب پچاس کروڑ روپے میں دیا گیاتھا اور اس منصوبے کی نگرانی کرنے والی فرم اے سی ای آرٹس لاہور کو کنسلٹیشن فیس8لاکھ روپے ماہانہ ادائیگی کی جا رہی ہے قائم پور اور حاصل پور کے درمیان بنائے جانیوالا دانش سکول رحیم یار خان اور چشتیاں میں بنائے جانے والے دانش سکولوں کی کرپشن میں بازی لے گیا پچاس کروڑ روپے کا منصوبہ کی تا حال تقریباً80کروڑ روپے ادائیگی کی جا چکی ہے اگرچہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی درخواست پر توہین رسالت ﷺ کرنے والے ملک ڈنمارک نے بغیر سود کھربوں روپے پنجاب بھر میں تقریباً58دانش سکوں کی تعمیر کے لئے فراہم کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم ابتدائی طور پردانش سکولوں کی تعمیر کے لئے فزیبلٹی رپورٹس اور لاہور کی معروف آرکیٹیکٹ خاتون نے سکولوں کی تعمیر کے نقشہ بناتے وقت زمین کی صورت حال بارے توجہ نہیں دی اور ممکن ہے کہ آرکیٹکیٹ نے بہاولپور ڈویژن میں 3جگہ رحیم یار خان چشتیاں اور حاصل پور کے دانش سکولوں کے لئے مختص کی گئی زمین یا جگہ خود آکر نہیں دیکھی ہو ؟ اگرچہ کمشنر مشتاق احمد ملک اور ڈی سی او ڈاکٹر نعیم رؤف نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بہاولپور ڈویژن بھر کے تعمیراتی محکموں کے افسران عملہ اور سرکاری مشینری کا حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے دانش سکول حاصل پور کی عمارت مکمل کرنے کے لئے جھونک دیا ہے تاہم ستمبر2010میں حاصل پور دانش سکول کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کیا جانا ضروری تھا مگر3ماہ گزرنے کے باوجود تا حال منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا کمشنر اور ڈی سی او بہاولپور نے متعددبار دانش سکوک کی افتتاح کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹائم دیا مگر منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے کی بناء پر افتتاح کے لئے پیشی پہ پیشی دی جا رہی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے ڈی سی او بہاولپور نے اپنی نا اہلی چھپاتے ہوئے کنسلٹنٹ فرم کو شوکاز بھی جاری کیا ہے جس میں بروقت منصوبہ مکمل نہ ہونے اور میٹریل کا ناقص استعمال پرائز ویریئیشن کی مد میں کروڑوں روپے کی اضافی ادائیگی کا ذمہ دار کنسلٹنٹ فرم کو قرار دیا گیا ہے عوامی احتساب پارٹی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت براہ راست اس کرپشن کی ذمہ دار ہے کیونکہ بروقت منصوبہ مکمل نہ کرنے کی بابت نہ تو ٹھیکیداروں اور نہ ہی کنسلٹنٹ فرم سے کروڑوں روپے کی اضافی ادائیگی بارے باز پرس کی گئی ہے اگرچہ غریب بچوں کو صادق پبلک سکول بہاولپور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور اوردنیا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مقابلہ کی تعلیم دلوانے کا دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن پنجاب بھر میں پہلے موجود سکولوں کی حالت زار پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی غریبوں کے بچوعں کے لئے پہلے سے موجود سکولوں کمروں اور بیٹھنے کے لئے مکمل طور پر فرنیچر بھی نہیں ہے با خبر ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے ذمہ دار دانش سکولوں کے منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے کی شروعات کر چکے ہیں پاکستان عوامی احتساب پارٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے 3دانش سکولوں کی تعمیر میں کروڑوں روپے کی اضافی ادائیگی کرنے والوں کے خلاف کاروائی اور اضافی رقم ان با اثر سیاستدانوں اور کمشنر ڈی سی او بہاولپورکی جیبوں سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے کہ حاصل پور دانش سکول کی تعمیر ہونے والی جگہ ریت کے ٹیلوں پر مشتمل تھی حکومت پنجاب نے کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کے لئے اسی جگہ کو دانستہ منتخب کیا ایک اطلاع کے مطابق موقع سے ریت اٹھوانے اور مٹی ڈلوانے کے لئے کروڑوں روپے کی ادائیگی کی گئی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب لاہور کو دانش سکولوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کیس پر کاروائی بند کرنے کا حکم دیا ہے ادھر عدالت جسٹس آف پیس بہاولپور محمد تنویر میر اور چوہدری جمیل احمد نے بھی رٹ پٹیشن 22-Aکے تحت دانش سکولوں کی تعمیرات میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اجازت نہیں دی وزیر اعلیٰ پنجاب خود کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں یہی وجہ ہے کہ دانش سکولز تعمیر کرنے والے ٹھیکداروں کو براہ راست تینوں اضلاع کے ڈی سی اوز نے خلاف قانون ادائیگیاں کی ہیں۔
Ghulam Rasool Khan
About the Author: Ghulam Rasool Khan Read More Articles by Ghulam Rasool Khan: 3 Articles with 3051 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.