حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا درود وسلام سماعت فرمانا

میرے ایک ساتھی نے مجھ سے سوال کیا کہ ہم جو درود وسلام پڑھتے ہیں کیا حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم اسے سنتے ہیں فقیر قادری نے اس دوست کے لئے جو تحریر کیا ہماری ویب کے قارئین کی خدمت میں پیش ہے

مسند بزار، جامع الاحاديث والمراسیل، ،جمع الجوامع، مجمع الزوائد، اور كنز العمال میں حدیث مبارک ہے ،حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
يا عمار إن لله ملكا أعطاه الله أسماع الخلائق وهو قائم على قبري إذا مت إلى يوم القيامة فليس أحد من أمتي يصلي علي صلاة إلا سمى باسمه واسم أبيه قال: يا محمد صلى فلان عليك كذا وكذا، فيصلي الرب على ذلك الرجل بكل واحدة عشرا" . (طب عن عمار).
ترجمہ: ائے عمار!اللہ تعالٰی نے ایک ایسا فرشتہ پیدا کیا ہے جسے اللہ تعالٰی نے تمام خلائق کی سماعت عطا فرمائي(بیک وقت ساری مخلوق کی آواز کو سنتا ہے) وہ میرے وصال کے بعد میری مزار (مبارک) پر کھڑا رہے گا اورجب کبھی میرا کوئي امتی مجھ پر نذرانہ درود پیش کرتا ہے تو وہ فرشتہ عرض کرتا ہے کہ فلاں ابن فلاں نے آپ کی خدمت میں یہ درودپیش کیا ہے-اور ہر درود کے بدلے اللہ تعالی اس پر دس مرتبہ رحمتیں نازل فرماتا ہے-
(مسند البزار، مسند عمار بن ياسر، حدیث نمبر: 1425-كنز العمال،حدیث نمبر: 2227-جامع الأحاديث، حدیث نمبر: 26184-
جمع الجوامع، حدیث نمبر: 1113- مجمع الزوائد، حدیث نمبر: 17291-)

اس حدیث مبارک سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالٰی نے بعض ایسے فرشتے بھی پیدا فرمائے ہیں جو آن واحد میں ہر شخص کی آواز سنتے ہیں ،دور ونزدیک کی آواز، ان کے لئے یکساں ہے –جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خدام کی سماعت کی یہ شان ہے تو پھر امام الانبیاء والمرسلین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی قوت سماعت کا کون اندازہ کرسکتا ہے-اس کی تصریح اس حدیث مبارک سے ہوتی ہے جو دلائل الخیرات میں منقول ہے ، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت بابرکت میں عرض کیا گیا،یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ! ہمیں ان حضرات کے متعلق خبر دیجئے جوآپ کے وصال مبارک کے بعد آپ کی خدمت اقدس میں صلوۃ وسلام پیش کرینگے- حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا :اسمع صلوۃ اہل محبتی و اعرفہم وتعرض علی صلو‏ۃ غیرہم عرضا- اہل محبت کے درود کو میں خود ہی سنتا ہوں اور انہيں پہچانتا ہوں،اور ان کے علاوہ دیگر افراد کے درود پیش کئے جاتے ہیں-
واللہ اعلم بالصواب
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1296478 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.