اقسام ل ڑ ا ک ا

لفظ لڑائی سے ذہن میں آجکل چلنے والی خبریں ہی آتی ہیں۔اِن سب پر تو ہمارا بس نہیں
صرف اپنی ذات پر ہے۔اِسی لئے تو دل چاہتا ہے کسی بس پر بیٹھ کر لمبی سی سیر کو
چل پڑیں۔

جتھے نہ بندہ ہووے نہ بندے دی ذات

پر کیا کیا جائے ہم نے رہنا اِنھی لوگوں کے درمیان ہے اِسی لئے انکے ساتھ رہنا سیکھنا
پڑتا ہے۔
'سکھا کوئی کسی کو بھی کچھ نہیں سکتا جب تک وہ کوئی خود نہ سیکھنا چاہے'
کیونکہ
اِن سب پر تو ہمارا بس نہیں صرف خود پر بس ہے۔
آؤ لڑاکا لوگوں کی اقسام دیکھیں۔

انجان لڑاکے
ماتھے پر بل منہ ٹیڑھا میڑھا بازو باندھے ہوئے ۔۔۔۔ باڈی لینگوئج کی دُنیا میں ہاتھ باندھنے سے مراد
اتفاق نہ کرنا لیا جاتا ہے
مطلب اِ ن ڈائریکٹ لڑائی ہی سمجھی جاتی ہے۔
آپ سے اتفاق نہیں کریں گے۔
آپکو متفق کرنے کی سر توڑ کوشش کریں گے۔
ان کو اس کیٹیگری میں رکھنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ انکو خود بھی پتہ
نہیں لگتا کہ کب یہ بات کرتے کرتے یہ لڑنے لگ گئے ہیں۔
کیونکہ یہ انجان جو ہیں۔

بوکھلائے لڑاکے
انکا جواب دینے کو کُھلا منہ کپکپاتے ہاتھ ٹوٹ ٹوٹ کو منہ سے نکلنے والے الفاظ
ان کو اس کیٹیگری میں اسی لئے رکھا گیا ہے کہ لڑائی میں پیر تو پھنسا بیٹھتے ہیں
مگر لڑائی جاری رکھ پانا انکے بس کا روگ نہیں رہتا۔جواب سوچ نہیں پاتے
مگر کوشش پوری کرتے ہیں۔کوئی تھوڑا بہت بھی کہہ دے بوکھلا فوری جاتے ہیں۔
بے چارے سے لگتے ہیں۔ ہوتے بھی ہیں۔
آج کے دور میں نایاب ہیں۔

پرورش میں پالے لڑاکے
ماں باپ کو لڑتے دیکھا الزام دیتے دیکھا سو اب یہ بھی لڑاکا بننے کو پوری
طرح تیار ہیں۔انکا کوئی کچھ نہیں
'بگاڑ'
سکتا۔یہ آپکو کالج سکول گھر ورک پلیس سسرال میکا ہر جگہ نظر آئیں گے۔
جو حالات چل رہے ہیں انکی تعداد یقینی دن بہ دن بڑھتی بھی جائیگی۔

تلملاتے لڑاکے
انکا کہنا ہوتا ہے مجھے غصہ مت دلاؤ۔ مگر یہ خود کار نظام کے تحت رہتے ہر وقت غصے میں رہتے
ہیں۔آستین چڑھائے ماتھے پر جھریاں ڈالے تیز تیز چلتے ہر ایک کے بارے میں شکایت کرتے کہ اُس نے
مجھے اتنا غصہ چڑھا دیا جسکی کوئی حد ہی نہیں۔
یہ شوقیہ بھی ہیں نہ غصہ کھانے والی بات پر بھی بلند آواز دوسرے کو گھگھیانے
پر مجبور کرنے کے لئے کرتے ہیں۔
بی پی بڑھایا
لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹیں
پھر یہی سائیکل شروع کر دیا۔

موسمی لڑاکے
یہ موسم کے اعتبار سے رنگ و روپ بدلتے ہیں۔ذیادہ گرمی میں گئے تو مرنے مارنے پر
تُل گئے بعد میں الزام سورج صاحب کے سر ڈال دیا۔
کرتے ہیں
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 275 Articles with 357142 views A writer who likes to share routine life experiences and observations which may be interesting for few and boring for some but sprinkled with humor .. View More