Truth 10 How we Spend our Days Becomes our Life

اس آرٹیکل کا مرکزی خیال بیسٹ سیلر کتاب
unlearn One Hundred and One Simple Truths for
a Better Life
سے لیا گیا ہے۔

یہ دولت بھی لے لو یہ شہرت بھی لے لو
بھلے چھین لو مجھ سے میری جوانی
مگر مجھ کو لوٹا دو وہ بچپن کا ساون
وہ کاغز کی کشتی وہ بارش کا پانی

پڑھنے کی شوقین ہونے کی وجہ سے میری نظر سے بہت سے ناولز گزرے ہیں جن میں
بڑی عمر کے کردار اپنے پُرانے دور کو ہی بہت اچھا کہتے نظر آئیں گے۔
حتیٰ کہ جوان کردار ۔۔۔۔ اگرتو موبائل کی دُنیا سے باہر نکلیں ۔۔۔وہ بھی بچپن کے
دور کو ہی اچھا کہتے نظر آئے۔
آج کا جوان چاہے ویلا ٹائم ضائع کر کے جیسے بھی ضائع
کرے یاد اپنا بچپن ہی کرتا ہے۔


جب بڑے ہو کر کام کرنے کو گھر سے باہر مشکل ہو تو سوچتے ہیں مختصر سی زندگی کیوں ضائع کریں
نوکری یا کاروبار یا دوست بدل لیں۔
مگر جب گھر کے اندر مشکل لوگوں میں انسان گِھرا ہوا ہو یا دیگر مشکلیں ہوں
چولہا نہ جلے اے سی کام نہ کرے ٹی وی جل جائے
بیوی کو غصہ رَج کر آئے،شوہر کو کھانا پسند نہ آئے
زندگی کے دن لمبے ترین مگر
زندگی ضائع کرنے کے لئے چھوٹی لگنے لگے۔
جب خاتون سے شوہر نے آواز دے کر پوچھا دروازے پر گھنٹے سے
کس سے بات کر رہی ہو تو بیوی بولی سہیلی آئی ہوئی ہے اُس کے پاس اندر آنے کا
وقت نہیں ہے۔


ہم اِنسانوں کی زندگی ووٹنگ ۔۔۔ انتخاب۔۔۔ کے گِرد گھومتی ہے۔ہمارے ملک کا مستقبل
بھی تو انتخاب پر ہی منحصر ہے۔انتخاب انتخاب کی گیم ہے جو ہر طرف ہی
پھیلی ہے۔
آج بہت بحث چھڑی ہوئی ہے دیسی گھی کوکنگ آئل یا سرسوں کا تیل
ہمیں کچھ نا کچھ منتخب کرنا ہوتا ہے۔
اِ سی طرح رویئے بھی منتخب کرنے ہوتے ہیں۔
غصہ یا معافی
دُعا یا بددُعا
ایمانداری یا خیانت
بےعزتی یا عزتمندانہ رویہ
شکرگزاری یا ناشکری
حسد یا توکل
تکبر یا عاجزی

کھانے میں
معاش میں
دوسروں سے مِلنے مِلانے میں۔۔۔ جیسے ہمارے کلچر میں مہمان ذیادہ وقت
خدا حافظ کہتے ہوئے گھر کے گیٹ پر گزارتے ہیں

بر وقت انتخاب کی ساری گیم ہے ورنہ ہسپتال میں ڈاکٹر کہہ دیتا ہے اِنکا وقت آگیا ہے۔

اُس وقت کے آںے سے پہلے پہلے انتخاب شروع کر دیں۔
آہستہ آہستہ زندگی بننے لگے گی اور جب آخری وقت آئے گا تو افسوس نہیں ہو گا کہ انتخاب اچھا نہیں کیا۔
ورنہ ۔۔۔ یہ وقت بھی گُزر جائے گا۔۔۔بادشاہ کی انگوٹھی پر لکھوا کر اُسے بھی خو ش و اُداس کر دیا گیا
ہم بھی بادشاہ نہیں مگر اِسی صورتحال میں ہیں۔




sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 276 Articles with 357857 views A writer who likes to share routine life experiences and observations which may be interesting for few and boring for some but sprinkled with humor .. View More