دولت اور شہرت کی بھوکی اداکارہ
وینا ملک نے ایک بھارتی میگزین کے لیئے عریاں فوٹو شوٹ کرواکر اور اپنی
بیہودہ حرکات سے پاکستان کے نام کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
وینا نے انڈیا جا کر جو گُل کھلائے ہیں وہ کسی طرح سے بھی ایک مسلمان مشرقی
عورت کو زیب نہیں دیتا۔پاکستان ایک اسلامی مُلک ہے اور اسلام بے حیائی کے
سخت خلاف ہے اسلامی معاشرے میںعورت کا بہت بڑا مقام ہے۔عورت اگر ماں ہے تو
اُس کے قدموں تلے جنت ہے،بیٹی ہے تو اﷲتعالیٰ کی رحمت ،بہن ہے تو عزت اور
غیرت کی علامت اور بیوی ہے تو نسلوں کی محافظ،جو معاشرا عورت کو اتنا عظیم
مقام دیتا ہواُ س معاشرے کی عورت اگروینا جیسی بے حیائی پر اُتر آئے تو
ایسی بے حیائی کسی صورت میں بھی قابل ِ برداشت نہیں ہے جس سے نہ صر ف ایک
مشرقی عورت بدنام ہو بلکہ ملک کی عزت اور وقار پر بھی آنچ آتی ہو۔تقریباًہر
ٹی وی چینل پر وینا کی برہنہ تصویر دکھائی گئی ہے لیکن وینا ملک یہ ماننے
کو تیار نہیں ہے کہ میگزین پر شائع کی گئی برہنہ تصویر اصلی ہے جبکہ انڈین
میگزین کے ایڈیٹر کبیر شرما نے پاکستان کے ایک ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ
وینا ملک کی میگزین پر شائع کی گئی تصویر بالکل اصلی ہے اور اس کے تمام تر
ثبوت بھی موجود ہیں اور ایڈیٹر کبیر شرما کا یہ بھی کہناتھا کہ اس فوٹو شوٹ
کے دوران وینا ملک بہت پرجوش نظر آرہی تھی اور بازو پر isiبھی وینا ملک کی
مرضی سے ہی لکھاگیاتھا اور یہ کہا کہ وینا ملک نے فوٹو شوٹ کی شوٹنگ کے
دوران ہمیں بہت سے کا ر آمد مشورے بھی دیئے وہ بہت اچھی اداکارہ ہے جو اپنے
کام کے ساتھ پورا انصاف کرتی ہے بھارت میںویناملک کو بہت پسند کیا جاتا ہے
شاید وینا ملک کی بیہو دہ حرکات بھارت کے کلچرکے لیئے اتنی اہمیت نہ رکھتی
ہو ں لیکن پاکستان کے لیئے ےہ بہت اہم ہیں کسی بھی ملک میں آرٹسٹ اور
کھلاڑی اُس ملک کاسرمایا ہوتے ہیں جس طرح ایک بیٹی کے کندھوں پر باپ کی عزت
کا بوجھ ہوتا ہے ٹھیک اُسی طرح ملک کے فنکاروں اور کھلاڑیوں کے کندھوں پر
ملک کی عزت و وقار کا بوجھ ہوتا ہے کیونکہ جب کبھی بھی فنکا ر یاکھلاڑی ملک
سے باہر جاتے ہیںتو وہ اپنے مُلک نمائندگی کرر ہے ہوتے ہیں۔یہ دنیا کے کسی
حصے میںبھی ہو ں ان کے ساتھ مُلک کا نام جُڑا ہوتا ہے اگر ےہ اچھا کرتے
ہیںتومُلک کی عزت و وقار میں اضا فہ ہوتا ہے اور اگر کوئی بُر ا فعل کرتے
ہیں تو اس سے ملک اور قوم دونو ں کی رسوائی ہوتی ہے۔پاکستان کی یہ بدنصیبی
ہے کہ ایک تو پہلے ہی دہشت گردی جیسی لعنت کی وجہ سے پوری دنیا میں بد نام
ہے اور پھر نت نئے بننے والے اسکینڈلزجیسے کہ کبھی سابقہ پاکستانی فاسٹ
بالر محمد آصف سے دبئی ائیر پورٹ پر سے چرس برآمد ہونا کبھی تین تین
پاکستانی کر کٹرز کامیچ فکسنگ میں ملو ث ہونا،الزام ثابت ہونا اور پھر
سزائیں ہو جا ناں ایسے کار ناموں سے ملک اور قوم کی جو جگ ہسا ئی اور
رسوائی ہوتی ہے وہ تمام محب وطن کے لیئے نا قابل برداشت ہوتی ہے ہمارے قومی
کھلاڑیوں نے پوری قوم کو جو زخم دیئے ہیں و ہ ابھی بھرے ہی نہیںتھے کہ اب
رہی سہی کسر وینا ملک کی بے حیائی نے پوری کر دی ہے۔وینا ملک وہ پہلی
اداکارہ نہیں ہے جو انڈین فلموں میں کام کی غرض سے بھارت گئی ہو۔وینا ملک
سے پہلے بھی پاکستانی چند ادا کارائیں بھارتی فلموں میں کام کر چکی ہیںجن
میں ایک قا بلِ ذکر نام زیبا محمد علی کا ہے جس نے اپنے شوہر محمدعلی کے
ساتھ 1989ءمیں ایک بھارتی فلم میں کام کیا جس کا نام کلرک تھا اُس فلم کو
دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ انڈین فلم میں کام کر نے کے با وجودبھی زیبا اپنے
کلچر اور تہذیب کو نہیں بھولی لیکن زیبا کے بعد اور بھی کچھ نام ایسے ہیں
جو پاکستان کی بدنامی کے باعث بنے جیسے کہ ۔انیتا ، سلمیٰ آغا ، زیبا
بختیار اور میرا وغیرہ ہیں انہوں نے بھی اپنے دور میں انڈیا جاکر فحاشی میں
خوب نام کمایا لیکن اب جو وینا ملک نے کیا ہے اس نے تو بے شرمی اور بے
حیائی کی تمام حدیں عبور کردی ہیں اور بد کاری کی ایسی تاریخ رقم کی ہے کہ
بھارت کی بد نام ِ زمانہ ادا کارہ راکھی ساونت نے بھی وینا ملک کی عریاں
تصو یر یں دیکھ کر کانو ں کو ہاتھ لگا لیئے اور توبہ توبہ کہنے پر مجبور
ہوگئی ، پاکستان میں بھی ہدایتکارہ سنگیتا سمیت دوسری اداکاروں نے بھی
شدیدغصے کا اظہار کیا اُن کا موقف تھا کہ پاکستان میں لڑکیوں کا شوبز میں
ہونا ویسے ہی اچھا نہیں سمجھا جاتا اب وینا کی حرکت کی وجہ سے ہمیں مزید
پریشانی کا سامنا کرنا پڑگئے ۔وینا ملک کے با پ نے بھی ایک ٹی وی چینل سے
گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ وینا ملک نے ہمارے سر شرم سے جُھکا دئیے ہیں میں نے
ہمیشہ بہت سمجھانے کی کو شش کی لیکن وینانے کبھی میری کو ئی بات نہیں سُنی
اور ہمیشہ اپنی من مانیاں کرتی رہی ہے میں آج میڈیا کے سامنے وینا ملک سے
اپنی لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں اور میں دعا کرتا ہوں کی جن کی بیٹیاں
شوبز میں ہیں کسی ما ں باپ کو میری جیسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اب
بات کرتے ہیں وینا ملک کے مﺅ قف کی و ہ جو اپنے آپ کو نیک اور پارسا بتا
رہی ہے اور میگزین میں شائع کی گئی تصویر وںسے لا تعلقی کا اظہار کر رہی ہے
اُسکی باتوں میں کتنا سچ اورجھوٹ ہے اس کے لیئے ہم ایک نظر وینا ملک کے
ماضی پر ڈالتے ہیں وینا ملک نے اداکاری آغاز پی ٹی وی ڈراموں سے کیالیکن
وہاں اُسے کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ ملی پھر جیو ٹی وی کے پروگرام ہم سب
اُمید سے ہیں میں اُسے اتنی کامیابی ملی کہ ٹی وی سے پھر پاکستانی فلموں
میں نظر آنے لگئی اور اس کا پہلا اسکینڈل ببرک شاہ کے ساتھ بنا جو اُسکی
پہلی فلم محبتاں سچیاں نیں میں اُسکے مدمقابل ہیرو تھاپھر تھوڑے ہی عر صہ
بعدوینا ملک کا اسکینڈل کرکٹر محمد آصف کے ساتھ نظر آیا لیکن وینا اور آصف
کا معاشقہ بھی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکااور وینا دلبرداشتہ ہوکر جا پہنچی
انڈیا کے ایک ریایئلٹی شو بگ باس میں وہاں جا کر وینا نے جو فحاشی پھیلائی
وہ باتیں لکھنے کے قابل نہیں بس اتنا کہوں گا کہ وینا ملک نے بِگ باس میں
موجو د تما م مردوں سے دوستی کرنے اور اپنے تعلقات بڑھانے کے لیئے ترستی
ہوئی نظر آئی انڈین کلچر میں ان باتوں کو اتنا بُڑ ا نہیں سمجھاجاتا ،لڑکیوں
کی لڑکوں سے دوستی اور انکی فلموں اور ڈراموں میں ضروت سے زیادہ کم کپڑے
پہننا عام سمجھا جاتا ہے لیکن بگ باس 2010ءمیں وینا ملک نے تہذیب و تمدن کی
تمام دیوارو ں کو پھلانگتے ہوئے جو کپڑے زیب تن کیئے اور جس طرح سے اُس نے
ایک انڈین ایکٹر اشمیت پاٹیل کے ساتھ آن کیمرہ رنگ رلیاں منائیں سوئیمنگ پو
ل کے کنارے ہلکی ہلکی موم بتیوں کی روشنی میں پوری پوری راتیں ایک ہی کمبل
میں گزار کر و ینانے بالی ووڈکی بڑی بڑی ایٹم گرلز کو بھی پیچھے چھوڑ
دیا۔وینا نے اپنے نا پاک ارادے تو بگ باس میں ہی ظاہر کر دئیے تھے کہ وہ
کیا چاہتی ہے اب اس سے یہ اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ وینا ملک اپنے
مؤقف میں کتنی سچی ہے۔حقیت یہی ہے کہ وینا ملک نے انڈین فلمیں حاصل کرنے کے
لیئے اور انڈیا میں مزید شہرت حاصل کرنے کے لیئے جان بوجھ کر اپنی برہنہ
تصوریں میگزین پر شائع کروائی ہیں وینا ملک نے یہ گھناؤنا جرم کرکے پوری
دنیا میں پاکستان کے امیج کوخراب کیا ہے۔وینا کی غلطی جو اس نے جان بوجھ کر
کی ہے کسی طرح سے بھی قابل معاف نہیں ہے پاکستان کے عوام حکومت پاکستان سے
یہ اپیل کرتے ہیں کی وینا ملک سے پاکستان کی نیشنیلٹی واپس لی جائے اور
اسکی ہمیشہ کے لیئے پاکستان آنے پر پابند ی عائد کی جائے تاکہ پاکستان کی
دوسری اداکارائیں جو انڈیا جانے کی خواہ ہیں وینا ملک کی سزا اُن لڑکیوں کے
لیئے نشان عبرت بنے اور دنیا کو بھی پتہ چلے کہ پاکستان صرف نام کا ہی
اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں بلکہ کردار سے بھی ایک اسلامی مُلک ہے ۔ |