زندگی میں توانائی لائیں قسط اول

 دودھ
دودھ لطیف اور زود ہضم غذا ہے جو بہترین غذائیت مہیا کرتا ہے۔ عمدہ خون پیدا کرتا ہے پیٹ کی تیزابیت دودھ پینے سے کم ہوتی ہے السر میں دودھ مفید ہے دماغی قوت میں اضافہ کرتا ہے شوگر اور تپ دق جیسے مہلک امراض میں دودھ کا استعمال بے حد مفید ہے کسی بھی نوعیت کے زہریلے مرض میں دودھ تریاق کا کام کرتا ہے آشوب چشم میں دودھ کے قطرے ٹپکانے سے تسکین ہوتی ہے دودھ کی ایک بڑی خاصیت یہ بھی ہے کہ اس سے بعض ایسی اشیاء بھی بنائی جاتی ہیں جن کا استعمال بھی عام ہوتا ہے اور جو صحت کیلئے بھی مفید ہیں مثلاً دہی، ربڑی، مکھن، گھی، پنیر وغیرہ۔ پنیر کے استعمال سے گردوں، معدے اور دانتوں کو تقویت ملتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔
“میں دودھ کے علاوہ کسی چیز کو نہیں جانتا جس کے اجزاء بیک وقت کھانے اور مشروب کا کام دے سکیں۔“

اس ضمن میں ڈاکٹر خالد غزنوی لکھتے ہیں کہ “دودھ کے فوائد بیشمار ہیں اس کا سیال حصہ جسم کو اپنی ضروریات کے مطابق حدت مہیا کرتا ہے کہا جاتا ہے کہ اس کی قوت کا سرچشمہ اس کا توازن اور اعتدال ہے۔“ دودھ میں پائے جانے والے پروٹین جلد کے نکھار کا باعث بنتے ہیں۔ اس لئے کئی حسن افزا اشیاء میں دودھ شامل کیا جاتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1305027 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.