اس آرٹیکل کا مرکزی خیال بیسٹ سیلر کتاب Un learn One Hundred and One Truths for a Better Life سے لیا گیا ہے۔
ایک کہانی ہے۔ جھونپڑی میں رہنے والے جوڑے کی بیوی نے اپنے خاوند سے کہا کہ ہم اپنے لئے ایک سٹینڈ فین کا بندوبست کر لیں۔ بچوں کو گرمی لگتی ہے۔مچھر بھی بہت تنگ کرتے ہیں۔ خاوند نے کہا ٹھیک ہے کہا صاحب سے بات کرتا ہوں۔ جھونپڑی سے کچھ دورکمرے میں بچوں کو گرمی میں سوتا دیکھ کر بیوی نے خاوند سے کہا کہ ہمیں ایک ائیر کولر کی اشد ضرورت ہے۔خاوند نے جواب دیا گنجائش دیکھتا ہوں۔ اس سے کچھ دور ایک گھر میں کولر والے کمرے میں سوتے ہوئے بچوں کو دیکھ کر بیوی نے اپنے خاوند سے کہا کہ ایک اے سی کا بندو بست کر دیں گرمی بہت ہے خاوند نے کہا دیکھتا ہوں قرض لیتا ہوں۔ اس سے کچھ دور ایک کوٹھی میں بیوی نے خاوند سے کہا اے سی ہر بچے کے کمرے میں ہونا چاہئے گرمی بہت ہے صاحب نے کہا جلد ہی یہ کام ہو جائیگا۔
اس سے کچھ دور بنگلے میں بیوی نے خاوند سے کہا کہ ہر کمرے کا اے سی جنریٹر پر شفٹ ہونا چاہئے صاحب نے کہا کل ہی حکم دیتا ہوں۔
یہی زندگی ہے۔
توقعات بڑھاتے جاوچ یہی نا خوش رہنے کا کلیہ ہے۔
ہم موازنہ کرتے ہیں اسلئے نا خوش رہتے ہیں۔ ہم جو بننا چاہتے ہیں نا بن سکیں نا خوش رہتے ہیں۔
مجھے ہمیشہ سے سبزیوں اور پھلوں کے پھول بنانے کا شوق تھا یوٹیوب سے دیکھ کر ٹرائی ماری کامیابی نہیں ملی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر کالج کے زمانے میں ریڈیو میں پریزینٹر بن گئی۔
ہم سب کی ہی بہت سی خواہشات کاش کے حصار میں ہوتی ہیں۔
اگر لفظ unhappiness کو گوگل پر لکھیں تو ہم معنی الفاظ ملیں گے sorrow ,depression ,sadness
اگر لفظ sipmle کو گوگل پر لکھیں تو ہم معنی الفاظ ملیں گے plain, easy, forward
sorrow is easy when you are depressed sorrow is easy when you are in sadness sorrow is straight in your heart when you are unhappy.
|