بڑھے پیٹ کا علاج

پیٹ بڑھنا بھی ایک خطرناک بیماری ہے۔ کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پینا چاہئیے۔ نیز کھانے کے بعد فوراً سو جانا بھی اس مرض کو جنم دیتا ہے۔ زیادہ مرغن غزائیں اور اس کے ساتھ آرام طلبی بھی موٹاپا اور پیٹ بڑھاتی ہے۔

کم کھانے میں بے شمار فوائد ہیں۔ لٰہذا ایک تہائی کھانا، ایک تہائی پانی اور ایک حصہ سانس کیلئے ہونا چاہئیے۔ کیونکہ معدہ میں پانی، غذا اور رطوبتوں کے عمل سے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس بنتی ہے اور یہ معدہ کے اوپر والے حصے میں آجاتی ہے اگر معدہ کے اس حصہ کو بھی خوراک سے بھر دیا جائے تو گیس کیلئے جگہ نہ ہوگی یہ عمل معدہ کی بہت سی بیماریوں کا باعث اور سانس میں دشواری اور پیٹ بڑھنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اسکا روحانی علاج یہ ہے کہ نماز پابندی سے پڑھیں۔ کیونکہ یہ ورزش بھی ہے۔ اس کے اگر طبی فائدے معلوم کرنے ہوں تو کتاب “سنتیں اور ان کی برکتیں“ ص 66 سے 73 تک مطالعہ کریں۔ نیز فرش خاک پر سونا کی سنت بھی اس کا عُمدہ علاج ہے اس کیلئے “سنتیں اور ان کی برکتیں“ 53 پر ملاحظہ فرمائیں۔

دوا کے طور پر “ہاضمے کی خاص دوا“ کے نام پر جو نسخہ تجویز ہے دن میں چار مرتبہ حسب مقدار استعمال کریں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1298782 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.