مہیب مرزا اور آمنہ کی طلاق۔۔۔کیا رشتہ ناپائیدار یا کوئی دوسرا امیدوار؟

مہیب اور آمنہ کی طلاق کی خبر نے سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ مچا دیا۔۔۔اس رشتہ کے ختم ہونے کا افسوس اس لئے بھی ہوا کیونکہ ان کی محبت بھری زندگی کو قریب چودہ سال گزر چکے تھے اور یہ جوڑی مثالی جوڑیو ں میں شمار ہوتی تھی۔۔۔شادی کے کئی سال تک اولاد کی محرومی بھی ان کے دلوں کو دور نا کرسکی اور پھر ایک بیٹی کے والدین بننے کے بعد تو لوگوں کو یقین ہوگیا کہ اب ان کے درمیان دوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔لیکن آج کچھ اہم رازوں سے پردہ اٹھائیں گے۔۔۔یہ طلاق کی خبر باہر اب آئی ہے لیکن یہ سلسلہ ہے کافی پرانا۔۔۔جن دنوں چل رہی تھی مہیب اور صنم سعید کی فلم بچانا۔۔۔

کبھی کبھی دو لوگوں کا اچانک قریب آنا اور پھر ہر پراجیکٹ میں ساتھ نظر آنا محض اتفاق بھی ہوسکتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اپنوں کا دور چلے جانا اور پھر رشتہ ختم ہوجانا کوئی اتفاق نہیں لگتا۔۔۔

کہیں آمنہ اور مہیب کے رشتے میں بھی کوئی دوسرا امیدوار تو نہیں؟
محسن عباس حیدر کی جب شادی ٹوٹنے کے در پر آئی تو ان کی سابقہ بیوی فاطمہ سہیل نے بھی یہی شور مچایا کہ ایک دوسرا امیدوار ان کے گھر کو توڑ رہا ہے۔۔۔نازش جہانگیر نامی ماڈل نے اس بات کا ہمیشہ شدت سے انکار کیا کہ ایسی کوئی بات نہیں لیکن ایک کے بعد ایک ایسے ثبوت سامنے آتے رہے جو محسن اور نازش کو ایک دوسرے کے قریب دکھاتے ہیں۔۔۔آج محسن اور فاطمہ کا گھر ٹوٹ چکا ہے اور فاطمہ ٹہراتی ہیں محسن کے ساتھ ساتھ نازش کا بھی اس کو ذمہ دار۔۔۔کہ آخر وہ کیوں بنی دوسری امیدوار؟

اس سے پہلے ختم ہونے والی انڈسٹری کی اکثر شادیوں یا محبتوں میں کبھی پہلے اور کبھی بعد میں ظاہر ہو ہی جاتا تھا امیدوار نمبر دو۔۔۔اظفر اور سلمی اظفر کی شادی شدہ زندگی میں ہلچل تو اکثر ہی رہتی ہوگی لیکن وجہ بنی دوسرا امیدوار-

مہیب اور آمنہ ایک دوسرے کو اسکول کے زمانے سے جانتے تھے ، ساتھ تھیٹر اور شوز میں بھی کام کیا لیکن شادی اک فیصلہ جیو ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام کے دوران ہوا جہاں آمنہ شو کی پروڈیوسر تھیں۔۔۔مہیب اردو اسپیکنگ فیملی سے اور آمنہ گجرانوالہ کے پنجابی گھرانے سے ۔۔۔لیکن جب یہ دونوں ملے تو ایسا لگتا ہی نہیں تھا کہ ان میں کوئی بھی ایک دوسرے سے مختلف ہے۔۔۔ان دونوں نے کئی پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا اور آمنہ شیخ کی اداکاری کو ہمیشہ پسند کیا گیا جبکہ مہیب کی اداکاری سے زیادہ ان کی میزبانی کو لوگوں میں پسند کیا گیا۔۔۔

مہیب اور آمنہ نے فلم انڈسٹری میں بھی اپنے قدم جمائے ۔۔۔لیکن ان کی اس جوڑی کو لگ گئی نظر۔۔
ان یہ نظر کب آئے گی دنیا کے سامنے یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن ہم نے کردیا ہے آپ کو باخبر۔۔۔

Muneeza Waseem
About the Author: Muneeza Waseem Read More Articles by Muneeza Waseem: 11 Articles with 120098 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.